Tag: این اے دو سو چھیالیس

  • این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی عمل کیلئے بینکوں اور وفاقی اداروں سےعملہ مانگ لیا۔
    الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کیلئے نیشنل بینک اورایف بی آرکو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان افرا د کو تیئیس اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ہونےو الے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس میں سواسوکے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کے جائیں گے جن میں سے نصف خواتین کے پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

  • ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، کنورنوید

    ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، کنورنوید

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں ہم بیڈ بوائے اور تحریک انصاف گڈ بوائے ہے۔

     نائن زیرو جناح گراؤنڈ میں بسنت میلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تحریک انصاف کا رویہ شروع سے ہی جارحانہ ہے ، عمران خان ہر چینل پر الطاف حسین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑنے نہیں کراچی کو فتح کرنے آرہی ہے ، کنورنوید جمیل نے بتایا کہ حلقہ 246 میں دو ٹاؤنز ہیں جس میں لیاقت آباد سے ایک لاکھ بیس ہزار ار فیڈرل بی ایریا سے ایک لاکھ 45 ہزار ووٹ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈہ الیکشن لڑنا نہیں پیسے حاصل کرنا ہے ، کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری مشینری اور سرکاری وسائل تحریک انصاف کیلئے وقف کردیے گئے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعے میں ایم کیو ایم کے کارکن نہیں عوام تھی جن پر اے ٹی سی کے مقدمات درج کیے گئے ، عمران خان اپنے کارکنوں کو چھڑالیتے ہیں مگر ان پر اے ٹی سی کے مقدمات قائم نہیں ہوتے۔

    اس موقع پر وسیم اختر کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنے مطلب کیلئے ٹرانسفر کررہی ہے ، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی ہوتی ہے۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ مہاجر وں اور الطاف حسین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔

  • جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ تصادم چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیز آبادی نے کہا ہے کہ ہم جناح گراونڈ میں ہونے والے واقع کی مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی جناح گراونڈ میں مسلحہ غنڈوں کے ساتھ آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے الطاف حسین کے خلاف نعرے لگائے اور جناح گراونڈ میں لگے پوسٹر پھاڑے تو اہلیان محلہ اور پی ٹی آئی میں تصادم ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری انداز میں الیکشن لڑیں جو ان کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کا مقصد ڈرف تصادم ہے الیکشن لڑنا نہیں ہے۔

    ایک سوال میں مصطفی عزیزآباد کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت دی گئی تو سمجھے گے کہ انتظامیہ بھی تصادم چاہتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بتائے کہ کیا این اے 246 میں صرف ایک ہی گراونڈ ہے ؟ بقیہ تمام بڑے گراونڈ کو چھوڑ کر جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے کا مقصد صرف تصادم ہے۔

  • کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کراچی :پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم آج نھتے جناح گراونڈ کا دورہ کرنے گئے تھے جس پر مشتعل گنڈوں نے ہم پر حملہ کیا۔

    جناح گراونڈ پر حملے کے بعد کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراونڈ پہچنے پر بچے کرکٹ کھیل رہے تھے، اطراف کی ریہاشی عمارتوں میں موجود لوگوں نے استقبال کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم الیکشن سے پیچھے ہٹ جائیں، کراچی کا خوف توڑیں گے، تحریک انصاف نے ڈرنا نہیں سیکھا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس واقع کی ہم ایف آئی آر درج کرائیں گئے، انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا کراچی کا بیٹا ہوں اور یہی سے الیکشن لڑوں گا، ایم کیو ایم کے کارکنان نے میری گاڑیوں پر حملہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں ہے۔

     ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ  میرے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔

  • این اے دو سو چھیالیس: پی ٹی آئی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

    این اے دو سو چھیالیس: پی ٹی آئی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

    کراچی : نبیل گبول کی خالی ہونےوالی حلقہ این اے دو سو چھیالیس کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف  نےامیدوارکااعلان کردیا۔ عمران اسماعیل کہتے ہیں الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا، کراچی کو یرغمال بنانا ہے یا روشنیوں کا شہر۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس کی اہم نشت کیلئے تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے امیدواروں کے درمیان معرکہ ہوگا۔

    اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل اپنے شہر کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں اور ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل  ان کے مد مقابل ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا کہ کراچی کو یرغمال بنانا ہے یا روشنیوں کا شہر۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کہتے ہیں کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی الیکشن بہت اہم ہے۔

    عام انتخابات میں ووٹوں کے ڈبوں میں گڑبڑ ہوئی ،فرشتوں نے صحیح اور شیطانوں نے غلط ووٹ ڈالے تھے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اور ایم کیوایم کے رہنماء کنور نوید جمیل آمنے سامنے ہیں۔

  • ایم کیو ایم کے ہوم گراؤنڈ پر ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    ایم کیو ایم کے ہوم گراؤنڈ پر ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    کراچی: حلقے این اے دو سو چھیالیس میں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جا ری ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف بھی اس نشست پر خاصی متحرک دکھا ئی دے رہی ہے۔

    کراچی کےحلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کیلئے کا غذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، یہ نشست متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے مستعفی ہو نے سے خالی ہو ئی ہے۔

    اس نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے کنورنوید جمیل، اسلم شاہ اور سیما زرین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے اس حلقے سے متوقع امیدوار عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی دعوت دیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ ایک طویل عرصہ سے اس حلقہ سے انتخابات جیتتی آرہی ہے، جبکہ پارٹی کا مرکز بھی اسی حلقہ میں واقع ہے ۔