Tag: این ڈی ایم اے

  • بارشوں کا الرٹ جاری ، فلیش فلڈنگ کا خدشہ

    بارشوں کا الرٹ جاری ، فلیش فلڈنگ کا خدشہ

    اسلام آباد : ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں اٹھارہ سے اکیس جولائی تک بارشوں سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، وسطی اور شمال مشرقی پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    ین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سے اکیس تک وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سوات، مینگورہ، بٹگرام، مردان، صوابی، ہری پور میں زیادہ بارش متوقع ہے۔

    ایبٹ آباد، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

    الرٹ میں اٹھارہ سے اکیس جولائی تک پچاس ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں مقامی ندی، نالوں میں درمیانے درجے کی فلیش فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں اور فلیش فلڈنگ سے آمد و رفت میں خلل اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں جبکہ مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ سے دوچارعلاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔۔۔۔

  • آئندہ 3 دنوں کے دوران…..  این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    آئندہ 3 دنوں کے دوران….. این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے آئندہ 3 دنوں کے دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا اور کہا 100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ 3 دنوں کےدوران ملک کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے ، جس کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش  50سے100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے، بارش مقامی ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہے۔

    الرٹ میں مزید کہا گیا کہ گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ، مری لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • سندھ میں مون سون سسٹم  ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    سندھ میں مون سون سسٹم ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں مون سون سسٹم سے اربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر کردیا ، جس سے کراچی بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ میں کہا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں سندھ اثر انداز ہونے کا امکان ہے ، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے علاقے کشمور، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، بدین، مٹھی، تھرپارکر متاثر ہو سکتے ہیں ، بارشوں کے باعث مقامی اربن فلڈنگ/ ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی ہو سکتی ہے۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں کے مکین ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل رکھیں اور خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

  • کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش : این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش : این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآبادمیں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ،میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدیدبارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

    گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔

  • پاکستان میں  حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق، 89 زخمی

    پاکستان میں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق، 89 زخمی

    اسلام آباد : ملک بھرمیں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق اور 89 زخمی ہوئے جبکہ 536 گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جاری اعداو شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برساتوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ابتک 98اموات ہوئیں۔

    بلوچستان میں 15، خیبرپختونخوا میں 46،پنجاب میں 26،آزاد جموں کشمیر میں 11 اموات ہوئیں۔

    حالیہ برساتوں کے نتیجے میں 89 افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں بلوچستان میں10،خیبرپختونخوا میں 60،پنجاب میں 8جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 11 افراد شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 536 ہے، جن میں بلوچستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 436 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 20 گھر تباہ ہوئے جبکہ 2725 گھروں کوحالیہ بارشوں میں جزوی نقصان پہنچا۔

    خیال رہے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ، تالاش شمشی خان ندی میں سیلابی ریلے کے باعث تیمر گرہ چکدرہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ مہمند کے گردونواح میں موسلا دھاربارش کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

    بلوچستان میں برسات کا سلسلہ تو رک گیا لیکن معمولاتِ زندگی اب بھی بحال نہ ہوسکے۔

  • طلبا کیلئے بڑا اعلان ہوگیا

    طلبا کیلئے بڑا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے طلبا کیلئے مصوری اور فوٹو گرافی کے مقابلوں کا اعلان کردیا ، ایکسپومیں انجینئرنگ کے طلبا کیلئے ڈیزاسٹر سے محفوظ ماڈلزکےمقابلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آفات کے تدارک کیلئے بین الاقوامی نمائش اور مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، این ڈی ایم اے نے طلبا کیلئے مصوری اور فوٹو گرافی کےمقابلوں کااعلان کردیا۔

    ایکسپومیں انجینئرنگ کے طلبا کیلئے ڈیزاسٹرسےمحفوظ ماڈلزکےمقابلے ہوں گے ، مقابلوں کا مقصد نوجوان نسل میں آفات سےمتعلق آگاہی دینا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ طلبااپنا آرٹ ورک 25 مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں ، نتائج کااعلان پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپومیں ہوگا، ایکسپو 23 سے25 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگی۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پہلی پوزیشن پرایک لاکھ، دوسری پر 75ہزار، تیسری پوزیشن پر50ہزاردیےجائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق نمائش میں 44 ممالک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے منسلک اداروں کے وفود شرکت کریں گے جبکہ بین الاقوامی نمائش میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سارک ممالک بھی شریک ہوں گے ، نمائش کے ذریعے آفات کے خطرات سے آگاہی ، پیشگی تیاریوں کوفروغ ملے گا۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طاقتور موسمی سسٹم پاک افغان، پاک ایران سرحدی علاقوں پر پہنچ چکاہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلوچستان کے اکثر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش اور برفباری متوقع ہے، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد کی لہر کی آمد بھی متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم  اے نے بتایا کہ طاقتور موسمی سسٹم کے داخلے سے وسیع پیمانے پر سرمائی بارشوں کا امکان ہے، آج سے فروری کے وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10 ڈگری  تک گرسکتاہے، موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

     پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب  اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، ترجمان کے مطابق زیارت،  قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان ہے۔

  • مون سون: 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق

    مون سون: 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: حالیہ مون سون میں 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 6 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 3، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جاں بحق افراد میں 33 مرد، 16 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ پنجاب میں 52 اموات رپورٹ ہوئیں، خیبر پختون خوا سے 20، بلوچستان سے 6، سندھ سے 5 اور آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 151 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 56 مرد، 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں کل 97 گھروں کو نقصان پہنچا، بارشوں اور سیلاب سے 46 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے اور دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

  • مون سون بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے کی جانب سے اہم ہدایات جاری

    مون سون بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے کی جانب سے اہم ہدایات جاری

    اسلام آباد: ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی مون سون بارشوں سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے مون سون بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 4 سے 7 جولائی تک پشاور، لاہور،گجرانوالہ، اسلام آباد راولپنڈی  کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، گلیات،گلگت بلتستان خیبرپختونخو میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے،این ایچ اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسیکو اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

    این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے، ریسکو اداروں کو ایمرجنسی سروس الرٹ رکھنے، موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر کسی رکاوٹ کی صورت میں این ایچ اے ایف ڈبلیو او کے ساتھ رابطے میں رہیں، دریاؤں، ندی نالوں اور شہری علاقوں میں پانی کی سطح کی نگرانی کی جائے۔

  • موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، عوام کے لیے الرٹ جاری

    موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، عوام کے لیے الرٹ جاری

    اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کے لئے الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں ، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پئیں۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلکے اور نرم کپڑے پہنیں، گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں اور بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

    گلوف کے خدشے سے دوچار علاقے کے مکین باخبر و محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

    این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیاح اس دوران ممکنہ گلوف والے علاقے میں سفر اور رہائش سے گریز کریں، بروقت حفاظتی انتظامات گلیشئر کے پگھلنے سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔