Tag: این آر او

  • میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری

    میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں سب مشہوری کے لیے ہیں، میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس این آر او کا ذکر ہوتا ہے وہ سابق چیف جسٹس نے ختم کر دیا تھا۔

    [bs-quote quote=”این آر او سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہوا تھا، شاید میاں نواز شریف کو بھی ہوا: آصف زرداری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انھیں این آر او سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، تمام کیسز دوبارہ کھلے، این آر او سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہوا تھا، شاید میاں نواز شریف کو بھی ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی بات کی پرواہ کیے بغیر پارلیمنٹ کو تمام پاورز منتقل کیں، بہ طورِ قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے اصولی فیصلہ کرنا ہو گا۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی حکومت میں ہم جیلوں میں تھے، مشرف کو نائن الیون کے بعد امداد ملی تو حالات بہتر ہوئے، پرویز مشرف کی آمد پر بھی ایسے ہی حالات تھے، ملک بحران کا شکار تھا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالا تو امداد کا سلسلہ بند ہو چکا تھا، ہماری پالیسیاں میاں صاحب کو پسند نہیں آئیں، میں آج جو کیس بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے۔


    یہ بھی ملاحظہ کریں: دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، وزیرِ اعظم


    ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کو نہیں بلکہ طور طریقوں اور سوچ کو برا بھلا کہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے دورِ حکومت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے ڈیلیور کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

  • نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار، ذرائع

    نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار، ذرائع

    اسلام آباد : اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی میں انکشاف ہوا کہ  نوازشریف ایک اوراین آر او کے لئے تیار ہیں  اور یقین دہانی کرائی مجھے جیل سے نکالو، ہم ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے چند روز  کے دوران اڈیالہ جیل میں ہونے والی خفیہ ملاقاتو ں کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ  نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار  ہوگئے ہیں  اور کہا کہ میں مجھے جلد از جلد جیل سےنکالو۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملاقاتیوں کو  یقین دہانی کرائی ہے کہ جیل سے نکلوائیں، ہم ملک سےباہر چلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق این آر او کرنے کی ایک بڑی وجہ پاکستان آنے پر مایوس کن استقبال بھی ہے جبکہ شہباز شریف سمیت قیادت کے
    ایئرپورٹ نہ پہنچنے پر نواز شریف دلبرداشتہ ہیں۔

    گزشتہ روز نوازشریف نے پنجاب اور کے پی گورنر سے خفیہ ملاقاتیں کیں تھیں۔


    مزید پڑھیں : اڈیالہ میں نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں


    گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور خیبرپختونخواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر اڈیالہ پہنچے۔

    دونوں گورنروں سے نوازشریف نے خفیہ طور پر ملاقات کی، جس میں مریم نواز، کپٹن صفدر بھی موجود تھے، آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد رفیق رجوانہ اور اقبال جھگڑا پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف ابھی کرپشن کے مزید دومقدمات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    یاد رہے کہ نوازشریف اس سے  پہلے بھی ایک ڈیل کے ذریعے جیل سے سعودی عرب جانکلے تھے اور  دعوی کیا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو بعد میں جھوٹا نکلا۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ایک اور این آر او بنایا گیا تو ملک نہیں بچے گا، جلال محمود شاہ

    ایک اور این آر او بنایا گیا تو ملک نہیں بچے گا، جلال محمود شاہ

    کراچی : سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ اگر کرپشن صوبائی خود مختاری ہے اور دہشت گردی جمہوریت ہے تو ایسی صوبائی خودمختاری اور ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جلال محمود شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خوفزدہ ہے اور حکومت ختم ہونے کے ڈر سے کرپشن اور دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر نیا این آر او بنایا گیا توملک نہیں بچ سکے گا لہذا کسی نئے این آر او سے گریز کیا جائے۔