امریکا کی بااثر نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے سربراہ وین لا پیے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این آر اے کے چیف ایگزیکٹو کو مین ہٹن میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، وہ 30 برس سے این آر اے کے چیف ایگزیکٹو تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سو برس سے قائم این آر اے امریکا کے الیکشنز میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کرپشن اسکینڈل میں ملوث وین نے استعفے کی وجہ طبی بتائی ہے جبکہ این آر اے کے مستعفی چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ پیر سے چلے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔
بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر بائیڈن کا پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔