Tag: این اے 151 ملتان

  • این اے 151 میں میری جیت کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، مہر بانو قریشی

    این اے 151 میں میری جیت کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، مہر بانو قریشی

    ملتان : این اے 151 ملتان سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانوقریشی کا کہنا ہے کہ این اے 151 میں میری جیت کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 151 ملتان سے مہر بانوقریشی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آر او دفتر پہنچ گئیں، اس حلقے سے یوسف گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر مہر بانو قریشی نے کہا کہ آر او صاحب ہیں نہ ہی کوئی درخواست موصول کرنے والا، این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے جس کیلئے میں پٹیشن لیکر آئی ہوں ، آر او صاحب اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے موجود ہی نہیں ، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

  • این اے 151 ملتان : کس کی ہوگی جیت؟ مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی نمایاں امیدوار

    این اے 151 ملتان : کس کی ہوگی جیت؟ مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی نمایاں امیدوار

    پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں پرانے سیاست دانوں سمیت نئے چہرے بھی میدان ہیں، جن میں این 151 ملتان سے امیدوار مہر بانو شامل ہیں، مہر بانو شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی ہے ، جنہیں سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مہر بانو قریشی این اے 151 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں لڑ رہی ہے، ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ہیں ، جو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔

    این اے 151 میں مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، کیونکہ دونوں ’روحانی‘ خاندان ہیں۔

    این اے 151 کے امیدواروں کی فہرست

    اس حلقے کی کل آبادی 879112 ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 474519 ہے، جن میں 251296 مرد ووٹرز اور 223223 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    سال 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ملتان سے کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی تھی، پی ٹی آئی نے شہر کی تمام چھ این اے سیٹوں پر کلین سویپ کیا تھا۔ .