Tag: این اے 127

  • این اے 127 : الیکشن کمیشن کی حلقے کے  نتائج کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

    این اے 127 : الیکشن کمیشن کی حلقے کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر این اے 127 کے نتائج کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر متعلقہ حلقے کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جب تک عدالت کاحتمی فیصلہ نہ آجائے،نوٹی فکیشن جاری نہ کیاجائے۔

    یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکر راجہ کی درخواست پر این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عدالت درخواست مسترد کرے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ پولنگ ایجنٹ ہیں جنہیں وہاں سے نکالا گیا۔

    وکیل سلمان اکر راجہ نے کہا تھا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں ہے، ہماری استدعا تمام نتائج جمع کرنے سے متعلق ہے، آر او کا آرڈر چیلنج کیا ہے اس پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستاں: این اے 127 میں پی پی کارکنوں کی گرفتاری،  تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    الیکشن 2024 پاکستاں: این اے 127 میں پی پی کارکنوں کی گرفتاری، تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    لاہور: سینیٹرتاج حیدر نے این اے 127 میں کارکنوں کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 127 میں کارکنوں کی گرفتاری پر سینیٹرتاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ، جس میں سینیٹر تاج حیدر نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ این اے127 سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں ، پی پی مہم میں شامل ہونیوالوں کوپولیس گرفتار کر رہی ہے، پی پی حمایت کے خواہشمند افراد کو منحرف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض کارکن پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا انہیں پولیس نےپکڑ لیا، اسی طرح ن لیگ کونسلر خالدہ پروین کو بھی گزشتہ روز کر لیاقت آباد تھانے میں رکھا گیا۔

    ہمارےمہم کےانچارج ذوالفقار علی بدر نے سی سی پی او سے رابطہ کیا ، بتایا گیا کہ خالدہ پروین کو4 ماہ پرانی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا، افسوس ہےکارکنوں کی رہائی کیلئے رابطے پرپولیس افسر نےنامناسب زبان استعمال کی۔

    خدشہ ہے بروقت نہ روکا گیا تو فاشسٹ ہتھکنڈوں میں مزید اضافہ ہوگا، درخواست ہے مذکورہ افراد کی رہائی کا حکم اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔