Tag: این اے 108

  • این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم  کرلی

    این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرلی

    فیصل آباد: این اے108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    لیگی امیدوار نے مہنگائی اور بجلی کے بلزکو ہار کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں ہارنے پر آپ کے دل پر کیا بیت رہی ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اللہ کو ہماری شکست منظور تھی ہمیں قبول کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کو عام انتخابات کیلئے ریہرسل سمجھیں۔

    خیال رہے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

  • این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج  ہوگی

    این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

    لاہور: ہائی کورٹ میں این اے 108 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

    ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونل عمران خان کی اپیل پر سماعت کرے گا ، اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، عدالت ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے اثاثوں کی تفصیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے تھے۔

    فیصل آباد کے حلقے ریٹرننگ افسر عرفان کوثر کی جانب سے این اے-108 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 12 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی تھی، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔

  • این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور : عابد شیرعلی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے لیکن ہارماننے کو تیارنہیں، لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کی این اے 108میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    عابد شیر علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کی رات پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کے لئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ن لیگ نے رونا دھونا شروع کردیا ہے، عابد شیرعلی جہاں چاہیں دوڑیں لگائیں انہیں شکست ضرور ہوگی، جس طرف جائیں گے وہاں بلا نظر آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی220پولنگ اسٹیشنز میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنے مینڈیٹ پرکسی کو ڈاکا مارنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

     یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی عابد شیر علی کے کام نہیں آسکی تھی، مسلم لیگ ن کے رہنما کے مزید سات سو ایک ووٹ کم ہوگئے، جس جکے بعد تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار  ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج  کے مطابق نواز لیگ کے ممتاز تارڑ کوبرتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ نواز کے ممتاز تارڑ 77884ووٹ لے کامیاب قرار پائے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ 40570 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر نے 29618 ووٹ حاصل کئے ۔

    کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    ن لیگ کے ورکرز اپنی پارٹی کے جیتنے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، اس موقع پر کارکنان نے نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔