Tag: این اے 60

  • سپریم کورٹ کا این اے 60 میں قانون کے مطابق ضمنی انتخاب کا حکم

    سپریم کورٹ کا این اے 60 میں قانون کے مطابق ضمنی انتخاب کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 60 میں قانون کے مطابق ضمنی انتخاب کا حکم دے دیا، جس کے بعد شیخ رشید نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی این اے 60 پر الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قانون کے مطابق ضمنی انتخاب کا حکم دے دیا۔

    جس کے بعد درخواست گزار شیخ رشید نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کی طرف سے آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں، آپ عظیم انسان ہیں، اللہ کے بعد ملک میں الیکشن آپ نے کرائے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہہ دیاتھا الیکشن ہرصورت ہوں گے ورنہ چیف جسٹس نہیں رہوں گا۔

    خیال رہے کہ این اے 60 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کے مدمقابل تھے۔


    مزید پڑھیں :  شیخ رشید کی این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست


    یاد رہے انسداد منشیات کی عدالت کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو قید کی سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب ملتوی کردئے تھے، جس کے خلاف شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن امیدوارکی وفات کی صورت میں ملتوی کیے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن ایکٹ،آئینی آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے60 پرالیکشن سےمتعلق شیخ رشید کی اپیل سماعت کےلیےمقرر

    این اے60 پرالیکشن سےمتعلق شیخ رشید کی اپیل سماعت کےلیےمقرر

    لاہور: این اے 60 پر الیکشن سے متعلق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اپیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری منتقل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی این اے 60 پرالیکشن سے متعلق درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    شیخ رشید کی درخواست پرسماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو لاہورجانے کے لیےفلائٹ نہیں ملی جس کے بعد وہ بذریعہ موٹروے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔

    شیخ رشید کا لاہورروانگی سے قبل کہنا تھا کہ ہمارا کیس لاہورمنتقل کر دیا گیا، فوراً جانا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 60 کے پولنگ ایجنٹ تیاررہیں، شام تک جوفیصلہ ہوگا تسلیم کریں گے، فیصلہ حق میں نہیں آیا توکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید کی این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست

    خیال رہے کہ آج شیخ رشید نے این اے 60 پرالیکشن کے التوا سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بینچ نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پٹیشن خارج کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخ رشید کی این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست

    شیخ رشید کی این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے پر شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے این اے 60 سے حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب ملتوی کیے جانے اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 60 پرالیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے، سزا ہونے کی بنیاد پرحنیف عباسی 21 جولائی کونا اہل ہوگئے۔

    بعدازاں 22 جولائی کو الیکشن کمیشن نے این اے 60 پرالیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن امیدوارکی وفات کی صورت میں ملتوی کیے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن ایکٹ،آئینی آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہے۔

    شیخ رشید کے مطابق سنجیدہ جرائم میں ملوث شخص کوٹکٹ دیکرن لیگ نے رسک لیا تھا، الیکشن کے لیے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا، شنوائی نہ ہوئی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا انتخاب روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بینچ نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پٹیشن خارج کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخ رشید نے  این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا  اور کہا امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کوسزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی این اے 60 کے الیکشن ملتوی ہونے پر پٹیشن دائرکردی، رٹ پٹیشن لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائرکی گئی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کو سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر پچیس جولائی کو انتخاب کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کیے جانے کا نوٹس لیں۔


    مزید پڑھیں : چیف جسٹس این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی۔

    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی این اے 60 سے الیکشن لڑ رہے تھے ، جہاں ان کا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔

    حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این 60 پر انتخابات ملتوی کردیئے تھے اور کہا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں موقع دینا چاہتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی اورعوامی مسلم لیگ نے ان اے ساٹھ میں انتخاب ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس  این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید

    چیف جسٹس این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کیے جانے کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کیے جانے کو سازش قرار دیا اور کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا ’الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، میں الیکشن کمیشن گیا تو مجھ سے کہا گیا کہ کل آپ کو فیصلے کی کاپی دی جائے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت صرف امیدوار کی موت پر الیکشن ملتوی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کا غلط استعمال کیا۔

    ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ میں اپنے اقدام کا جواب دینا ہوگا، الیکشن کے لیے ہماری تیاری مکمل تھی، اب ہمیں خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی، مجھے امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔

    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دی ہے، ان پر 500 کلو ایفی ڈرین منشیات اسمگلروں کو فروخت کرنے کا الزام تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔