Tag: این اے120

  • کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے‘ شہبازشریف

    کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن نے ثابت کیا کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

    شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بیگم کلثوم نواز اور کارکنوں کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے،ثابت ہوگیا عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی سیاست کوعوام نے ووٹ کی طاقت سے رد کردیا،انہوں نے کہا کہ 4 سال بعد بھی ن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں، مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔


    این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز این اے 120 کے ضمنی انتخاب بیگم کلثوم نواز نے 61745 ووٹ حاصل کرکے جیت لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    لاہور : رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہرلمبی قطاریں ہیں، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا پوراحق ملنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین گھنٹے سے الیکشن کمیشن کو کہہ رہے لیکن ہماری بات نہیں سنی جارہی۔

    واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ جو شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں فوری طور پر حل کردیا گیا ہے، ووٹنگ کے لیے مزید وقت نہیں بڑھایا جائے گا،جو لوگ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوں گے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    لاہور: پی ٹی آئی نے این اے120پر خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب میں شہباز شریف کے مد مقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد حلقے کے عوام کا موڈ بھی بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشست این اے120پر مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کامیاب کروا کے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مسائل میں گھرے این اے ایک سو بیس کےعوام کا موڈ اب کچھ اور ہی لگ رہا ہے، این اے ایک سو بیس لاہور پر انتخابی دنگل ہونے جارہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اس نشست سے قومی اسمبلی میں پہنچ کر وزارت عظمٰی کی نشست پر براجمان ہوں گے لیکن اس دریا کو پارکرنا اتنا بھی آسان نہ ہوگا، کیونکہ تحریک انصاف اس بار پھر رکاوٹ بنے گی۔


    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد


    پی ٹی آئی نے یاسمین راشد کو مدمقابل امیدوار نامزد کردیا، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نےنوازشریف کا مقابلہ کیا تھا اورچالیس ہزار سےزائد ووٹوں سے ناکام رہیں۔

    اس بار حلقے کےلوگوں کا موڈ کچھ مختلف نظرآرہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ شہبازشریف اس حلقے سےجیت کر وزیراعظم بنتےہیں یا یاسمین راشد ان کا خواب چکنا چور کردیتی ہیں۔