Tag: اینی میٹڈ فلم

  • سعودی عرب کی پہلی اینی میٹڈ فلم ایشیائی ممالک میں ریلیز ہوگی

    سعودی عرب کی پہلی اینی میٹڈ فلم ایشیائی ممالک میں ریلیز ہوگی

    ریاض: سعودی عرب کی پہلی اینی میٹڈ فلم الرحلہ جلد 15 ایشیائی ممالک میں پیش کی جائے گی، فی الحال یہ فلم مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جاپان میں ریلیز کی جاچکی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) کے ماتحت منگا پروڈکشن کمپنی اور صالون فلمز کمپنی نے سعودی اینی میٹڈ فلم الرحلہ 15 سے زیادہ ایشیائی ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

    یہ فلم منگا کمپنی نے جاپان کی تولی اینی میشن کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے، فلم 2021 کے دوران مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جاپان میں ریلیز کی گئی تھی۔ جہاں جہاں فلم دیکھی گئی وہاں اسے سراہا گیا۔

    معاہدے کے تحت الرحلہ سعودی فلم ایشیا کے 15 سے زائد ممالک کے سینما گھروں اور مشہور نشریاتی پلیٹ فارمز پر پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں فلم 6 یورپی ممالک میں دکھائی جائے گی، ان دنوں یہ فلم جاپان کے 20 نشریاتی پلیٹ فارمز پر پیش کی جارہی ہے۔

    منگا کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عصام بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ صالون فلمز کے ساتھ الرحلہ فلم ریلیز کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الرحلہ پہلی سعودی جاپانی اینی میٹڈ فلم ہے، یہ دنیا کے تمام حصوں تک پہنچائی جارہی ہے، ایشیا کی مارکیٹ اس حوالے سے بے حد اہم ہے جہاں اس قسم کی فلمیں پسند کی جاتی ہیں۔

  • اینی میٹڈ فلم’دی ایڈمزفیملی کا ٹریلرجاری، ویڈیودیکھیں

    اینی میٹڈ فلم’دی ایڈمزفیملی کا ٹریلرجاری، ویڈیودیکھیں

    کیا آپ اپنے بچپن میں ’دی ایڈمز فیملی‘ نامی کارٹون دیکھتے رہے ہیں، جی ہاں ! وہاں خاندان ، جو سب سے عجیب ہے، اب اسی کارٹون کی اینی میٹڈ فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد آیا بچپن! یہ وہی خاندان ہے جس میں ایک خاتون اپنے لباس میں بہت سے کیڑے چھپا کر رکھتی ہیں، گھر کے ڈیڈی خود پر تکلیف دہ حربے آزماتے رہتے ہیں ، دو بچے ہیں جن کا ایڈونچر دھماکے کرنا ہے۔ اور دو انکل ایک وہ جن کی شکل دیکھ کر ہی ہنسی نکل جاتی ہے تو دوسرے کو دیکھتے ہی خو ف آتا ہے، اور ایک پاگل بڑھیا۔۔۔ یہ ہے ’دی ایڈمز فیملی‘۔

    ان کا گھر جو کہ ایڈمز ہاؤس کہلاتا ہے ، ازخود اپنی جگہ ایک جائے حیرت ہے ۔ ایک ایسا گھر جہاں دھماکے ہوتے ہیں۔ اذیت رسانی کے عجیب و غریب آلات موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے سرمہ لگائے ایک ایسا عجیب و غریب خاندان رہتا ہے جس کا ہر فرد نرالا ہے، اور سب سے بڑھ کر ایک ’ ہاتھ ‘ ہے جو اپنی انگلیوں کو ٹانگوں کے طور پر استعمال کرکے پورے گھر میں منڈلاتا ہے۔

    یہ ایک دل چسپ ، مزاحیہ اور منفرد کارٹون تھا اور اب ہالی وڈ میں اس پر فلم بنائی جارہی ہے جس کا کامیڈی اور تھرل سے بھرپور پہلا اینی میٹڈ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔

    فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔کونراڈ ورنن اور گیل برمین کی
    مشترکہ پروڈیوس کردہ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 11اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • اینی میٹڈ فلم ’’ ڈمبو‘‘ 45ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر چھا گئی

    اینی میٹڈ فلم ’’ ڈمبو‘‘ 45ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر چھا گئی

    لاس اینجلس : فلائنگ ہاتھی آتے ہی چھا گیا، ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فینٹسی فلم ’’ ڈمبو‘‘ نے لاکھوں ڈالر کی ریکارڈ آمدنی کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

    ہدایت کار ٹم برٹن کی اس فلم  ’’ ڈمبو‘‘کی کہانی ایک ایسے چمتکاری ہاتھی کے بچے ڈمبو کے گرد گھومتی ہے جو اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سرکس کے معروف فنکار کو ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

    مذکورہ فلم ریلیز کے تین دنوں میں پینتالیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست آگئی، اس کے بعد خوف ودہشت سے بھرپور فلم ۔اَس۔ تینتیس اعشاریہ چھ ملین کما کر دوسرے اور فلم کیپٹن مارول پچیس ملین ڈالر سے زائد کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔

    علاوہ ازیں فلم ’’ ڈمبو‘‘کی نمائش سے قبل لندن میں ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فینٹیسی فلم ڈمبو کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ میں اینجلینا جولی اور ہیلن میرن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

  • کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں ریلیز

    کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں ریلیز

    لاس اینجلس : کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی شرارتوں سے بھرپور نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں، فلم پندرہ مارچ کو پردے پردھوم مچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جنگلوں میں چھپے جادوئی ونڈر لینڈ کی دریافت اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں بچی نے اپنے دوستوں کی مدد سے تباہ شدہ انوکھا پارک تعمیر کرنے کی ٹھان لی۔

    ہدایت کار ڈائی لین سی براؤن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو نت نئی رائیڈز کے شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا اس کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔

    فلم ’’ونڈرپارک‘‘ پر دس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس کامیڈی فلم کے مختلف اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ 15مارچ کو بڑے پردے پردھوم مچائے گی۔

  • اینی میٹڈ فلم دی ’’لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلرریلیز

    اینی میٹڈ فلم دی ’’لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم 22 ستمبر کو سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اورکامیڈی سے بھرپوراینی میٹڈ فلم دی’’لیگو ننجا گو مووی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ninja-go-post-1

    اس فلم کی کہانی 6 ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    ninja-go-post-2

  • کیا 3 بہادر مشکل میں پڑ گئے؟

    کیا 3 بہادر مشکل میں پڑ گئے؟

    کراچی: وادی اینیمیشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش اینی میٹڈ فلم ’3 بہادر ۔ ریوینج آف بابا بالم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    کراچی کے نجی سینما میں ’تین بہادر‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب ہوئی جس میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فلم کی کریٹیو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں۔

    تین بہادر 3 ایسے باہمت بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو جرائم کا گڑھ ہے۔ ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    3-bahadur-1

    فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کے ساتھ ایک مٹھو بھی ہے جو دوستوں کے ساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرتا ہے۔

    تاہم اب ان کا دشمن بابا بالام ان سے بدلہ لینے کے لیے برائی کی قوتوں کا بھرپور استعمال کررہا ہے جس سے یہ بچے تھوڑی مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔

    baba-baalam

    فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یوں لگ رہا ہے جیسے 3 بہادروں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور یہ ایک دوسرے سے خفا ہوگئے ہیں۔

    3-bahadur-2

    حتیٰ کہ ان کا مٹھو بھی ان سے مایوس نظر آرہا ہے۔

    parrot

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری، اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار فہد مصطفیٰ آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

    آمنہ، سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ فلم 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پاکستان کی پہلی اینی میٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

  • اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ریلیز

    لاس انجلس: احمقوں کے ہاتھ اگرطاقت آجائے تو کیسا بھونچال آجائے، ایسی ہی کچھ کہانی اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کی ہے، جس کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ہنسانے پر مجبور کردے گا۔

    فلم کی کہانی یوں ہے کہ شیطانی دنیا میں برائی کی ٹریننگ لینے ایک احمق لڑکا آگیا ہے، جس کے ذمہ شیطانی طاقتوں کے ہتھیاروں کی حفاطت کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

    احمق لڑکا پہلے تو حیران پریشان ہو کر شیطانی عجائب گھر میں جائے اور پھر کچھ انوکھا ہتھیار اس کے ہاتھ لگ جاتا ہے ۔

    شیطانی لباس پہن کر لڑکا خود کو ہیرو سمجھنے لگتا ہے مگر یہ طاقت اس کے قابو میں نہ آتی ہے اور شدید نقصان ہونے لگتا ہے ۔

    کامیڈی سے بھرپور اینی میٹد فلم ہینچ مین کا ٹریلر سب کو کھلکھلانے پر مجبورکرگیا۔

  • آسکرایوارڈزکی دوڑمیں اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل

    آسکرایوارڈزکی دوڑمیں اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل

    لاس اینجلس : آسکرایوارڈزکی دوڑمیں ایکشن فلموں کے ساتھ اینی میٹڈ فلمیں بھی شامل ہیں۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں ایکشن فلموں کے ساتھ انیمیٹڈ فلمیں بھی نامزد کی گئی ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

    آسکر ایوارڈ کیلئے انیمیٹڈ فلم ہاؤ ٹو ٹرین ڈریگن ٹو۔۔بگ ہیرو۔۔بوکس ٹرول ۔۔لیگو مووی ۔اور سونگ آف دا سی شامل ہیں۔

    مارول سیریز سے ماخوزبگ ہیرو میں لوگوں کی مدد کے لیے بنائے گئے سپر ہیرو کو سنیما گھروں میں بے پناہ سراہا گیا۔

    ڈریگن ٹو میں ڈریگن کی سواری کرتے دو ننھے انیمیٹڈ کرداروں پر مبنی فلم کو بھی آسکرنامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔