Tag: این سی او سی

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید5 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5 مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 437 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 932 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار 388 ہے،ایکٹو کیسز میں سے 548 تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 42 ہزار 299 کروناٹیسٹ کیےگئے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے

    سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے

    کراچی: کرونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

    حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولز 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کے پابند ہوں گے۔

    ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

    خیال رہے کہ 15 ستمبر کو ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔حکومت نے 15 ستمبر سے ۔پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلیٰ ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی تھیں۔

    حکومت نے 30 ستمبر سے پرائمری جماعتوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان فیصلوں کو وبا کی صورت حال کے جائزے سے مشروط کیا تھا۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 445 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 640 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض نے دم توڑا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 416 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہے، اب تک 2 لاکھ 92ہزار 303کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 106 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں34 ہزار 544 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہے۔

    کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے ہی روز 22 اسکول سیل کردیے گئے

    تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے ہی روز 22 اسکول سیل کردیے گئے

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے روز 22 اداروں کو سیل کردیا گیا ہے، مذکورہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وبا پھیل گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ادارے 48 گھنٹےمیں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا وائرس وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک کلاس روم میں اگر 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے مطابق بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لے رہی ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 545 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 545 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 91 ہزار 169 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 ہزار 808 ٹیسٹ کیے گئے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 998 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 102 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6294 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 213 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6294 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 ہے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 682 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کو وڈ 19 کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور بھارت اس وقت کرونا وائرس کا مرکز بن گیا جہاں ایک روز میں ریکارڈ 78 ہزار 700 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا جیسے ممالک بھی اب کرونا وائرس کی نئی لہر سے لڑ رہے ہیں جہاں اس سے قبل حالات قابو میں تھے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے 264 نئے کیسز، 4 مزید اموات

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 264 نئے کیسز، 4 مزید اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 288 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 264 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 547 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 434 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 26 لاکھ 3 ہزار 129 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • این سی او سی کی محرم میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    این سی او سی کی محرم میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے محرم میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے صوبوں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی، جب کہ صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا صورت حال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی، اور این سی او سی کو ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں میں حفاظتی خطوط یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اور اس سلسلے میں مذہبی فرقوں، علمائے کرام اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

    اجلاس میں اسد عمر نے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور میں ایس او پیز پر سختی سے پابندی کو سراہا، انھوں نے محرم کی مجالس اور جلوسوں میں عوام کے حفاظتی طرز عمل کی تعریف کی، اور صوبوں کو ہدایت کی کہ محرم میں ایس او پیز کی سختی سے نگرانی کی جائے۔

    محرم الحرام ، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

    اسد عمر نے کہا وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے صحت کے رہنما اصولوں کو یقینی بنایا جائے، مجالس کے داخلی راستوں پر ماسک، سینی ٹائزر اور اسکینرز لازم کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے ساتھ سماجی فاصلوں کا خیال برقرار رکھنا بھی اہم ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں کرونا صورت حال بگڑ سکتی ہے، عوام کے تعاون سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    دریں اثنا، صوبائی چیف سکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کو اقدامات سے آگاہ کیا اور بریفنگ میں کہا کہ صوبائی انتظامیہ کی مرکزی توجہ محرم کے حوالے سے انتظامات پر مرکوز ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 613 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 201 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 8 سو 32 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے، اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 کرونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 859 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 23 لاکھ 40 ہزار 72 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔

    24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے لیے مختص 18 سو 59 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 146 پر مریض موجود ہیں۔