Tag: این اے 73

  • این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی‘ خواجہ آصف کی جیت برقرار

    این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی‘ خواجہ آصف کی جیت برقرار

    سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں سات ہزار تین سو مسترد ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے ایک لاکھ 16 ہزار 957 ووٹ حاصل کیے تھے جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 2 ہوچکے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ایک لاکھ 15 ہزار 464 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم دوبارہ گنتی کے بعد ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 596 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کےامیدوارعثمان ڈار نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، آراو نے15 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرائی جس پرخواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں بھی خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 129 اور این اے 73 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، پی ٹی آئی، ن لیگی امیدوار کل طلب

    این اے 129 اور این اے 73 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، پی ٹی آئی، ن لیگی امیدوار کل طلب

    لاہور: آر او نے این اے 129 میں دوبارہ گنتی کی علیم خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے علیم خان اور ایاز خان کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آر او نے این اے 129 میں پی ٹی آئی کے علیم خان کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کل صبح 10 بجے علیم خان اور ایاز صادق کو طلب کرلیا ہے، ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ نے کل ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے علیم خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ این اے 129 کے انتخابی نتائج حقائق کے برعکس دئیے گئے، پولنگ ایجنٹس کو فارم 44 اور 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ بیلٹ پیپرز کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال دیا گیا۔

    علیم خان نے پی پی 162 میں بھی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی تھی، آر او نے یاسین سوہل سمیت امیدواروں کو کل کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

    علیم خان نے پی پی 162 سے یاسین سوہل کے خلاف حصہ لیا تھا، امیدوار پی پی 162 علیم خان کا کہنا تھا کہ قوانین سے ہٹ کر ووٹوں کی
    گنتی کی گئی۔

    دوسری جانب این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اب کل صبح کرائی جائے گی، پی ٹی آئی کے عثمان ڈار اور ن لیگ کے خواجہ آصف کو کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    این اے 73 میں خواجہ آصف 116975 ووٹ لے کر 1453 کی لیڈ سے جیتے تھے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 7 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے اس لیے دوبارہ گنتی کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔