Tag: اینیمیٹیڈ فلم

  • اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    لاس اینجلس: نئی اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، فلم 17 مارچ کو سنیماؤں پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک حسینہ اور خوف ناک بھیڑیئے کی مشہور فیری ٹیل بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، کہانیوں سے نکل کر خوبصورت حسینہ محل میں پہنچ گئی۔

    اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کے لیے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں پہنچ جاتی ہے۔

    beauty-post-1

    وہاں جا کر اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ بھیڑیا نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے، جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ایڈونچر اور فینٹیسی سے بھرپور یہ فلم 17 مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    beauty-post-2

    beauty-post-3

  • فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی  دھوم مچا دی

    فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی دھوم مچا دی

    لاہور : اے آروائی فلمز کی پیشکش اور پاکستان کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی دھوم کراچی کے بعد لاہورمیں بھی مچ گئی، فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی کا نیا شاہکار اور ملکی تاریخ کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی تشہیری مہم کے حوالے سے لاہورمیں کی جانیوالی پریس کانفرنس میں تین بہادر کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے ،سی ای او اے آروائی گروپ جرجیس سیجا اور فلم کے سپانسرزنے شرکت کی۔

    تین بہادر کا دوسرا گیت رونقیں گلوکار شیراز اپل نے میڈیا کے سامنے لائیو گاکر ریلیز کیا، اس موقع پر تین بہادر کی شرٹس ،کشنز اور کتابیں بھی متعارف کروائی گئیں۔

    شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ فلم میں بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک وقوم کیلئے کچھ کرگزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ میں ہوںشاہد آفریدی،وار اور جلیبی کی عالمگیر کامیابی کے بعد اے آروائی فلمز کی نئی پیشکش تین بہادر کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے، جبکہ مذکورہ فلم بائیس مئی سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔