Tag: این آر او

  • پارلیمانی لیڈر کے طور پر کسی اور کی نامزدگی این آر او کی جانب پہلا قدم ہے: فردوس عاشق اعوان

    پارلیمانی لیڈر کے طور پر کسی اور کی نامزدگی این آر او کی جانب پہلا قدم ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کے طور پر شہباز شریف کی جگہ کسی اور کی نامزدگی این آر او کی طرف پہلا قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق نے ریڈیو پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آج عمران خان کے بیانیے پر عمل کر کے قیادت بدلی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کو واپس آنا ہوتا تو اپنی جگہ کسی اور کو نامزد نہ کرتے، یہ لوگ این آر او کی تلاش میں ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ عوام کو ورغلا اور بے وقوف بنا کر شہباز شریف باہر چلے گئے، شہباز شریف لاپتا ہیں، خود ساختہ مفروری اختیار کر رکھی ہے، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، اپویشن کی دلیلیں ہار گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضد مان کر شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا گیا تھا، لیکن انھوں نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو داؤ پر لگا کر مفروری اختیار کی، نئے نامزد پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف تو خود پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کا تشخص بہتر کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے، عمران خان ہر ادارے میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، سیکورٹی اداروں اور سیاسی قیادت نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا، ادارہ جاتی اصلاحات سے ریاستی ادارے مستحکم ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تیراہ میں سینہ تان کر بارود کی بو کو خوشبو میں بدلا، مہمند ڈیم سے ہماری آنے والی نسلوں کی بقا جڑی ہوئی ہے، ایسی قیادت ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتی ہے جسے قوم کی فکر ہو۔

  • عمران خان کو این آر او کی بات بار بار نہیں کرنی چاہیے:‌ یوسف رضا گیلانی

    عمران خان کو این آر او کی بات بار بار نہیں کرنی چاہیے:‌ یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو این آر او کی بات بار بار نہیں کرنی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ این آر اوجب ملتا ہے، تو کسی کو بھی پتہ نہیں چلتا، عمران خان کو بار بار اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے.

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک مضبوط جماعت ہے، ہمیں عمران خان کی امدادکی ضرورت نہیں ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم کچھ حلقے کھولیں گے، امید ہےالیکشن کمیشن اس کیس کو دیکھے گا.

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں، اقلیتوں کو آئین نےمکمل آزادی دی ہے، جتنے بھی واقعات ہورہے ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے.

    مزید پڑھیں: سابق فاٹا کےعوام کوقومی دھارےمیں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان این آر اونہیں دیں گے، این آر اوجب ملتا ہے، تو کسی کو بھی پتا نہیں چلتا.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے متعدد تقاریر میں یہ واضح کیا ہے کہ کسی شخص کو این آر او نہیں ملے گی، دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کسی سیاسی قائد نے وزیر اعظم سے این آر او کی درخواست نہیں کی.

  • شریف خاندان کو معافی دلانا بڑی غلطی تھی، لبنانی وزیرِ اعظم نے اعتراف کر لیا

    شریف خاندان کو معافی دلانا بڑی غلطی تھی، لبنانی وزیرِ اعظم نے اعتراف کر لیا

    اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو این آر او دلانے والے لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر لبنانی ہم منصب نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا، مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعد رفیق الحریری” author_job=”لبنانی وزیرِ اعظم”][/bs-quote]

    سعد رفیق الحریری نے عمران خان کے سامنے اعتراف کیا کہ شریف خاندان کو معافی دلانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ لبنانی وزیرِ اعظم سعد الحریری نے تسلیم کر لیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو این آر او دلانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

    فواد چوہدری کے مطابق یہ اعتراف سعد الحریری نے وزیرِ اعظم عمران خان سے گفتگو میں کہی۔

    وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سعد رفیق الحریری کو بتایا کہ نواز شریف کو پھر این آر او دینے کی بازگشت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلانا بڑی غلطی تھی، نواز شریف نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا، مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔‘

    گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں لبنانی وزیرِ اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا، پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیرِ اعظم عمران خان نے لبنانی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

  • وزیراعظم نے این آر او کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

    وزیراعظم نے این آر او کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این آر او کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی ڈیل نہیں ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری، افتخار درانی، عثمان ڈار، مراد سعید، شیریں مزاری، شفقت محمود، شبلی فراز، علی زیدی، حماد اظہر، ارباب شہزاد، عامر کیانی اور فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا اور اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    یہ پڑھیں: این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا، 7 اکتوبر کو انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں، اسمبلی میں شور کرنا ہے تو کرلیں، کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔‘

    مزید پڑھیں: شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کبھی این آر او نہیں دیں گے، شہباز شریف این آر او کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے جیل جانے کی تیاری کرلی کیونکہ انہیں وہاں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کسی کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کسی کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں این آر او کے امکان کو ایک بار پھر رد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور این آر او کی بازگشت پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس کے بعد وزیراطلاعات نے ویڈیو بیان جاری کیا.

    [bs-quote quote=” شہبازشریف کوبھی علیم خان کی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں کسی کو  این آر او نہیں ملے گا، اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ نہ تو کسی سے ڈیل ہوگی، نہ ڈھیل دی جائے گی.

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدعنوانی کیسز کا سامنا کرنے والے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا، شہبازشریف پی اے سی کو کیسزکے خلاف بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، پی اے سی میں سعد رفیق ناقابل قبول ہیں.

    مزید پڑھیں: سینئروزیر علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    فوادچوہدری نے کہا کہ اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی، علیم خان کی جانب سے فوری مستعفی ہوناقابل تعریف تھا، علیم خان نے استعفیٰ دے کر شاندار روایت قائم کی، شہبازشریف کوبھی علیم خان کی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے.

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف چیئرمین پی اے سی کاعہدہ چھوڑ کر کیسزکا سامنا کریں، احتساب وقت کی ضرورت ہے، ہم اداروں کے پیچھےکھڑے ہیں، ایسا تاثر نہیں دیناچاہتے کہ کوئی بیلنسنگ ایکٹ ہو رہا ہے، چاہتے ہیں احتساب شفاف اور انصاف ہوتا نظر آئے.

  • نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت کا ردِ عمل

    نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت کا ردِ عمل

    اسلام آباد: ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ انسانی ہم دردی کے طور پر دیکھ بھال نواز شریف کا حق ہے، جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم مسلسل اسپتال منتقلی کا کہا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عارضہ قلب کے باعث میاں نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور اپوزیشن کے لیے این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”افتخار درانی”][/bs-quote]

    اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں، عوام سے وعدہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آئے گی۔

    نواز شریف کی علالت سے متعلق انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے کہنے پر ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سسٹم کو آگے چلانے کے لیے حکومت کو ایسے فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔

    افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال پہنچا دیاگیا

    معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کا معاشی اصلاحات پیکج غریب لوگوں کے لیے تھا، مشکل وقت ضرور ہے تاہم گزر جائے گا، شیخ رشید سینئر سیاست دان ہیں، اس لیے پی اے سی کا ممبر بنایا، سعد رفیق کو پی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ اسپیکر ہی کریں گے۔

  • ‌اگر کوئی این آر او ہوا، تو اس کا حصہ نہیں بنیں گے: چیئرمین نیب

    ‌اگر کوئی این آر او ہوا، تو اس کا حصہ نہیں بنیں گے: چیئرمین نیب

    لاہور:‌ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کبھی کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں‌ جھکائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نیب پرکبھی دباؤنہیں آیا کہ حزب اقتدارکے ساتھ رعایت کرے، دباؤ آیا، تب بھی سر نہیں جھکائیں گے.

    [bs-quote quote=” کسی حکومتی عہدے داروں کو یہ استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کاسامنانہ کرے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب نے کہا کہ آج یہ کہا جاتا ہے کہ نیب نے وزیر اعظم کی توہین کر دی، توہین کا لفظ استعمال کرنے والے سادہ لوح ہیں.

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اس اقدام سے یہ ثابت ہوا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکومت ہے.

    انھوں نے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف نیب کی تفتیش کا حصہ بن سکتا ہے، کسی حکومتی عہدے داروں کو یہ استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کاسامنانہ کرے.


    مزید پڑھیں: نیب کام، کام اورصرف کام پرقانون کے مطابق یقین رکھتا ہے‘ چیئرمین نیب


    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی دن واضح‌کر دیا تھا اپنا کام آئین اور قانون کےمطابق کروں گا، این آراوہواتو اس کاحصہ نہیں بنیں گے.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہا کہ وزیراعظم کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پرتاثر گیا پاکستان میں کرپشن کے خاتمےکی کوشش ہورہی ہے.

  • شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف شہباز شریف یہ کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری کو جیل  جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

    [bs-quote quote=”پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا
    شیخ رشید” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کی حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، ایک اقامہ بھی جس دن کھل گیا، سب کی حیثیت پتا چل جائے گی، آج جو مہنگائی ہے، اس کا سبب یہی ہے کہ ملک کو لوٹا گیا۔

    شیخ رشید نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو  بھی نہیں بخشا، آئندہ سال میں یہ  کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔


    مزید پڑھیں:  وزیراعظم پندرہ نومبر کو حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید


    وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹر یکنگ سسٹم شروع کرنےجارہے ہیں، ٹر یکنگ کےبعد اندازہ ہوجائے گا کہ کتنے لوکو موٹیو چل رہے ہیں، دسمبر میں مزید دو مال گاڑیاں شروع کر دیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال میں 15مال بردار گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، ریلوے کی اصل کمائی مال گاڑی ہے، ریلوےکالونیوں میں جلد بجلی کےمیٹرز کی تنصیب کریں گے۔ اس اقدام سے کروڑوں کی بچت ہو گی۔

  • این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ احتساب قومی ترجیح ہے، این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں ملے گا۔

    [bs-quote quote=”احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بلا تفریق احتساب ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کے پیسے کی جان سے زیادہ حفاظت کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا، 7 اکتوبر کو انھوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں، اسمبلی میں شور کرنا ہے تو کرلیں، کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، کرپشن کے خاتمے کے لیے اگلے ہفتے قانون لا رہے ہیں، وزیرِ اعظم


    یاد رہے کہ 4 ستمبر کو نیب الزامات کے بعد بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے۔

    انھوں نے وزیرِ اعظم کو بھیجے گئے استعفے میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارتِ پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں۔

  • فیصل واوڈا نے این آر او کے لیے درخواستوں کی تصدیق کر دی

    فیصل واوڈا نے این آر او کے لیے درخواستوں کی تصدیق کر دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے این آر او کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ این آر او کی کئی باضابطہ درخواستیں آئی ہیں، ایک دوست ملک کو بھی شامل کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ باتیں ہوئیں، میں حکومت کاحصہ ہوں، چیزیں سامنے سے گزرتی ہیں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے ایک جیسےکام کیے ہیں، ان کے کالے کرتوت ان کے سامنے آرہے ہیں.


    مزید پڑھیں: دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، کرپشن کے خاتمے کے لیے اگلے ہفتے قانون لا رہے ہیں، وزیرِ اعظم


    فیصل واوڈا کے مطابق انھوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اے پی سی میں نوازشریف نہیں جائیں گے، کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں، دل کرتا ہے سب بتا دوں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن تاریخ کی سب سے کمزوراپوزیشن ہے، پاکستان کابچہ بچہ اپوزیشن کی ساکھ جانتا ہے.

    چوہدری منظور اور شیخ‌ رشید کا موقف

    آف دی ریکارڈ ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے قطر کے وزیرخارجہ نے این آراو کے لئے بات کی.

    ان کا کہنا تھا کہ اب یہ نہیں پتا کہ این آراو کے لئے کس نےدرخواست دی تھی۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف شدید ڈپریشن کاشکار ہیں اور شہباز شریف این آراوکی سرتوڑکوششوں میں مصروف ہیں.