Tag: این اے 53

  • عمران خان کی چار حلقوں میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری

    عمران خان کی چار حلقوں میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چار حلقوں میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ای سی پی نے باقاعدہ طور پر عمران خان کو کام یاب قرار دے دیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کام یابی کا پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن مشروط تھا، آج مختلف وقفوں سے مجموعی طور پر عمران خان کی 4 حلقوں میں کام یابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان این اے 35، این اے 95، اور این اے 243 سے کام یاب قرار پائے ہیں، جب کہ این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

    این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے حلقے این اے 53 پر ووٹ کی رازداری کی وجہ سے کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، ووٹ کی رازداری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے۔

    خیال رہے کہ این اے 53 اسلام آباد کے حلقے میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تھا۔

  • این اے 53: اپیلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

    این اے 53: اپیلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : اپیلٹ کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پربنی گالہ کی مالیت کم ظاہرکرنے کے الزامات تھے۔

    خیال رہے این اے 53 اسلام آباد ٹو سے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق حلف نامے کی شق این کو پُر نہ کرنے پرمسترد کردیے تھے جس کے خلاف آج اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔

    عمران خان اسلام آباد میں ایپلٹ ٹربیونل میں اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں شق این کے خانے میں تحریر کو مکمل کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے شق این میں لکھا کہ انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کینسراسپتال، نمل یونیورسٹی بنائی اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کا شعور دیا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرانتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو اپنے حلقے میں کیے جانے والے عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں سے متعلق بتانا ضروری قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شق این کو پُر نہ کرنے پر مسترد کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔

    شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل کے ذریعے سے کاغذات نامزدگی مسترد کیےجانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

    خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے والے حلف نامے کی شق این کے تحت سابق وزیراعظم کے نامزدگی فارم مسترد کیے تھے۔

    حلف نامے کی شق این کہتی ہے کہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پرمشتمل 21 ٹربیونل بنائے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف آج تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ٹربیونلز 27 جون تک اپیلوں سے متعلق فیصلے کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔

    عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔

    بابراعوان نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 19 جون کو درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور آر او نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پرمسترد کیے۔

    این اے 53 سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ آر او نے کیوں عمران خان کے کاغذات مسترد کیے؟ جس پر ان کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کے خلاف آراو کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیرمنصفانہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظورکیے جائیں۔

    عدالت نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست دائر

    عمران خان کی این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 53 میں عمران خان کیخلاف فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی، درخواست عمران خان کے وکیل سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائی کورٹ ایپلیٹ ٹربیونل دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، عوام کے بنیادوں حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے این اے 53 سے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات جمع کرائے، 19 جون کو درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کئے گئے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ قابل عمل نہیں، کاغذات نامزدگی میں درخواست گزار نے حقائق چھپائے نہ غلط انداز بیان کیے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کیخلاف فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے، ایپیلٹ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

    رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پرسماعت کل ہوگی، ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کل سماعت کریں گے۔

    یاد رہے کہ ریٹرنگ افسر نے عمران خان کے این اے 53اسلام آباد کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

    خیال رہے کہ الیکشن 2018 کا انتخابی عمل تیزی سے جاری ہے، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کےخلاف اپیلیں دائرکرنے کا مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے، پندرہ امیدواران نے رٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔