Tag: این آر او

  • ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    لوئردیر: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازش ہورہی ہے، پاکستان مخالف عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکا میں لابنگ سوالیہ نشان ہے، ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ٹرمپ کے ذریعے این آر او کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو معافی مانگنی چاہیے، پی آئی اے خریدنے کی دعویدار کےپی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بجٹ نہیں۔

  • شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

    شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے این آر مانگا ہے۔

    یہ دعویٰ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ساتھ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کبھی این آر او نہیں دے گا‘ْ

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 12 نومبر کو شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھاکہ شہباز شریف حکومت سے این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے جیل جانے کی تیاری کرلی کیونکہ انہیں وہاں جانے سے فرق نہیں پڑے گا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کو اصل حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، اسی طرح جس دن بھی ایک اقامہ کھلے گا سب کو اس کی حیثیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے، ماضی کے حکمرانوں نے نے مُردوں کو  بھی نہیں بخشا، آئندہ برس ایسے لوگ سیاسی منظر نامے میں کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے‘۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    واضح رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

    نیب نے اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جس میں احتساب عدالت نے اُن کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظوری دی تھی، بعد ازاں 16 اکتوبر کو جب شہباز شریف کو پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

    اکتوبر کی 29 تاریخ کو شہباز شریف کا ریمانڈ ختم ہوا تو نیب نے عدالت میں مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

    بعد ازاں شہباز شریف کو دورانِ حراست کی دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا اسلام آباد کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا تھا، رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو کینسر کے مرض کی علامات دوبارہ پیدا ہونا شروع ہوگئیں۔

  • ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    کراچی: آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے، یہ وقت ہی بتائے گا، البتہ یاد رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، ہمیں نہیں معلوم، البتہ وہاں بھی کرپشن پر شہزادوں کو گرفتار کیا گیا ۔ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج پھر این آر او سمیت مختلف قسم کی افواہیں ہیں، جس وقت این آراو ہوا، اس وقت ہم جیلوں میں تھے۔

    مارکیٹ میں نوازشریف کے دورے سے متعلق افواہیں ہیں. مگر میری حکومت پرسعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، ماضی میں شریف برادران طیارے میں چڑھے، تو ہمیں بھی دعوت ملی، اللہ کا شکر ہے ماضی میں ہم ثابت قدم رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی شکل میں ہمیں نواب زادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ فروری میں حکومت جانے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ نیب نے ہمیشہ سندھ پر ظلم کیا ہے، نیب کے پاس کون سی صلاحیت ہے، جونہروں کی لائننگ ناپتی ہے، یہ  سراسر ناانصافی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہیں آمر کہنے والوں نے خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پراسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیر اہتمام تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا اقتدار میں آتے ہی خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا فیصلہ تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون وزیر اعظم کے دور میں بھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں ملے۔

    سابق صدر نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کا سہرا ان کے سر ہے۔

    پرویز مشرف نے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کو رتبہ دینے کے بجائے منافقت دکھاتے ہیں، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طالبات کی کارکردگی طلباء کی نسبت بہت بہتر ہے۔

  • فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

    فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

     کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک آئینی اصلاحات، اور تیسری قوت کی ضرورت ہے ، آئین کوبچانے کے چکر آئین کو تباہ کیا جارہا ہے ، چار چار بار حکومتیں کرنے والوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے ۔

    کریک کلب کراچی میں موجودہ حالات پر مولانا تنویر الحق تھانوی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ حکومتوں میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں اس لیے طاقت ور حکومت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے، فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی حمایت کرتا ہوں، ملٹری کورٹس کا قانون پاس ہوگیا ہے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن فسادات کرانا چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والے دشمن ہیں،ایک دشمن باہر سے آنے والے لوگ ہیں جو فرقہ واریت پھیلاتے ہیں،دوسرا دشمن اندرونی فسادات ہیں۔

    پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کریں گے،پاک فوج کی موجودگی میں ملک کو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے،ملک میں سپریم کورٹ اور فوج کا کردار اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں اب کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے ،کرپشن اور اقربا پروری بڑھ گئی ہے۔ چار ، چار دفعہ حکومتیں کرنے والوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہے۔

    ، تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے پاکستانی عوام کو جاگیا چاہیے ، پاکستان کا ستیاناس کرنے والوں کے بارے میں عوام کو سوچنا چاہیے ،تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ محض مزاق ہے، میں محب وطن ہوں پاکستان کی خدمت کی ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں نئے اصلاحات اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ،اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم کرنا ہوں گی ، دو ، تہائی اکثریت والی حکومت کبھی بھی قائم نہیں ہوگی، اس کا انتظار نہ کیا جائے۔

  • تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    اسلام آباد: صدر پرویز مشرف نے کہا ہےتبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی پھر پورے ملک میں تبدیلی آئےگی، چترال کے عوام اےپی ایم ایل کے کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

     اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ غلط وعدے کرتے ہیں، وہ کرتے کچھ نہیں انتخابات کے بعد پانچ سال کے لئے غائب جاتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں متعدد بار گلگت اور چترال کا دورہ کیااور گلگت بلتستان اور چترال بےشمار ترقیاتی کام کرائے۔

    پرویز مشرف کا ہنا تھا کہ انہوں نے جو منصوبے ا نکے دور میں جاری تھے وہ مکمل نہیں کرائے گئے۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہرادارے کا فرض بنتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلئے کردار ادا کرے،جن لوگوں نےتین چار مرتبہ حکومت کی انہیں کتنی بارآزمائیں گے۔

  • پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے، پرویز مشرف

    پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا مقصد تیسری سیاسی قوت بناکر عوام کو بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارا دلانا تھا۔

    کراچی میں نجی ہوٹل مین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ چترال اور چترالیوں سے دل لگاؤ ہے ،چترالیوں کی وفاداری پر فخر ہے،جلسے یا الیکشن ہوتے ہیں تو چترال کا نتخاب کرتا ہوں

    پرویز مشرف کا کہنا تھا ان کیخلاف جعلی کیسز کے ذریعے سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ کہا گیا میں صادق اورامین نہیں کیا اسمبلی کے اندر صادق اور امین بیٹھے ہیں۔

     پرویز مشرف نے کہا آئین ہمارا ہی لکھا ہوا کاغذ ہے ملک کی بہتری کیلئے آئین میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے۔

     ان کا کہنا تھا موجودہ حکمران پہلی دفعہ نہیں چوتھی بار حکومت کر رہے ہیں جو لیڈر عوام کو خوشحالی اور ملک کو ترقی نہیں دے سکتا اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ملک لوٹنے والوں سے پاکستان کو نجات دلا کر خوشحالی لانا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے ملکی سالمیت کیلئے آئین کو تبدیل کریں گے، پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی لانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

  • پرویز مشرف اہلیت کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پرویز مشرف اہلیت کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو عوامی نمائندے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

    پرویز مشرف اہلیت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پر ویز مشرف کو اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دےدیا گیا ہے۔

     پرویز مشرف اہلیت کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سرباراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جس نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے ججوں کے خلاف اقدام اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    عدالت نے کہا کہ رٹائیرڈ جنرل پرویزمشرف آئین کی دفعہ باسٹھ اور تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے،اس لئے سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف کو عوامی نمائندگی کیلئے نا اہل قرار دیا جا تا ہے۔

     تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملک کا قانون دفاعی اور سول اداروں پر یکساں لاگو ہوتا ہے ۔ اورسابق صدر اپنے اقدامات کی روشنی میں باکردار نہیں۔

    عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سابق صدر کے آئین توڑنے کے اقدام سے ملکی وقار کو بھی نقصان پہنچا۔

  • بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدرپرویز مشرف کہتے ہیں مجھ سے بدلہ لیا جا رہا ہے، غداری کے الزامات سیاست زدہ ہیں، پاکستان میں مغربی جمہوریت نافذ نہیں ہو سکتی۔

    سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے خود پر غداری کے الزامات کو سیاست زدہ اور انتقامی کارروائی قرار دےد یا۔کہتے ہیں الزامات تراشے گئے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان میں برطانیہ اورامریکا جیسی جمہوریت نافذ نہیں کی جاسکتی۔ مغربی نظام کو مقامی رنگ میں ڈھالنا ہوگا۔

    سابق صدر کا کہناتھا انہوں نے اہم دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد دکھائے جانے پرصرف ایک ڈرون حملے کی اجازت دی تھی، پرویزمشرف نے بتایا وہ بھارت مخالف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ اس کی بے عزتی ہو، اس کی تذلیل ہو، اس کو تیوریاں دکھائی جائیں اور پھر بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں فرق صرف اتنا ہی ہے۔

  • موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    مٹیاری: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، انشاء اللہ عوام کی مدد سےجلد ملک میں آل پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ہوگی اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکومت قائم ہوگی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ورکرکنوینشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے دورے میں ملکی خزانہ بھرا ہوا تھا اور ملک ترقی پر گامزن ،عوام خوشحال اور ملک بھر میں امن تھا مگر میاں نواز شریف نے ملک کی حکمرانی سنبھالتے ہی ملکی خزانہ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کرکے ملک کا دیوالیہ کردیااور ملک کے نام پر بیرون ممالک کے آگے کشکول اٹھاتے بیھک مانگنا شروع کردیا ۔

    عمران اور قادری کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت سے ظاہر ہورہا ہے کہ ملک کی عوام حکمرانوں سے خفا ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن ملک بھر میں اپنی ورک تیز کردیں کیونکہ ملک میں انقلاب آنے والا ہے اور ملک میں عوامی حکومت بنے گی اور ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائیگا۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پاٹی سندھ میں سالوں سے حکمرانی کرتی آرہی ہیں مگر سندھ میں کوئی بھی ترقی نظر نہیں آرہی کراچی سمیت اندرون سندھ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتاہے،سندھ کا نوجوان ڈگریاں لیکر دربدر پھررہاہے اور پیسوں کہ عیوض نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں عمران خان کے لاڑکانہ جلسے میں سندھ کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کرکے انہوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ دیدیا ہے۔