Tag: این سی او سی

  • نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ ٹورازم سیکٹر کی بحالی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

    اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے حکام کو سیاحتی گائیڈ لائنز کی تیاری کی ہدایت کردی گئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا ہھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات انتہائی اہم ہیں، مقامی حکومتیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

  • عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں، ملک میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں، اجتماعات سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اس سے ہونے والی اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 87 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • صدر مملکت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

    صدر مملکت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کے بروقت اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں این سی او سی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے ان کا استقبال کیا۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت این سی او سی میں اجلاس ہوا جس میں اسدعمر،فخر امام، نور الحق قادری،ظفرمرزا،صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

    اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل،سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بھی شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے صدر مملکت کو کرونا صورتحال، حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔صدر مملکت کو کرونا سے متعلق وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کے بروقت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کی کرونا ایس او پیز، گائیڈ لائن قابل ستائش ہیں۔

  • ملک میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، این سی او سی

    ملک میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، این سی او سی

    اسلام آباد: ملک میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، انسداد پولیو مہم میں 8 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد پولیو مہم کا از سر نو آغاز ہونے جا رہا ہے، 4ماہ کے وقفے کے بعد کل سے انسداد پولیومہم کا آغاز ہو گا۔ کرونا کے باعث 20 مارچ کو انسداد پولیو مہم معطل ہوئی تھی۔

    کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیومہم چلے گی، انسداد پولیو مہم میں 8 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق اگست، ستمبر میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم چلے گی، قومی انسداد پولیومہم کا تیسرا مرحلہ سال کی آخری سہ ماہی میں ہو گا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ والدین انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    این سی او سی نے کہا کہ والدین انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،گھر گھر مہم پولیو اور کرونا سے شعور اجاگر کرنےمیں مددگار ہوگی۔

  • عیدالاضحیٰ، محرم اور ربیع الاول سے متعلق خصوصی تیاری کرنا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ

    عیدالاضحیٰ، محرم اور ربیع الاول سے متعلق خصوصی تیاری کرنا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ، محرم اور ربیع الاول سے متعلق خصوصی تیاری کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بطور میزبان اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کا انعقاد این سی او سی کا اچھا فیصلہ ہے،وبا کو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شروع میں کچھ مشکلات درپیش تھیں،وفاق،صوبوں نے مل کر بھرپور کام کیا،اس وقت اسپتالوں اور دیگرمقامات پر انتظامات بہتر ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ، محرم اور ربیع الاول سے متعلق خصوصی تیاری کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مانیٹرنگ کا نظام ضروری ہے،فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے مقاصد اہم ایشوز پر مشاورت اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کرونا کیسز اور اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے،ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا، زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ کیسزکی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں ڈاکٹرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھا کام کیا۔این سی او سی فورم نے سندھ کے ٹیسٹنگ اور ٹریس سسٹم کی تعریف کی۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

    اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں اور عیدا لاضحیٰ سےمتعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،محرم کے حوالے سے بھی پلان مرتب کر رہے ہیں،محرم کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر مشاورت جاری ہے۔

  • کراچی کے عوام نے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا

    کراچی کے عوام نے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا

    کراچی: شہر قائد کے عوام نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے عوام نے این سی او سی کے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا، این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک رکھے گئے ہیں۔

    شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ دفتری اوقات میں مویشی منڈی جاکر قربانی کا جانور کیسے خریدیں گے، نئے اوقات کے مطابق منڈی کیسے جائیں ہمارے دفتری اوقات ہی شام تک ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے شام 7 بجے تک مویشی خریدنے کی اجازت سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت نے خریداروں کے لیے کم وقت مقرر کیا تو رش زیادہ بڑھ جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اسد عمر نے بتا دیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں سےمتعلق گائیڈ لائنز پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملک بھر میں منڈیوں کے اوقات صبح 6 سےشام 7 تک ہوں گے اور منڈیوں میں داخلے سےقبل ماسک پہننا لازم ہو گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کا ایس اوپیزکے تحت اہتمام بہت ضروری ہے، دیہی ایریا سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں، مویشی منڈیوں سے متعلق ہیلتھ پروٹوکول، گائیڈلائنز سب سے شیئر ہوں گی۔

  • وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ، اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ، اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این سی او سی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف،وفاقی وزرا ودیگرحکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورے کے دوران کرونا صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا،وزیراعظم کو کرونا صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات کو سراہتے ہوئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

    کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کو 100 روز مکمل ہو گئے۔

    این سی او سی نے کرونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔

  • کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

    کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ملک میں کرونا وائرس کی وبا سے لڑتے ہوئے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کو سو روز مکمل ہو گئے۔

    این سی او سی نے کرونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔

    این سی او سی کے سو روز مکمل ہونا اس بات کی بھی علامت ہے کہ ہنگامی امدادی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحت مند پاکستان کے سفر میں شریک ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 68 جاں بحق، اموات 4,619 ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی ہے، جب کہ کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,387 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 68 مریض جاں بحق ہو گئے، نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 225,283 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,619 ہو گئی ہے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدر آمد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایس او پیز کی 7 ہزار 288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1 ہزار 70 مارکیٹ و دکانیں سیل کیے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 سو 34ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 14 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 2 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 21 سو 72 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 618 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 816 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    بلوچستان میں ایس او پیز کی 786 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں جس کے بعد بلوچستان میں 95 مارکیٹس و دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 203 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے گئے۔

    اسی طرح خیبر پختونخواہ میں ایس او پیز کی 3 ہزار 252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں 178 مارکیٹس و دکانیں سیل جبکہ 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

  • ملک میں وینٹی لیٹرز سے متعلق خوش خبری

    ملک میں وینٹی لیٹرز سے متعلق خوش خبری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں اس وقت موجود وینٹی لیٹرز کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 1539 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    ادارے نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں تا حال صرف 549 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کرونا کے وہ مریض جن کی حالت تشویش ناک ہے اور جنھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کے لیے 990 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

    این سی او سی نے یہ خوش خبری بھی دی کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک ملک بھر میں مزید 1895 وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔

    کراچی: اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لیے 15 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے

    ادارے کا کہنا تھا کہ 200 آکسیجن بیڈز گلگت بلتستان روانہ کیے جا چکے ہیں، جب کہ اسلام آباد میں انفیکشس ڈیزیز اسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر تشویش ناک مریضوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 3,337 ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,892 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 60 مریض جاں بحق ہوئے۔

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 افراد کا انتقال

    یاد رہے کہ چند دن قبل سندھ کے محکمہ صحت نے اپنے اعداد و شمار میں کہا تھا کہ کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے صرف 15 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ اینڈ ٹراما سینٹر میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص تمام 26 وینٹی لیٹرز اور جناح اسپتال کراچی میں تمام 24 وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔

    ایس آئی یو ٹی میں تمام 20، او ایم آئی اسپتال میں تمام 6، لیاقت نیشنل اسپتال میں تمام 14، پٹیل اسپتال میں تمام 7، التمش اسپتال میں تمام 7، انڈس اسپتال میں تمام 15، ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں تمام 4، ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں تمام 13 اور آغا خان یونی ورسٹی اسپتال میں تمام 17 وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔