Tag: این اے 130 لاہور

  • این اے 130 لاہور: نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

    این اے 130 لاہور: نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائیں، :الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے، جس پر درخواست گزاراشتیاق احمد نے بتایا کہ سی سی پی او کی موجودگی میں ہمیں آرآفس نکالاگیا۔

    عدالت نے کہا کہ آپ گنتی کیلئے آر او یا الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن آپ کی درخواست پر جلد فیصلہ کردے گا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حلقے میں ڈالے گئے مجموعی ووٹ 293696 تھے ، این اے130میں نتیجہ 294043 ووٹ کا جاری کیا گیا ، نتیجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھاندلی سے نواز شریف کو جتوایا گیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہائیکورٹ این اے130کا نتیجہ کالعدم قرار دے اور آر او کو امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ فارم 47 مرتب کرنے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 لاہورسے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور درخواست گزارکوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

  • این اے 130 لاہور:  نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    این اے 130 لاہور: نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے لیے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، ماضی میں اس حلقے کا نمبر 120 تھا۔

    اس حلقے سے دیگر کئی امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں تاہم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے یہاں کے الیکشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    اس حلقے میں 2013 اور 2018 کے انتخاب میں ن لیگ نے فتح حاصل کی تھی، اس الیکشن میں نواز شریف کی پوزیشن بہتر سمجھی جارہی ہے کیونکہ یاسمین راشد نو مئی واقعات کے مقدمات میں جیل میں قید ہے۔

    این اے 130 لاہور کے نمایاں امیدواروں کی فہرست یہ ہیں

    این اے 130 لاہور داتا دربار، مسجد شہدا، انار کلی، موہنی روڈ، نہرو پارک، اسلام پورہ، ایم اے او کالج، جین مندر، صفاں والا چوک اور دیگر گنجان آباد علاقوں پر مشتمل ہے۔

    اس حلقے کی کُل آبادی 8 لاکھ 93 ہزار اور ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    یہ وہ مشہور حلقہ ہے جب نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو ان کی زوجہ کلثوم نواز نے اس سیٹ پر الیکشن لڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    مریم نواز کی سیاسی انٹری بھی اسی حلقے سے ہوئی کیونکہ کلثوم نواز کے ضمنی الیکشن کی کمپین مریم نواز نے چلائی تھی۔

    خیال رہے پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس مرتبہ لگ بھگ 18000 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے 11785 آزاد اور 6031 امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔