Tag: این اے 130

  • "این اے 130 میں نواز شریف کو جتوانے کیلئے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال گئے”

    "این اے 130 میں نواز شریف کو جتوانے کیلئے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال گئے”

    لاہور : سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ حلقے این اے 130 میں نواز شریف کو جتوانے کیلئے مجموعی ووٹوں سے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈالے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین وہ ضابطہ ہے جو نظام حکومت کو چلاتا ہے، نظام حکومت وہ ہے جس میں عوام اپنے نمائندے کا خود انتخاب کرے کیونکہ کچھ لوگ اختیارات حاصل کرتے ہیں پھرملک لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں۔

    احمداویس کا کہنا تھا کہ یاسمین راشدکے حلقے این اے 130 میں دھاندلی واضح مثال ہے، نواز شریف کو جتوانے کیلئے حلقے کے کل ووٹوں سے زیادہ ووٹ ڈال دیئے گئے، جتوانے کیلئے مجموعی ووٹوں سے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال دیئے گئے.

    انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد یاسمین راشد کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، وہ ملوث ہوتی تواب تک سزا دی جاچکی ہوتی، حکومت کے پاس ان کیخلاف ثبوت نہیں۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے سابق ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، معیشت ڈوبتی جارہی ہے کیونکہ حکومت کے اپنے اخراجات بے تحاشہ ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  نواز شریف اور  مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیا

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف اور مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیا

    لاہور : این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 130 نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، نواز شریف کو مبینہ ملی بھگت سےفارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیاگیا۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فارم 45 کےنتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنےکا حکم دیا جائے اور دوبارہ گنتی کا حکم اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو بھی چیلنج کردیا گیا، درخواست آزادامیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے دائرکی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حلقےکےپریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا ،آراو نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیے، آر او نے عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کرکے جاری کیا۔

    درخواستمیں کہنا تھا کہ مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا ،عدالت آراو کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے اور مریم نواز کی کامیابی نتیجہ کالعدم قرار دے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 سے سابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات منظوری اورمسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن آگیا۔

    لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشد کی کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشدکی اپیل منظور کرلی اور این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل نے پی پی 169 سے پی ٹی آئی کے محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے اور ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    پی پی ایک سوساٹھ لاہور سے اعظم خان نیازی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی اور آراوکافیصلہ کالعدم ہوگیا۔

    امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کی جائےگی، بارہ جنوری کوامیدوارکاغذاتِ نامزدگی واپس لےسکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

  • نواز شریف  کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض  ختم

    نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

    ٹربیونل نے اپیل پر آفس اعتراض کو ختم کر دیا، رجسٹرار ٹریبونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقول اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض عاٸد کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوٸے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو طلب کر لیا۔

    اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے ۔ ٹریبونل نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • این اے 130: نواز شریف کے  کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

    این اے 130: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

    لاہور: رجسٹرارالیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا اور واپس کردی۔

    لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل داٸر رجسٹرار آفس نے اعتراض عاٸد کر دیا

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے این اے130سےکاغذات نامزدگی منظورہونےکیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے کاغذات نامزدگی منظورہونے کےخلاف اپیل دائرکی۔

    جس میں الیکش ٹربیونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقل اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگا دیا، جس پر اپیل کنندہ وکیل نے استدعا کی کہ اپیل کو اعتراض کیساتھ ہی سماعت کیلئے متعلقہ ٹربیونل میں پیش کیا جائے۔

    اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا اور نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے اس لیے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔