Tag: این ٹی ایس

  • سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    کراچی : سندھ کابینہ اجلاس میں این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کرنے اور صوبے بھر سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری دے دی.

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہم فیصلے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں کیے گئے جہاں کابینہ نے متفقہ طور پر ان فیصلوں کی منظوری دی.

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا جس کے لیے سندھ ایجوکیشن ریفارمز بل بھی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیش ریفارمرز جس کے تحت محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی اور اچھے ٹیچرز کو مراعات دی جائیں گی اور ٹیچرز کو اسی اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا.

    سندھ کابینہ اجلاس میں بانی ایم کیوایم سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت بانی ایم کیو ایم وطن دشمن ہے اس لیے اُن کے نام پرکوئی چیز نہیں ہونی چاہیے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے بالترتیب فاطمہ جناح اور عبد الستار ایدھی  کے نام پر گئے تھے.

     

  • جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس استاد کو پڑھانا نہیں آتا اسے سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این ٹی ایس اساتذہ کے احتجاج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر اور چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ وک بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ این ٹی ایس کے ذریعے 15649 اساتذہ بھرتی کیے گئے، اساتذہ 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر مستقل ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ مستقل کرنے کے لیے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ ضروری ہے۔


    تنخواہوں سے محروم خواتین اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج


    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اچھے اساتذہ کو مستقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اساتذہ کا معیار زبردست ہونا چاہیے اور جس ٹیچر کو پڑھانا نہیں آتا اس کو سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہترکرنا اولین ترجیح ہے، تعلیم کی بہتری کے لیے ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے، تعلیم کو ہرقسم کے اثرورسوخ سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہر5 سال کے بعد اساتذہ کی جانچ پڑتال کرائیں۔

    مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلے کو حل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلہ کو آج ہی حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ ملازمتوں کی مستقلی کے لیے احتجاج کررہے ہیں جو سات روز سے جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد

    کراچی: این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد

    کراچی: سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایف آئی کو 3 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 18 ہزار طالب علموں کو داخلہ ٹیسٹ میں یکساں موقع ملا جن میں سے صرف 12طالب علموں نے نتائج کو چیلنج کیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار دستاویزات ایف آئی اے کوجمع کرا سکتے ہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالتوں کو بچوں کا مستقبل عزیز ہے۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ طلبہ سوچیں کہ دنیا یہاں ختم نہیں ہو گئی، عدالت نےوکیل سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے کیا تحقیقات کیں؟۔

    عدالت میں وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہرامیدوارکو2 اضافی نمبردیے گئے جبکہ امتحانی ٹیسٹ کی وجہ سے کسی طالب علم کا نقصان نہیں ہوا۔

    این ٹی ایس کے وکیل نے کہا کہ کامیاب طالب علموں کے داخلے ہو گئےہیں، کلاسز بھی جلد شروع ہو جائیں گی۔

    این ٹی ایس کے حامی اور مخالف طالب علموں کی جانب سے عدالت میں شور شرابا کیا گیا، عدالت نے طالب علموں اور والدین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مچھلی بازار نہ بنائیں، زندگی میں نظم و ضبط لائیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب سے تفتیش کرائی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب فرانزک ادارہ نہیں ہے،ایف آئی اے انکوائری کرے گا۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ پرچہ آؤٹ ہونےکی انکوائری ضروری ہے، آئندہ ایسے کسی بھی حادثے سے بچنا ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپرز آؤٹ : این ٹی ایس کے سربراہ چار ڈائریکٹرز سمیت گرفتار

    پیپرز آؤٹ : این ٹی ایس کے سربراہ چار ڈائریکٹرز سمیت گرفتار

    اسلام آباد : ٹیسٹ پیپرز آؤٹ کرنے کے الزام میں نیب نے این ٹی ایس اسلام آباد کے سربراہ شیر زادہ خان اور دیگر چار ڈائریکٹرز کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ پیپرز آؤٹ کرنے کا معاملہ مہنگا پڑگیا، قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) اسلام آباد کے سربراہ شیر زادہ خان سمیت این ٹی ایس کے چار ڈائریکٹرز کو بھی حراست میں لے لیا۔

    این ٹی ایس دفاتر میں چھاپوں کے دوران نیب حکام نے این ٹی ایس کے عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چند روز پہلے این ٹی ایس پرچے آؤٹ ہونے کا سختی سے نوٹس لے کر معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم اور نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔


    مزید پڑھیں: چیئرمین پی ایم ڈی سی بھی این ٹی ایس کے مخالف


    طلبہ کی بڑی تعداد نےاین ٹی ایس پرچے آؤٹ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے این ٹی ایس کی جانب سے اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے پرچے آؤٹ ہورہے تھے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔