Tag: این اے 75 ڈسکہ کے نتائج

  • این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعلی اسجد نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    علی اسجد کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور 19فروری کےاین اے75ڈسکہ کےانتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو تمام پولنگ ‏‏اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حلقے میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، فائرنگ،ہلاکتوں کیساتھ امن ‏‏وامان کی خراب صورتحال رہی، خراب صورتحال کے باعث ووٹرز کیلئے ہراسمنٹ کا ماحول پیداہوا، ‏‏جس سے نتائج کےعمل کو مشکوک اورمشتبہ بنایا گیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے الیکشن ‏کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنےکی منظوری دیتے ہوئے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کوعدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • این اے 75 ڈسکہ کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ،  الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا حکم

    این اے 75 ڈسکہ کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ، الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 75 کےضمنی انتخابات سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں ریٹرننگ افسرکو نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے نتائج کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

    اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں : ریٹرننگ افسر نے این اے 75 کا نتیجہ روک لیا

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا ہے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگزٹریس کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج صبح 6بجے لاپتہ عملہ ریٹرننگ افسرکے پاس پہنچا ، ڈی آراواور آراونے انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا جبکہ آراواورڈی آراو کواین اے 75 کے نتائج کےاعلان سے روک دیا گیا ہے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تحقیقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔

    یاد رہے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 75 کا نتیجہ روکتے ہوئے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا تھا۔