Tag: این جی اوز

  • سپریم کورٹ نے نیکٹا کی این جی اوز کے فنڈز کی رپورٹ مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے نیکٹا کی این جی اوز کے فنڈز کی رپورٹ مسترد کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کے بارے میں نیکٹا کی رپورٹ مسترد کردی۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکے بغیر جنگ نہیں لڑسکتے ۔

    نیکٹا کی رپورٹ مسترد، فنڈز کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں سےاین جی اوز کی تمام تفصیلات مانگ لیں نیٹ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جواد نے استفسار کیا کہ اب تک جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائیریکٹریٹ قائم کیوں نہیں کیا گیا۔

    سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان کےحکام نے عدالت کوبتایاکہ اس سےقبل این جی اوز کی رجسٹریشن نہیں کی گی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئےکہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکے بغیر جنگ نہیں لڑی جاسکتی۔

    عدالت نے این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھائیس جولائی تک ملتوی کردی۔

  • سواین جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

    سواین جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائسنسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں ( این جی اوز ) کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

    ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق یہ لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن42کے رولز نمبر چھ کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔

    رواں سال اپریل میں ایس ای سی پی نے ان ہی وجوہات پر 100غیر منافع تنظیموں کے لائسنس منسوخ کئے تھے، ایس ای سی پی کے سرکلر کے بعد 193این جی اوز نے اپنے لائسنس کی تجدید کی درخواستیں جمع کروائیں۔

    ترجمان کے مطابق منسوخ کی گئی این جی اوز کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی جائے گی، تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

  • سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ سیو دی چلڈرن این جی اوز پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کچھ این جی اوز کا دائرہ کار ملکی مفاد سے متصادم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر  داخلہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کی آڑ میں کوئی پاکستان میں غلط کام کر سکے گا۔

    کچھ غیرسرکاری تنظیموں کی انٹیلی جنس رپورٹ آ چکی ہے۔غیر سرکاری تنظیموں کے لئے وفاقی سطح پر قانون لانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں این جی اوز کے معاملات کو وزارت داخلہ خود دیکھے گی تین ماہ میں این جی اوز سے متعلق تمام کام مکمل کر لیں گے۔

    سیو دی چلڈرن کے خلاف 2012 میں ایکشن ہونا چاہیئے تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار این جی اوز میں سے چالیس فیصد غیررجسٹرڈ ہیں۔

    متعدد این جی اوز کو امریکا اور افریقہ کی غیر سرکاری تنظیموں کو بھارت اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں۔

  • حکومتیں ٹھیک کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت نہ پڑے، ریحام خان

    حکومتیں ٹھیک کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت نہ پڑے، ریحام خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومتیں ٹھیک سے کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت ہی نہ پڑے، کسی این جی او کو راتوں رات بند کر پھر سے کھول دینا درست نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں این جی اوز کے لئےآنے والے فنڈزکی مانیٹرنگ ضروری ہے، مگرکسی این جی او کو راتوں رات بند کر کے کھولنا درست نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سیو دی چلڈرن کے معاملے پر این جی او کو حکومت کے اعتراضات خود ہی دور کر لینے چاہیئں۔

  • جناح اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے،ملازمین مشتعل

    جناح اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے،ملازمین مشتعل

    کراچی: این آئی سی ایچ جناح اسپتال کے ملازمین نے اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے او پی ڈی،آپریشن تھیٹرسمیت دیگرشعبہ جات بندکردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں این آئی سی ایچ (جناح اسپتال ) کو این جی اوز کےحوالےکرنےکےخلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ملازمین نےاو پی ڈی،آپریشن تھیٹر سمیت دیگرشعبہ جات بندکردیے۔جس کی وجہ سےمریضوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔

    اسپیشل سیکرٹری صحت خالد شیخ کی جانب سےملازمین سے مذاکرات کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔خالدشیخ کاکہناتھاکہ جو اسپتال غیرفعال ہیں ان کو این جی اوزکودینےپرغورکررہے ہیں۔

    پیرکو مذاکرات کاایک اوردور شروع ہوگا، امید ہےمذاکرات کامیاب ہونگے۔ جس کے بعد این آئی سی ایچ کےملازمین نے بھی احتجاج دوروزکیلئے ملتوی کردیا۔ملازمین کاکہناتھاکہ پیرکو مذاکرات میں ناکامی پرگورنر ہاؤس اوروزیراعلیٰ ہاوس کےسامنےاحتجاج کریں گے۔