Tag: این سی او سی

  • بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا  سفری ہدایت نامہ جاری

    بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید چار ممالک کو کیٹیگری سی کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں مزید ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    این سی او سی کے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید چار ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ایران،عراق،بھارت سمیت کیٹیگری سی میں 26ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری سی ممالک مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازم ہوگا۔

    یاد رہے 08 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو مطلع کیا گیا تھا کہ ملک کے ایئرپورٹس پر کورونا سے متاثرہ مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس پایا گیا۔

  • سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

    سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

    اسلام آباد: پاکستان میں سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 جون تک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر تمام ملازمین کو ویکسینیشن یقینی بنانے کے پابند ہوں گے، اور اجلاس کے فیصلوں پر 15 جون سے اطلاق شروع ہوگا۔

    این سی او سی اجلاس میں آج بدھ کو بڑے فیصلے کیے گئے، تاجروں کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا، کاروبار ہفتے میں 2 کی بجائے ایک دن بند رکھا جائے گا، اور دن کا فیصلہ صوبے اپنی مرضی سے کریں گے۔

    کورونا پابندیوں میں نرمی ، 11جون سے 18سال سے زائدعمر والوں کی واک ان ویکسینیشن کا اعلان

    بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 کی بجائے 70 فی صد مسافر بٹھانے کی اجازت دے دی گئی، دفاتر میں سو فی صد ملازمین بلانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

    مزارات اور سینما ہالز پر پابندی برقرار رہےگی، 11 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن ہوگی، اتوار کے علاوہ تمام ویکسینیشن سینٹر صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعے کو بھی مراکز کھلے رہیں گے صرف اتوار کو بند ہوں گے۔

  • ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہےگی۔

    پیر سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانسپورٹ میں پچاس فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہے گی، 17 مئی سے تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے مطابق دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کار پر کھولے جا سکیں گے، تاہم دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، 70 فی صد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس بھی جاری رہے گی۔

    این سی او سی اجلاس میں دوران عید ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا، ایس او پیز سے متعلق دوبارہ جائزہ 19 مئی کو اجلاس میں لیا جائے گا۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہی ویکسی نیشن مراکز تشریف لائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

  • این سی او سی نے کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

    این سی او سی نے کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

    اسلام آباد : این سی او سی نے پشاور پولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونےکی تحقیقات شروع کردی، تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹر نے پشاورپولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے پر ا سرار لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو ہر صورت ڈھونڈ کر واپس اسپتال پہنچانے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

    ایم ایس پولیس اسپتال ڈاکٹر نیاز محمد نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ فوری 21 مسافروں کوواپس لےآئی ہے تاہم 3مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، این سی او سی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سےپشاور پہنچے تھے ، جس کے بعد مسافروں کومثبت کوروناٹیسٹ پرقرنطینہ کیلئےپولیس اسپتال منتقل کیاگیاتھا تایم پولیس اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر تمام مسافروں کو چھوڑ دیا تھا۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو تیرہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 70 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.74 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 448 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 661 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 82 ہزار 141 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 889 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 ہے۔

  • کورونا  کے پھیلاؤ  کی روک تھام،  پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری

    کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام، پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری

    اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سی اے اے کو نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

    این سی او سی کی جانب سے متعلقہ غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہی کیلئے سی اے اے کو اعداد و شمار کے مطابق نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی ، سی اے اے باضابطہ طور پر عالمی پروازوں کی 20فیصد محدود کرنے کے حوالے سے آج نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی کی کمی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد11سے کم کرکے ہفتہ وار 2پروازاسلام آباد اور لاہور لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60پروازوں میں کمی کرکے 12کردی گئیں جو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

    اعداد و شمار کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار67پروازوں کی تعداد کم کرکے 13 ، سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار77پروازوں کی تعداد کم کرکے 14کردی گئیں۔

    مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں۔

    شہروں کے حوالے سے کراچی میں آنیوالی ہفتہ وار بین الاقوامی پروازوں کی تعداد189سے کم کرکے 40 ، اسلام آباد ایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وار پروازیں 120سے کم کرکے 25 اور پشاور ایئرپورٹ سے آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 33سے کم کرکے6کردی گئی ہے۔

    اسی طرح کوئٹہ میں عالمی پروازوں کی تعداد10سے کم کرکے2 ، فیصل آباد آنیوالی 24پروازوں سے کم کرکے5 ، سیالکوٹ آنیوالی43پروازوں میں سے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر41سے محدود کرکے8کرنے کی احکامات دیے گئے ہیں۔

  • کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

    کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے 118 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 55 ہزار 128 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.17 فی صد رہی۔

    دوسری طرف ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد میں وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد فوج نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات لینے کے لیے درخواست کی گئی ہے، سندھ میں پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

  • کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 73 مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 61 ہزار 437 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 60 ہزار 162 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.56 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار 338 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 940 کیسز، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 182 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 149 مریض انتقال کر گئے، یہ کرونا وبا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 56 ہزار 285 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 71 ہزار 836 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.52 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 572 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 822 کیسز، اسلام آباد میں 69 ہزار 556 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 524 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 176 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا کے بڑھتے کیسز،  تعلیمی اداروں کے حوالے سے آج  اہم فیصلے کا امکان

    پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، تعلیمی اداروں کے حوالے سے آج اہم فیصلے کا امکان

    اسلام آباد : کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے آج ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کا  امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکولوں کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

    ڈسٹرکٹر ہیلتھ افسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فروری میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اسکولوں میں مکمل حاضری کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں اور چھوٹے بچوں کے اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سنگین مسئلہ ہے۔

    کورونا کیسزمیں اضافے کے خدشے پر وزارت صحت نےوفاقی اسکولوں میں نصف طلبابلانےکی تجویزدے دی اور کہا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے اور بیشتر کرونا کیسز تعلیمی اداروں اور دفاتر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ’کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مگر ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کےمزید تینتالیس مریض انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزارسات سوچھیاسی نئے کیس رپورٹ ہوئے۔