Tag: این جی او

  • گھر میں بند کتے اپنے مالک کی لاش کھا گئے

    گھر میں بند کتے اپنے مالک کی لاش کھا گئے

    بنکاک: گھر میں بند بھوکے پالتو کتے مردہ مالک کی لاش کھاگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنکاک میں پیش آیا جہاں 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہوگئی، پیتھک اپنے گھر میں درجنوں کتوں کے ساتھ رہتے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مالک کی اچانک موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے، دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے۔

    اس تمام معاملے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی، پڑوسی نے بتایا کہ اٹاپول کی کار کافی دن سے ایک جگہ پر تھی جب وہ خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گئے تو گھر اندر سے لاک تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر گئی تو انہوں نے گھر کو کچرے اور کتوں کے اخراج سے بھرا ہوا پایا، ساتھ ہی 15 کتے مالک کی لاش کو کھا رہے تھے۔

    بعدازا پولیس نے کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے این جی او سے رابطہ کیا، این جی او کے مطابق 28 کتوں کو بچالیا گیا لیکن دو کتے خوراک کی کمی کی وجہ سے مرگئے۔

  • ماحولیات کے لیے کام کرنے والی جرمن این جی او کا پاکستان میں آپریشن بند

    ماحولیات کے لیے کام کرنے والی جرمن این جی او کا پاکستان میں آپریشن بند

    اسلام آباد: پاکستان میں ماحولیات اور  انسانی حقوق کے شعبوں میں کام کرنے والی جرمن این جی او نے  اپنا آپریشن بند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن این جی او ہنرخ بال اسٹفٹنگ نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ایچ بی ایس گزشتہ 25 سال سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی تھی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ این جی او نے حکومتی ہدایات کے تحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جرمن این جی او کے خلاف عوامی سروے میں نتائج پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔

    این جی او ایچ بی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ انھوں نے رجسٹریشن پروسس کا انتظار کیا، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر دیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت کا اہم اقدام، 18 غیر ملکی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم

    این جی او کے مطابق پاکستان میں اس کے آپریشنز 31 مارچ 2019 کو بند ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو پاکستانی وزارت داخلہ نے ملکی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی 18 عالمی این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    دفتر داخلہ کے ذرایع کا کہنا تھا کہ جن عالمی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم دیا گیا، ان میں 9 کا تعلق امریکا، 3 کا برطانیہ، 2 کا ہالینڈ جب کہ دیگر این جی اوز کا تعلق آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے تھا۔

  • این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی بنا دی گئی: سیکریٹری جسٹس کمیشن

    این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی بنا دی گئی: سیکریٹری جسٹس کمیشن

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہا کہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے، این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے ملنے والی درخواستیں کمیٹی کو بھجوا دی جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے این جی اوز کی رجسٹریشن اور ان کی مانیٹرنگ کا کیس نمٹا دیا۔

    سماعت میں سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر عبد الرحیم نے کہا کہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے، وزارت داخلہ کو ملنے والی درخواست کمیٹی کو بھجوا دی جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے اطمینان کے بعد اسے کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، 141 درخواستیں موصول ہوئیں، 75 کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، 19 درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ 47 کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئی رجسٹریشن سے پہلے تمام این جی اوز کی رجسٹریشن ختم کردی گئی، پنجاب حکومت نے دوبارہ اسکروٹنی کے بعد رجسٹر کیا، بلوچستان میں اس وقت کسی کو بھی کام کی اجازت نہیں ہے۔

    عدالت نے کہا کہ کسی کو پالیسی سے اختلاف ہے تو متعلقہ فورم پر رجوع کرے جس پر سیکریٹری نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی پالیسی کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود کے پاس رجسٹرڈ 80 فیصد این جی اوز کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے، اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے ایسی این جی اوز کی چھان بین کا فیصلہ کیاتھا۔

    ان این جی اوز کو تجدید کے لیے 15 دن کی حتمی مہلت دی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق اہم اور سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ملکی قوانین اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والی 18 عالمی این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود فائرنگ سے ہلاک

    معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : ممتاز سماجی رہنما اور معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این جی او دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کی ڈائریکٹر سبین محمود اپنی والدہ کے ساتھ رات نو بجے ڈیفنس فیز ٹو میں اپنے دفتر سے گھر جانے کے لئے نکلی تھیں کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

    سبین محمود کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی  دم توڑ دیا۔

    فائرنگ کے واقعے میں سبین کی والدہ بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں نیشنل میڈیکل سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سبین کی والدہ کی حالت بھی  نازک ہے۔

  • بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈزدئیے جائیں،ارکان اسمبلی

    بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈزدئیے جائیں،ارکان اسمبلی

    کوئٹہ: بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور حصول میں سنجیدہ مشکلات کا سامنا ہے وفاق سے مطالبہ ہے کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈز دئیے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار ارکان بلوچستان اسمبلی ثمینہ خان اور منظور خان کاکڑ نے کوئٹہ میں غیر ملکی این جی او سیف دی چلڈرن کے زیر اہتمام آئین کی آرٹیکل 125-Aکو عملی طور پر صوبے میں نافذ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے تعلیم کی فراہمی کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔

    جبکہ ارکان بلوچستان اسمبلی منظور خان کاکڑ اور ثمینہ خان نے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ، پالیسی بنائی جارہی ہے وفاق مدد کرے تو تعلیمی مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔