Tag: این ایف سی

  • جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی

    جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے رکن جاوید جبار مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی ہوگئے۔جاوید جبار کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے این ایف سی کے لیے نامزد کیا تھا۔

    رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی سمیت سیاسی قیادت کو نامزدگی پر اعتراض تھا۔اسلم بھوتانی نے نامزدگی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاوید جبار کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خود غرض افراد نے جاوید جبار سے متعلق غلط معلومات پھیلائیں۔

    جام کمال خان کا کہنا تھا کہ جاوید جبار تجربہ کار اور ان کی بلوچستان کے امور پر گہری نظر ہے، منفی کردار ادا کرنے والے افراد کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

  • یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق سندھ کو پیسے نہیں دیتا، گورنرسندھ

    یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق سندھ کو پیسے نہیں دیتا، گورنرسندھ

    سیہون: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جوکام عمران خان کررہے ہیں وہ گزشتہ ادوارمیں نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ
    یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق سندھ کو پیسے نہیں دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں میں جوطے ہوا ہے وہ پیسے ملیں گے، سندھ کے پیسے رکنے کے معاملے پروزیراعظم سے بات کروں گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ جوکام عمران خان کررہے ہیں وہ گزشتہ ادوارمیں نہیں ہوئے، گزشتہ ادوارمیں قرضے لیے گئے اس لیے خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ صدارتی نظام کی بات ہے تواس سے جمہوریت کو خطرہ نہیں، پاکستان میں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تو لایا جائے، قوم صدارتی نظام پر بات کر رہی ہے تو ضروربات کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ملکی معاشی صورت حال اچھی نہیں، امید ہے بہت جلد مسائل سے نکل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، اس کے لیے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہوگی۔

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ہے۔