Tag: این سی اوسی

  • پاکستان میں کورونا کا تیز پھیلاؤ، اموات بھی ریکارڈ ہونے لگی

    پاکستان میں کورونا کا تیز پھیلاؤ، اموات بھی ریکارڈ ہونے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں 150 کیسز اور ایک اموات ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 194 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے کورونا کے 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ کورونا کے زیرعلاج22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اموات کے حوالے سے این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔

  • کورونا ویکسینیشن : پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

    کورونا ویکسینیشن : پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : این سی اوسی نے عازمین حج کیلئے کوویڈ ویکسینیشن کے عمل کو اپ ڈیٹ کر دیا ، عازمین کےلیے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی نے عازمین حج کیلئے کوویڈویکسی نیشن کے عمل کواپ ڈیٹ کر دیا۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین کےلیے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے،عازمین اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن کے بعد اضافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ موڈرنا اورفائزرویکسین ملک بھرمیں دستیاب ہیں ، مسافر کسی بھی کوروناویکسین سینٹرسے ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے حج برائے سال 2022 کے معاملے پر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کی تھی۔

    ہدایت نامے میں حج کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

    اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے عازمین حج کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی جبکہ حج ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، این سی اوسی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، این سی اوسی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان، سرگودھا،گجرات اور بنوں سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سربراہ اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا ، جس میں کوروناکیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان سے پابندی ہٹانے سمیت سرگودھا،گجرات اور بنوں سے بھی اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    این سی اوسی نے کہا ملک بھرکیلئے عمومی کوروناپابندیاں 30ستمبرتک نافذرہیں گی، این پی آئیزکاجائزہ 28ستمبر2021کو این سی او سی میں ہوگا۔

    این سی اوسی میں روزانہ کورونا پھیلاؤ اور صحت کےنظام کی نگرانی کی جا رہی ہے، وباکنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آنے پر مناسب فیصلے کئےجائیں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ملک میں سائینوفارم ویکسین کی وافرمقدارموجود ہے، عوام بلاتاخیرقریبی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک میں ایک دن میں 81 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 1800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

  • کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے شیڈول میں تبدیلی ، پاکستانی عوام کیلئے اہم خبر

    کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے شیڈول میں تبدیلی ، پاکستانی عوام کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : این سی اوسی نے سائینو فارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کے ڈوز شیڈول میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسین ڈوز شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سائینوفارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کا ڈوز شیڈول تبدیل کیاگیا ہے جبکہ مقررہ مدت کے بعد دوسری ڈوزکیلئے واک ان کی سہولت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ویکسین ڈوز میں زیادہ گیپ کا فیصلہ عالمی پریکٹس کے مدنظر کیا ہے۔

    اس سے قبل آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری ڈوز84دن بعدلگائی جا رہی تھی جبکہ سائینوویک اور سائینو فارم کی دوسری ڈوز45دن بعدلگائی جا رہی تھی۔

  • این سی اوسی کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    این سی اوسی کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں این سی اوسی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا اور تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    این سی اوسی نے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے۔

    این سی او سی نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر10دن کیلئےلازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز،افغان طلبا کیلئےجاری ہدایات نافذالعمل رہیں گی۔

    خیال رہے افغانستان میں کورونا صورتحال پرمغربی سرحد کو 17جون 2021سے بند کیا گیا تھا تاہم پاکستانی،افغانیوں کےعلاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں ، طلبا کو خصوصی رعایت ہے۔

  • این سی اوسی کی 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس  کم کرنے کی تجویز

    این سی اوسی کی 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صورت حال کے پیش نظر 80فیصد انٹر نیشنل فلائٹس کم کرنےکی تجویز دے دی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20فیصدانٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ کرنےکی اجازت دی جائےگی ، اس حوالے سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات ملنے پر باضابطہ نوٹم جاری کرے گی۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    جس میں پی آئی اے،نجی ائیرلائن سمیت غیرملکی ایئرلائن کےکنٹری ہیڈ شرکت کریں گے اور سی اےاےکاشعبہ ائیرٹرانسپورٹ سیکرٹری ایوی ایشن کوبریفنگ دے گا۔

    اجلاس میں پی آئی اے،نجی ائیرکےتحفظات بھی دورکئےجائیں گے ، غیرملکی ائیرلائن نےپروازوں کی سی اےاےسےاجازت طلب کی ہے، سب سےزیادہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نےاجازت مانگی ہے جبکہ دیگر ممالک میں ترکی ، ہنگری اور برطانیہ شامل ہیں۔

  • این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارہوئے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات ناگزیرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات ، کورونا گائیڈ لائنز اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔

    این سی اوسی نے ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر جامع نظر ثانی ناگزیر ہے، ملک میں مثبت کوروناکیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مثبت کورونا کیسز اور شرح اموات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا شہریوں کی بڑی تعداد ماسک کا استعمال نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا۔

    این سی او سی نے کہا کہ شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور بہتر سماجی رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی تھی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات جبکہ حالات خرابی پر کاروبار بند اور سماجی پابندیاں ناگزیرہوں گی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ وار، سالانہ تعطیل پربند ہوں گے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر این سی اوسی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، پنجاب کے7شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح بڑھ رہی ہے اور کوروناکےکیسزمیں اضافہ ہورہاہے، ڈیڑھ ماہ پہلے کی مناسبت سے کورونا کیسز بڑھےہیں۔

    دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماسک کااستعمال لازمی کیاجائے ،اسمارٹ ،مائیکرولاک ڈاؤن ضرورت کے مطابق لگایاجائے، 50 فیصد ورک پالیسی پر تمام فیڈریشن یونٹ متفق ہیں، اسلام آباد میں دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی۔

    ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تفریحی مقامات شام 6بجے کے بعد بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سینما اور مزارات فی الحال بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع کی گئی ہے تاہم ہوٹلز ،ریسٹورنٹس میں کھلے مقامات کے استعمال کی اجازت ہے لیکن کھلے مقامات پر 300سےزائد لوگوں کی اجازت نہیں ہوسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12اپریل کو این سی اوسی کی جانب سے مزید جائزہ لیا جائے گا ، کورونا ویکسی نیشن60 سال سے زائد عمر کی شروع ہو چکی ہے، شناختی کارڈ نمبر1166پرایس ایم ایس کریں آپ کو جواب آجائے گا۔

    سندھ اور  بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ ،بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں، سندھ،بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب،آزادکشمیر،کےپی میں کئی جگہ پر مسائل کاسامنا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ذہن میں رکھاجائےتقریباً 5کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتےہیں، یہ ایساسیکٹرہےجس کاڈائریکٹ بیماری پر اثر پڑتا ہے، پاکستان میں صورتحال کاجائزہ لیاگیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کیلئے بند رہیں گے، پنجاب کے ان شہروں کے اسکولزمیں موسم بہارکی چھٹیاں دی ہیں۔

    پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور،مظفرآباد کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے ، پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں 50 فیصد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول بند کیا جاسکتا ہے، این سی او سی میں 2 ہفتوں تک حالات کا بار بار جائزہ لیتے رہیں گے۔

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے

    شفقت محمود نے مزید کہا جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے، پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

  • وزیراعظم  کی این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت

    وزیراعظم کی این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے این سی اوسی کوکوروناپرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا بڑھنے کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کوکوروناکی موجودہ صورتحال،حکومتی اقدامات ، کوروناکےپھیلاؤ اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی۔

    اجلاس کے اعلامیے میں قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کے حالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی۔

    قومی رابطہ کمیٹی نے این سی سی کی ریسٹورینٹ،شادی ہال،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔

    وزیراعظم نے وبا پر قابو اور شہریوں کےرہن سہن میں توازن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبابڑھنے کے پیش نظراسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

    عمران خان نے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے۔

    وزیراعظم نے این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت کردی۔