Tag: این اے 4

  • این اے 4 ضمنی انتخاب: تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    این اے 4 ضمنی انتخاب: تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    پشاور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار نے واضح برتری سے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقے این اے 4 میں ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے، مقابلے کے لیے میدان میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر آزاد کو ملا کر ٹوٹل 14 امیدواران میدان میں اترے جن میں سے 6 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے تھا۔

    پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار 100 سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نصب کی گئی تھیں۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 904 تھی  اور ووٹنگ کے لیے 269 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

    ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع ہوا اور اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر 47 ہزار 5 سو 86 (47586) ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کررہے ہیں۔

    غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر خان 25 ہزار 2 سو 67 (25267) ووٹ لے کر دوسرے ، اے این پی کے خوش دل خان 25 ہزار 143 (25143) ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے امیدوار کی فتح پر مبارک باد پیش کی جبکہ صوبائی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ 2018 صوبے سے مخالفین کے صفائی کا سال ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار کی فتح پر کارکنان نے شاندار جشن منایا اور اپنے امیدوار کے لیے خوب نعرے لگائے۔

    دیگر جماعتوں کی جانب سے نتائج پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کو پولیس اہلکاروں نے ووٹ ڈالے۔

    سیکیورٹی اقدامات

    پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ کا سامان سخت سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پہنچا اور حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی  جبکہ سیکورٹی پر7 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

    خیال رہے کہ 2013 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار گلزار خان نے مسلم لیگ ن کے موجودہ امیدوار ناصر خان موسی زئی کو 34 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔


    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ پشاور کے حلقہ این اے 4 کی نشت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور: نکہت اورکزئی کلاشنکوف لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئیں

    پشاور: نکہت اورکزئی کلاشنکوف لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئیں

    پشاور: خیبر پختون خوا کی رکن اسمبلی نکہت اورکزئی کلاشنکوف لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کےنمائندے ظفر اقبال نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کے پی کے اسمبلی نکہت اورکزئی نے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے پولنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران وہ کندھے پر کلاشنکوف لٹکائے گھومتی رہیں۔


    نمائندے کے مطابق آج این اے فور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی اسی لیے مخالفین کو دباؤ میں لینے کے لیے کہ وہ کہیں جھگڑا نہ کریں، نکہت اورکزئی کلاشنکوف لیے گھومتی رہیں۔

    یہ پڑھیں: پشاورضمنی الیکشن، دوپٹہ اتار کر کلاشنکوف چلا سکتی ہوں نکہت اورکزئی

     خیال رہے کہ چند ماہ قبلخیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ 8 میں جاری ضمنی الیکشن میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا تھا تو نکہت اورکزئی نے دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن سے تمام مردوں کو نکال کر خواتین سے ووٹ کاسٹ کروائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: جیتو پاکستان کے نام پر نکہت اورکزئی کو نوسر بازوں کا جھوٹا میسج

    اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ طالبان سے نہیں ڈری تو یہ سیاسی لوگ کیا چیز ہیں؟دوپٹہ اتار کر کلاشنکوف چلا سکتی ہوں،مجبو نہ کیا جائے۔

  • عمران خان صرف وزیراعظم بننے کی سیاست کررہے ہیں، بلاول بھٹو

    عمران خان صرف وزیراعظم بننے کی سیاست کررہے ہیں، بلاول بھٹو

    پشاور: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے سیاست کررہے ہیں، ایمپائر کی انگلی کو دیکھتے دیکھتے عمران خان کی نظر کمزور ہوگئی، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے اور انہوں نے خیبرپختونخواہ کے وسائل پنجاب کی سیاست پر استعمال کیے جارہے ہیں۔

    پشاور میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کی سیاست کررہی ہے، عمران خان ہر وہ کام کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے بنی گالہ کا راستہ سیدھا وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ایمپائر کی انگلی کے انتظار میں اپنی نظریں کمزور کروا بیٹھے، ہم انتظار کررہے ہیں کہ ایک بار ایمپائر انگلی اٹھائے اور عمران خان ڈانس کرتے نظر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی کے آکر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، عوامی رابطے کرنے کے لیے مانسہرہ، کاغان، چترال کا دورہ کیا اور آج این اے 4 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور آیا، تیر کا مقابلہ کئی جماعتوں سے ہے، بس عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ آپ کو سوچھ سمجھ کر کرنا ہے اور 26 اکتوبر کو آپ نے جھوٹے، نااہل سیاستدانوں کوشکست دینی ہے۔

    تحریک انصاف کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی ویژن نہیں، انہوں نے بلند و بانگ دعوے تو کئی مگر کوئی خاطر خواہ نتائج دیکھنے میں نہیں آئے، کے پی کے حکومت کے تمام منصوبے کرپشن کی نظر ہوئے اور کچھ لوگوں نے اپنی جیبیں بھریں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے کا تعلیمی اور صحت کا نظام تباہ کردیا، ینگ ڈاکٹرز اور اساتذہ آج حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں مگر پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کے جھوٹے دعویٰ کرنے میں مصروف ہے، عمران خان خیبرپختونخواہ کی وسائل کو پنجاب کی سیاست پر استعمال کررہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میگا کرپشن اسکینڈل کی نشاندہی کی مگر خیبرپختونخواہ حکومت نے اُن کی تحقیقات نہیں کرنے دی جس سے واضح پیغام ملتا ہے کہ صوبائی حکومت کی کرپشن سے ترین کا جہاز اور عمران خان کا کچن چل رہا ہے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آج خود تبدیل ہوچکے اور کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کررہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ اگر انہیں 2013 کی حکومت مل جاتی تو وفاق کا حال بھی خیبرپختونخواہ کی طرح ہوتا۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اُن کے حقوق کے لیے کس نے آواز بلند کی، ایف سی ایوارڈ آبادی کی بنیاد پر دیا جاتا تھا مگر ہم نے اس کو تبدیل کروایا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کی حکومتوں نے سیاست کو گندا کر دیا، آج ایک دوسرے کو گالیاں دی جاتی ہیں، دونوں جماعتوں نے عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جس وقت ملک دہشت گردی میں گھرا ہوا تھا تو عمران خان نے طالبان کو دفاتر کھول کر دینے کی پیش کش کی، عوام جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آمر کی گود میں پرورش حاصل کی، امید ہے حلقہ این اے میں فتح پیپلزپارٹی کی اور شکست تحریک انصاف کا مقدر بنے گی۔

     جلسے کی تیاریاں

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ پیر زنگلی میں عوامی جلسہ منعقد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔


    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ رواں سال 28 اگست کو پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا، ضمنی الیکشن رواں ماہ 26 اکتوبر کو ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے4 میں مسلم لیگ ن اورجے یوآئی ف کا مشترکہ امیدوارہوگا‘ گل نصیب

    این اے4 میں مسلم لیگ ن اورجے یوآئی ف کا مشترکہ امیدوارہوگا‘ گل نصیب

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما گل نصیب کا کہنا ہے کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرس میں جے یوآئی ف کے رہنما گل نصیب نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےاداروں کوتباہ کردیا۔

    گل نصیب نے کہا کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پی ٹی آئی قوم کی رہنمائی سےمحروم رہےگی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا کہ جےیوآئی ف ہماری اتحادی جماعت ہے جبکہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے پرجےیوآئی ف کے شکرگزارہیں۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ تبدیلی کےدعوے کرنےوالوں کوعوام مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کےنام پرعوام کودھوکہ دیا گیا الیکشن میں بھی پتہ لگ جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ این اے4 کےضمنی انتخاب میں مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے، ہم پہلےسے اتحادی اورایوان میں ایک ساتھ بیٹھےہیں۔


    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اگست کو پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔