Tag: این اے 154

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    لودھراں: نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدوار پیراقبال شاہ کی کامیابی پر آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف جلسے میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی کا بھی ذکر کریں گے۔


    پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے 2018 کے انتخابات کا چاند لودھراں سے نکل آیا ہے۔

    واضح رہے کہ 13 فروری کومسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز

    نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمریم نواز نے ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں جس طرح لودھراں کی عوام نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے کہ وہ خودذاتی طور پروہاں جاکر عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔

    اس سے قبل پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس نے عوام کی عدالت میں سرخرو کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ کردیا کون اہل اور کون نااہل ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں اس نے عوام کی عدالت میں سرخرو کیا۔ عوامی عدالت نے فیصلہ کردیا کون اہل اور کون نااہل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ دینے والے عوامی عدالت کا فیصلہ دیکھ لیں، عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں۔ سب سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

    این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا جس کےمطابق ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 52 اعشاریہ 10 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کے علی ترین 87 ہزار571 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ملک اظہرنے 11ہزار 494 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 3ہزار 762 ووٹ حاصل کیے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں 2لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ضمنی الیکشن میں 3ہزار 305 ووٹ مسترد ہوئے۔


    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے


    خیال رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا جبکہ تیر فضا میں اُڑان بھرنے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کامیاب لوگ اورقومیں اپنی ناکامیوں سےسیکھتی ہیں‘ عمران خان

    کامیاب لوگ اورقومیں اپنی ناکامیوں سےسیکھتی ہیں‘ عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں انتخابی معرکہ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غلطیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ان پرقابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شکستہ دل لوگ کبھی اپنی قوت حاصل نہیں کر سکتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کے لیے سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا، دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ہمارا ہوگا۔


    لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز 


    خیال رہے کہ این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فیصلہ سنا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز کا ٹوئٹ

    لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز کا ٹوئٹ

    لودھراں : جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر مریم نواز نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فیصلہ سنا دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے ان کی طاقت بنا دی ہے، اب بھی سمجھ جاؤ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں، اسی کے حکم پر دنیا قائم ہے۔

    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے، عوام کا فیصلہ واضح ہے، ووٹ کو عزت دو اور عدل کو بحال کرو، ووٹ کی خدمت کا کارواں اپنی منزل پر ہی پہنچ کر دم لے گا، عوام کے ووٹ کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، نظریہ نواز دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا روک سکو تو روک لو۔

    لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام دھرنا سیاست کو مسترد کرتی ہے، عوم ترقی اور پاکستان کو آگے بڑھانے والی سیاست کو ووٹ دیں گے۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ لے کر تحریک انصاف کی جیت لے اُڑے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے علی ترین 91 ہزار 230 ووٹ ہی لے سکے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 154میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ ن لیگ اور پی ٹی آئی پرجرمانہ

    این اے 154میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ ن لیگ اور پی ٹی آئی پرجرمانہ

    اسلام آباد : این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پرجرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین پر 40 ہزار اور ن لیگ کے امیدوار پیرسید اقبال شاہ پر 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی اور دونوں امیدواروں پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کیے گئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشت این اے 154 پرضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے۔


    این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری


    این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں