Tag: این اے 193 کا ضمنی الیکشن

  • این اے 193 کا ضمنی الیکشن : عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم پر دستخط کردیے

    جام پور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جام پورکے حلقہ این اے193 کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی فارم پردستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق جام پور کے حلقہ این اے193کے ضمنی الیکشن کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکاغذات نامزدگی فارم پردستخط کردیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نامزدگی فارم سابق صوبائی وزیر محسن لغاری کےحوالےکردیاگیا، سابق وزیرسردارمحسن خان لغاری نامزدگی فارم لےکرجام پورپہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد کاغذات نامزدگی19جنوری کوجمع ہوں گے جبکہ محسن خان لغاری کورننگ امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

    خیال رہے این اے 193 رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    لیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کیا، جس کے تحت ضمنی انتخاب چھبیس فروری کو ہوگا۔

    یاد رہے عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔