Tag: این سی او سی

  • شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی:   این سی او سی کو نوٹس جاری، جواب طلب

    شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی: این سی او سی کو نوٹس جاری، جواب طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی۔

    درخواست گزار مختار عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وکیل مختار عباس نے بتایا کہ این سی او سی کے نوٹفیکیشن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کر رہی ہے، کیا ان جلسوں سے کرونا نہیں پھیل رہا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت کو 18 نومبر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری کیں تھی ، جس کے تحت 20 نومبر سے شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی عائد کردی گئی اور صرف آؤٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 7، سندھ کے 2 اور بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ایک ایک شہر میں شادی گائیڈ لائنز نافذ ہوں گی۔ ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، فیصل آباد، کراچی و حیدر آباد کے شہری علاقوں، گلگت، مظفر آباد، پشاور اور سوات شامل ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق مرکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کی آؤٹ ڈور تقرہب میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا، آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کرسکیں گے۔

  • کرونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    کرونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں، تقریب صرف 2 گھنٹے پر محیط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران شادی کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گائیڈ لائنز کا نفاذ 20 نومبر سے مخصوص شہروں اور شہری علاقوں میں ہوگا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 7، سندھ کے 2 اور بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ایک ایک شہر میں شادی گائیڈ لائنز نافذ ہوں گی۔ ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، فیصل آباد، کراچی و حیدر آباد کے شہری علاقوں، گلگت، مظفر آباد، پشاور اور سوات شامل ہیں۔

    این سی او سی کی تیار کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہوگا، شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی عائد کردی گئی ہے صرف آؤٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے مطابق مرکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کی آؤٹ ڈور تقرہب میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کرسکیں گے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکا کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا، تقریب کا میزبان کرونا ایس او پیز پر عمل کا ذمے دار ہوگا، تقریب کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے تک تقریب ختم کرنی ہوگی۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے ہر مہمان کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا، ہر مہمان کو ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کرنا میزبان کی ذمہ داری ہوگی۔ شادی کی تقریب میں کاغذ والا تولیہ اور جراثیم کش دواؤں کا استعمال ہوگا۔

    تقریبات میں شامل گاڑیوں کی ڈس انفیکشن کروانا لازم ہوگا، تقریب میں استعمال سے قبل کیمرہ اور فون بھی ڈس انفیکٹ کروانا ہوگا، تقریب میں کارپٹس اور میٹس کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، تقریب میں شریک ہر فرد کا بخار چیک کرنا لازم ہوگا۔

    این سی او سی کے مطابق تقریب میں بوفے ڈنر یا لنچ کی اجازت نہیں ہوگی، صرف لنچ باکس یا ٹیبل سروس کی اجازت ہوگی۔ ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کے لیے فوڈ باکسز کا استعمال کیا جائے گا۔ ولیمے میں مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا دینے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ تقریب میں مصافحہ اور گلے ملنے پر پابندی ہوگی، ایک ہزار مہمانوں کی تقریب 36 ہزار مربع فٹ جگہ پر ہوگی، 250 مہمانوں کی تقریب 9 ہزار مربع فٹ اور 100 مہمانوں کی تقریب 3600 مربع فٹ جگہ پر ہوگی، تقریب میں ہر فرد مربع 6 فٹ رقبے میں بیٹھے گا۔

    گائیڈ لائنز کے تحت شادی کی تقریب میں 4 فٹ والی گول میز کے گرد صرف ایک فرد بیٹھے گا، 5 فٹ والی گول میز کے گرد 2 افراد اور 7 فٹ والی گول میز کے گرد 3 افراد بیٹھ سکیں گے۔

    شادی کے مہمانوں کے نام اور رابطوں کی تفصیلات محفوظ رکھنا ہوں گی، ایونٹ مینیجر مہمانوں کی تفصیلات 15 دن تک محفوظ رکھے گا، مینیجر بوقت ضرورت ہیلتھ اتھارٹی کو مہمانوں کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہو گئی ہے، جب کہ 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 16 ہزار 242 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 421 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 86 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 46 لاکھ 9 ہزار 513 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • این سی او سی کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار،  مزید سخت اقدمات کا عندیہ

    این سی او سی کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار، مزید سخت اقدمات کا عندیہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں طبی سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کردی اور کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں این سی او سی نے کورونا کے بڑھتےہوئےرجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

    این سی او سی نے کہا کہ صوبے اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی دستیابی یقینی بنائیں اور اسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کا فوری جائزہ لیتے ہوئے اسپتالوں کی طبی صلاحیت میں اضافے کےہنگامی اقدامات کریں۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبے جاری کوروناایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں، کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کیےجا سکتے ہیں، صوبےممکنہ سخت اقدامات کے لیے انتظامی تیاریاں مکمل رکھیں۔

    این سی او سی نے ایک روز قبل کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 584 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 42 لاکھ 90 ہزار 545 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 559 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

    صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی کو بریفنگ دی جبکہ وزارت قومی صحت حکام نے بھی اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔ حکام قومی صحت نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 5 روز سے مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مثبت کرونا کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے جبکہ کرونا وائرس مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے شرح اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد سے 1.33 فیصد ہوچکی ہے۔ پنجاب میں یکم ستمبر کو کرونا وائرس کی شرح اموات 1.6 فیصد تھی جو اب 6 فیصد ہوچکی ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے، پاکستان میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.06 فیصد ہے، ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والے 71 فیصد مرد ہیں، مرنے والے 76 فیصد مریض 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 5 افراد جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 5 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 440 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید پانچ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے، جب کہ 526 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، جب کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 789 مریض زیر علاج ہیں، اور 74 مریض ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہوگئی۔ کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 91 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 41 لاکھ 1 ہزار 115 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 96 ہزار 881 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 333 ہوگئی

    کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 333 ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 566 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 566 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں 7مریضوں نے دم توڑا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 451 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہے، اب تک 2 لاکھ 95ہزار 333کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں 40 ہزار 167 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 33 لاکھ 84 ہزار سے زائدٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 952 ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 593 مریض صحت یاب ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا سے7 مریض جاں بحق، اموات 6,444 ہوگئیں

    پاکستان میں کرونا سے7 مریض جاں بحق، اموات 6,444 ہوگئیں

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 444 تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 798 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 831 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ملک میں اب تک3 لاکھ9 ہزار 15مصدقہ کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں37 ہزار 504 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 33 لاکھ 44 ہزار سے زائدٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔