Tag: این اے 148 ملتان

  • پیپلزپارٹی کو این اے 148 ملتان پر ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف، بڑا فیصلہ کرلیا

    پیپلزپارٹی کو این اے 148 ملتان پر ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف، بڑا فیصلہ کرلیا

    لاہور : پیپلزپارٹی نے این اے 148 میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پی پی کی جیت یقینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کو این اے 148 ملتان پر ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف ہے ، پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی سیٹ بچانے کیلئے ن لیگ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    پیپلزپارٹی نے این اے 148 میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، پی پی قیادت نے این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    پی پی زرائع کا کہنا ہے کہ این اے 148 پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ سے جلد رابطہ کیا جائے گا، جس میں ن لیگ سے این اے 148 پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کی اپیل کی جائے گی،این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پی پی کی جیت یقینی ہے۔

    زرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی این اے 148 پر 104 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہونے پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوں گے، یوسف رضا گیلانی کی نشست پر قاسم گیلانی امیدوار ہونگے۔

    این اے 148 سے ن لیگی امیدوار 57 ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

  • این اے 148 ملتان کا نیا فارم 47 جاری،  یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی

    این اے 148 ملتان کا نیا فارم 47 جاری، یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی

    ملتان: این اے 148 ملتان  کے نظر ثانی شدہ فارم 47 میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر104 رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 148  ملتان سے نظر ثانی شدہ فارم 47 جاری کردیا گیا، جس کے تحت یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر ایک سو چار رہ گئی ہے۔

    نئے جاری شدہ فارم میں بتایا گیا کہ یوسف رضاگیلانی نے 68 ہزار انسٹھ ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک 67 ہزار نو سو پچپن ووٹ ہیں۔

    تیمورملک کا کہنا ہے نیا فارم فورٹی سیون جاری کرنے سے پہلے مجھے یا میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع نہیں دی گئی۔

    علی قاسم گیلانی کا بھی کہنا تھا کہ نیا فارم جاری کرنے سے پہلے ہمیں بھی اطلاع نہیں دی گئی، رابطہ کرنے پر بتایاگیارزلٹ میں کچھ غلطیاں تھیں جنہیں اب دور کیا گیا ہے۔

  • NA 148 ملتان : پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

    NA 148 ملتان : پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

    ملتان : این اے 148 ملتان سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ، حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 148 ملتان سے سے ہارنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی۔

    بیرسٹر تیمور الطاف نے کہا کہ مجھےیوسف رضا گیلانی پر7 ہزار سے زائد کی برتری ہے،ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے تھے اور این اے 148 میں 12 ہزار 693 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا تھا۔