Tag: این اے 127 لاہور

  • این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کو شکست ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

    این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کو شکست ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

    لاہور : این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی شکست پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریقہ کار خود طے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی شکست پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی۔

    حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ 3رکنی کمیٹی میں خان آصف خان ،امتیاز صفدر وڑائچ ،رانا اکرام ربانی شامل ہیں۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریقہ کار خود طے کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی 15جون تک رپورٹ صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویزاشرف کو پیش کرے گی۔

    خیال رہے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے127 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 32 ہزار 458 ووٹوں سے جیتے تھے ، آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 24 ہزار 751 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 7 ہزار ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

  • این اے 127 لاہور میں کس کا پلڑا بھاری؟  بلاول بھٹو اور عطاء اللہ تارڑ نمایاں امیدواروں میں شامل

    این اے 127 لاہور میں کس کا پلڑا بھاری؟ بلاول بھٹو اور عطاء اللہ تارڑ نمایاں امیدواروں میں شامل

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطاء اللہ تارڑ میں سخت مقابلہ متوقع ہیں۔

    8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات  کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 127  کا شمار لاہور کے اہم سیاسی حلقوں میں ہوتا ہے، یہ حلقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلاول بھٹو زرداری پہلی بار اس حلقے سے پنجاب کے میدان میں اترے ہیں، اس حلقے کو ماضی میں این اے 133 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    لاہور کے حلقہ این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

    لاہور کے حلقہ این اے 127 کے امیدواروں کی فہرست:

    این اے 127 پر طویل عرصے سے ن لیگ کا غلبہ ہے، سال 2018 کے عام انتخابات میں پرویز ملک نے پارٹی کے لیے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، 2021 میں ان کی بدقسمتی سے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب ہوا، جس کے نتیجے میں بیوہ شائستہ پرویز نے 14,000 ووٹوں کے فرق سے فیصلہ کن جیت حاصل کی۔

    اس حلقے کی کل آبادی 972,875 ہے، جہاں 519,150 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 274,000 جب کہ 245,000 خواتین ووٹرز ہیں۔

    یہ حلقہ PP-157، 160، 161، اور صوبائی اسمبلی کے 162 حلقوں پر مشتمل ہے، ماڈل ٹاؤن، بہار کالونی، قینچی، چونگی امرسدھو جیسے علاقے بھی اس حلقے میں شامل ہیں۔