Tag: این ڈی ایم اے

  • کراچی والے  تیار ہوجائیں! طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں! طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

    اسلام آباد : نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ 25 جون تا 1 جولائی آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، گلگت،اسکردو، سوات سمیت کئی شہر متاثر ہوسکتے ہیں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کمزور تعمیرات متاثر ہوسکتی ہیں۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گاڑیاں محفوظ مقامات پرپارک کریں اور احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کراچی میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا، اس سسٹم کے زیر اثر شام میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ کل سے وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ کراچی میں بارش متوقع ہے تاہم مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا۔

  • رواں ہفتے طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ  کا خطرہ ، الرٹ جاری

    رواں ہفتے طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : رواں ہفتے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں رواں ہفتے طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے موسمی سسٹمز پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر شدید بارشوں کا باعث بنیں گے، جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، اور لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ موجود ہے جبکہ شدید آندھی سے درخت اُکھڑنے، بجلی کی بندش اورکمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کےضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو بھی محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بیس جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کےباعث حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

    حادثات میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا تاہم مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • 13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا

    13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

    جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے.

    این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے

    مزید پڑھیں : موسم کی خبریں

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔

    خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارشدہ ، ایبٹ آباد سمیت بنوں، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں آ ندھی طوفان کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں 13سے18 جون تک موسم شدیدگرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش بھی متوقع ہے، جس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

  • طوفانی ہواؤں اور  شدید بارشوں کی پیش گوئی

    طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں میں طوفانی ہوائیں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں غیرمعمولی موسمی صورتحال برقرارہے تاہم سوات سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا، جس سے فصلیں اور باغات شدید ہوئے۔

    این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک بھرمیں طوفانی ہوائیں،گرج چمک کےساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، شمالی و جنوبی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری کا خدشہ ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

    موسم کی خبریں

    ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے بیس فیصد زائد بارش ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تو بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سندھ اور بلوچستان میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں۔

  • طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

    طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : مئی کے پہلے ہفتے میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی زد میں آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پرایڈوائزری جاری کردی۔

    جس میں کہا ہے کہ 30 اپریل سےمغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جموں و کشمیر ، شمالی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    حکام نے خبردار کیا شدید بارشوں سےنشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے ، اس کے پیش نظر متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

    این ڈی ای اے کا کہنا تھا کہ فوری رسپانس اورعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے صوبائی اورضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کیساتھ رابطے میں رہیں۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گرمی سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے پانی کامناسب انتظام کریں۔

  • پاکستان میں آئندہ ہفتے کی موسمی رپورٹ جاری

    پاکستان میں آئندہ ہفتے کی موسمی رپورٹ جاری

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے آئندہ ہفتے کے لیے موسمی رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔

    خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 دسمبر سے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 21 تا 26 دسمبر موسم سرد اور خشک جب کہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں عوام گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں، اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے پیش نظر سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

    برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔

  • عوام تیاری کرلیں! شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    عوام تیاری کرلیں! شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : موسلاھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس مین تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان طاہر کردیا۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ، جس میں 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2024 تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہیں جبکہ موسلا دھار بارش سے پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کے پی کے شہروں نوشہرہ اور پشاور میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔

    موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہیں ، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت 

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے ، وسائل کو متحرک اور خطرے سو دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیشن گوئی، ایڈوائزری اور الرٹس کی بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ رابطہ سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس سے آگاہ رہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • عوام تیاری کرلیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    عوام تیاری کرلیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں اربن فلڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا سلسلہ31 جولائی کو بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 2 تا 5اگست 2024 تک ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    طوفانی بارشوں سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈی جی خان، راجن پور، سلیمان اور کیرتھر رینج میں ہل تورنٹس سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔

    موسلا دھار بارش 2 سے 5 اگست 2024 تک اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے اور بارش ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے.

    این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، متعلقہ ادارے ضروری مشینری کی پہلے سے تعیناتی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں انتظامی عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

    مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور نالوں کے قریب مکینوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کریں، اور انخلاء کے منصوبوں کے مطابق نشیبی اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بروقت انخلاء میں سہولت فراہم کریں۔

    مزید برآں،عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور بجلی کے کھمبوں اور کمزورتعمیرات سے دور رہیں، آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے گریز کریں۔سیاحوں اور مسافروں سے درخواست ہے کہ دوران سفر محتاط رہیں، سفر کرنے سے پہلے موسم اور راستوں کے حالات کا جائزہ لیں۔

    عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لیے کی Pak NDMA Disaster Alert موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

  • کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر میں صبح سویرے سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد، ہجرت کالونی، کیماڑی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی۔

    اس کے علاوہ ناظم آباد، حبیب بینک چورنگی، سائٹ ایریا اور اطراف میں بھی بارش ہوئی، جبکہ لانڈھی، کورنگی، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی ملیر، ایئرپورٹ اور اطراف میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا، کراچی بھی لپیٹ میں آئے گا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں چاراگست تک جاری رہیں گی، جس کے ایک ہفتے بعد دوسرا اسپیل آئے گا جو زیادہ شدید ہوگا۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون اسپیل میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کراچی بھی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آئے گا۔

    6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ 1 اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

  • مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا، کراچی والوں کے لیے الرٹ جاری

    مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا، کراچی والوں کے لیے الرٹ جاری

    اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا،کراچی بھی لپیٹ میں آئے گا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں چاراگست تک جاری رہیں گی، جس کے ایک ہفتے بعد دوسرا اسپیل آئے گا جو زیادہ شدید ہوگا۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون اسپیل میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کراچی بھی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آئے گا۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے یکم اگست سے چھ اگست تک ملک میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    31 جولائی سے 6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ 1 اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔