Tag: این ایل سی سی

  • بلوچستان میں ٹڈی دل تاحال موجود، کنٹرول آپریشن جاری

    بلوچستان میں ٹڈی دل تاحال موجود، کنٹرول آپریشن جاری

    کراچی: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا تاہم بلوچستان میں ٹڈی دل تاحال موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کے سروے اور کنٹرول آپریشن کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا۔

    این ایل سی سی کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے جہاں آپریشن تاحال جاری ہے۔

    این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 1 لاکھ 99 ہزار 335 ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا جبکہ لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 330 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔

    این ایل سی سی کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 11 لاکھ 26 ہزار 949 ہیکٹرز رقبے پر اسپرے کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کے دوران سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5 ہزار 843 سے زائد افراد اور 767 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    اس دوران صوبہ پنجاب میں 4.02 کروڑ ایکڑ پر سروے، 11 لاکھ 59 ہزار 97 ایکڑ پر آپریشن، سندھ میں 2.46 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 2 لاکھ 24 ہزار 670 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

    اسی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2.21 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 15 لاکھ 45 ہزار 27 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے، جبکہ بلوچستان میں اب تک 4.11 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 11 لاکھ 64 ہزار 476 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

  • تھر پارکر اور لسبیلہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن جاری

    تھر پارکر اور لسبیلہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن جاری

    کراچی: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھر پارکر اور لسبیلہ میں 10 ہزار 76 ہیکٹرز پر ٹڈی دل کا کنٹرول آپریشن کیا گیا، ملک کے بقیہ اضلاع سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 19 ہزار 474 ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا جبکہ تھر پارکر اور لسبیلہ میں 10 ہزار 76 ہیکٹرز پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں 11 لاکھ 20 ہزار 23 ہیکٹرز پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹڈی دل اب ملک کے صرف 2 اضلاع تھر پارکر (سندھ) اور لسبیلہ (بلوچستان) تک محدود ہوچکا ہے۔ مہم کے دوران سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5 ہزار 843 سے زائد افراد اور 767 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    این ایل سی سی کے مطابق ملک بھر میں 11 ہزار 180 مربع کلو میٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے جبکہ 5 لاکھ 18 ہزار 812 مربع کلو میٹر پر سروے کیا جا چکا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ

    خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسداد ٹڈی دل کے لیے کوششیں جاری ہیں، صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان میں ٹڈی دل کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

    این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ تھر پارکر، رحیم یار خان اور لسبیلہ میں 336 ہیکٹر رقبے پر آپریشن کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 35 ہزار ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا۔

    کنٹرول سینٹر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا تاہم بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے۔

    این ایل سی سی کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ٹڈی دل کے لیے گزشتہ 6 ماہ میں 11 لاکھ 14 ہزار 853 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا ہے۔

  • انسداد ٹڈی دل مہم: 26 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کنٹرول آپریشن مکمل

    انسداد ٹڈی دل مہم: 26 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کنٹرول آپریشن مکمل

    کراچی: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اب تک 26.22 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ محکمہ فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔

    سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26.22 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے، 18 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1 ہزار 26 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ملک بھر میں اب تک 10.27 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے۔

    این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 35 ہزار 454 ایکڑ پر سروے کیا جاچکا ہے۔

    سینٹر کے مطابق صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 38 ہزار 41 ایکڑ پر سروے اور 3 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 19 سو 32 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 28 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔

    اسی طرح صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 6 ہزار 921 ایکڑ پر سروے اور 14 ضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 635 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

  • ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

    ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اسپرے آپریشن اور سروے جاری ہے، اب تک 59.22 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی انسداد ٹڈی دل سینٹر، این ایل سی سی (نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر) نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 59.22 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

    کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 41 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 24.9 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 19 ہزار 328 ایکڑ پر سروے کیا گیا جبکہ 3 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 469 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

    سندھ میں 24 گھنٹے میں 1 لاکھ 13 سو 75 ایکڑ پر سروے کیا گیا جبکہ 8 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 6 ہزار 380 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ میں 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 12 ہزار 239 ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 551 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

    کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 75 ہزار 981 ایکڑ پر سروے کیا گیا جبکہ 26 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 8 ہزار 345 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔