Tag: ایوارڈ

  • پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کا عالمی اسپیس ایپ چیلنج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن کی پاکستانی طالبہ امامہ علی کی قیادت میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔

    امامہ علی ناسا کے عالمی اسپیس ایپ چیلنج مقابلے میں سب سے متاثر کن پروجیکٹ کا ایوارڈ  حاصل کیا، اس مقابلے میں 163 ممالک کے 93 ہزار  سے زائد طلباء نے حصہ لیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا، یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا ہے جنہوں نے گوگل کی اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو درپیش اہم اور پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔

  • فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

    فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

    اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا۔

    فیروز خان ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے ہٹ ڈراموں میں اپنے مشہور کرداروں کے ذریعے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔

    اداکار فیروز کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے فوراً بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز خان اب ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں، فیروز خان کو گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی، جہاں اداکار نے اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)

    تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سہوٹا اور بیرونس الدین کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

    ایوارڈ تقریب میں پاکستانی اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی شرکت کی جب کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    فیروز نے ایوارڈ نے تقریب سے خطاب میں برطانوی پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

    ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں ایوارڈ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیے جانے سے قبل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

  • نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر 2025: پاکستان ایک بار پھر بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

    نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر 2025: پاکستان ایک بار پھر بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

    نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر 2025 میں پاکستان کا اسٹال ایک بار پھر بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025 میں پاکستان کا اسٹال ایک بار پھر بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ یہ اسٹال گلگت بلتستان کے قیمتی پتھروں کے باعث شرکا کی توجہ اور دلچسپ کا مرکز بنا رہا۔

    اس نمائش میں پاکستان کے اسٹال کا افتتاح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کیا۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید اور نیویارک میں پاکستانی ہائی کمشنرعامر احمد بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل ہونا فخر کی بات ہے۔ اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل اور سڑکوں کے نیٹ ورک سے سیاحت کے مواقع میئسر ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025 میں پاکستان اور گلگت بلتستان کی کامیاب نمائندگی یقیناً خطے کی عالمی سیاحتی نقشے پر شناخت کو مزید اجاگر کرے گی اور اسے ایک عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر مضبوط کرے گی۔

    واضح رہے کہ پہلی بار، اس ایونٹ میں گلگت بلتستان کے قیمتی پتھروں کے خصوصی اسٹالز شامل کیے گئے، جبکہ گلگت بلتستان کے 8 معروف ٹور آپریٹرز نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

  • شاہ رخ خان کو کس نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کو کس نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ استار شاہ رخ خان کی ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں اُنہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اس فیسٹیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ایوارڈ وصول کرتےے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے پر تقریب کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھتے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے میزبان سے ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ پوچھنے کے بعد دہرایا اور وہاں موجود لوکارنو فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو سے ہنستے ہوئے کہا کہ اگلی بار اگر آپ مجھے ایوارڈ دیں تو اس کوئی مختصر اور آسان سا نام رکھیے گا۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھنے کی کوشش وڈیو سوشل میدیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ایوارڈ وصول کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔

  • پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 جیتنے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دیا گیا۔

    سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آ آسٹریلیا کے پاس ایک اور ورلڈ کپ جیتنے کا شاندار موقع ہے۔

  • سعود شکیل نے ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

    سعود شکیل نے ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

    گزشتہ روز ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔

    نیدر لینڈز کیخلاف پلیئر آف دی میچ ایوارڈ  حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔

     پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرتے ہوئے اسٹار بیٹر کا کہنا تھا کہ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم اسکور کریں گے تو پریشر  نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی  ہوا ۔

    سعود شکیل نے شاندار کارکردگی پر کیا کہا؟

    سعود شکیل نے کہا کہ میں پچھلے دو تین مہینوں سے بہت پریکٹس کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کروں گا تو اس کے حساب سے اپنی شاٹس کو مزید بہتر کیا۔

    سعود شکیل نے کہا کہ میرے کوچنگ اسٹاف نے مجھے بہت اعتماد دیا، میں اپنے کوچ حنیف ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی،  یہ پلیئر آف دی میچ کا  ایوارڈ ان کے لیے ہے۔

  • دوران پرواز مسافر کی جان بچانے پر سعودی ڈاکٹر کے لیے ایوارڈ

    دوران پرواز مسافر کی جان بچانے پر سعودی ڈاکٹر کے لیے ایوارڈ

    ریاض: سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر کو دوران پرواز مسافر کی جان بچانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، طیارے میں مسافر کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی خاتون ڈاکٹر کو کینیڈین ایئر لائنز کی پرواز کے دوران بے ہوش ہونے والے شخص کی مدد پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    کینیڈین ایئر لائنز نے مسافر کو فوری طبی امداد دینے پر سعودی خاتون ڈاکٹر اوراد محمد رضا نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ڈاکٹر اوراد محمد رضا نصراللہ نے بتایا کہ وہ کینیڈین ایئر لائنز کی پرواز سے سفر کر رہی تھیں، اچانک اعلان ہوا کہ ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے، اگر مسافروں میں کوئی ڈاکٹر ہے تو برائے مہربانی مدد کے لیے آگے آئے۔

    سعودی خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں فوراً ہی مدد کے لیے پہنچی، معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ مسافر کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا تاہم فوری طور پر طبی امداد سے اس کی طبیعت بحال ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ طیارے کے عملے نے پرواز کے دوران میری تجویز کردہ دوا کے حوالے سے انکوائری بھی کی اور صحت عملے نے دوا کی توثیق کی تھی۔

    ڈاکٹر اوراد محمد رضا کا مزید کہنا تھا کہ پرواز سے گھر واپسی پر مجھے کینیڈین ایئر لائن کے عملے اور مریض مسافر کی جانب سے شکریہ کے خط موصول ہوئے ہیں۔

  • سعودی بندرگاہ کے لیے عالمی ایوارڈز

    سعودی بندرگاہ کے لیے عالمی ایوارڈز

    ریاض: سعودی عرب کی جدہ اسلامی بندرگاہ نے گرین شپنگ سمٹ کے دوران 2 ایوارڈز حاصل کرلیے جو اس کی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جدہ اسلامی بندرگاہ نے روٹرڈیم گرین شپنگ سمٹ کے دوران 2 ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں، اسے ایک ایوارڈ 2022 میں بہترین بندرگاہ کے لیے، جبکہ دوسرا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

    اپنی نوعیت کی یہ ساتویں کانفرنس انٹرنیشنل گرین شپنگ سمٹ ایوارڈز تقریب تھی، جو 15 اور 16 فروری کو ڈچ شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوئی۔

    یہ کامیابی جدہ اسلامی پورٹ کے ذریعے دیکھی جانے والی معیاری تبدیلی اور ان پیش رفتوں کی تصدیق کرتی ہے جس نے آپریشنل کارکردگی کی شرح میں اضافہ، بحری شعبے کو مضبوط بنانے اور تجارتی ٹریفک میں اضافہ اور پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے کامیابیوں کا ثبوت پیش کیا ہے۔

    جدہ اسلامی پورٹ نے پائیداری، صاف توانائی اور میری ٹائم شپنگ کے شعبوں میں ماحول دوست سمندری صنعت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل استعمال کرنے کے اقدامات سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

    بندرگاہ جنوبی اور شمالی کنٹینر ٹرمینلز کو چلانے والے اسٹریٹجک پارٹنرز کے ذریعے کنٹینر ہینڈلنگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز، بین الاقوامی وضاحتوں اور ریموٹ آپریٹنگ سسٹمز پر ڈیزائن کردہ 12 جدید اور ماحول دوست کرینیں حاصل کرکے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔

  • پاکستانی طالبہ کے لیے جرمنی میں اعلیٰ ایوارڈ

    پاکستانی طالبہ کے لیے جرمنی میں اعلیٰ ایوارڈ

    مختلف چیزوں کو استعمال کردینے کے بعد پھینک دینا پوری دنیا کے لیے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ردی اور کچرے کو ٹھکانے لگانا مشکل ہوتا جارہا ہے، کچھ نوجوان اس کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بھی بنا رہے ہیں۔

    حال ہی میں ایک پاکستانی طالبہ کی ایسی ہی کوشش کو جرمنی میں منعقد ہونے والی نمائش میں بے حد سراہا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ام کلثوم نامی اس طالبہ نے ٹیکسٹائل کچرے سے رنگین دریاں بنائیں جنہیں بیرون ملک ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ام کلثوم نے بتایا کہ ان کے والد کی ٹیکسٹائل فیکٹری ہے اور وہ ہمیشہ سے وہاں سے نکلنے والے کچرے کے بارے میں سنتی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے خود بھی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی اور پھر اس کچرے کو کام میں لانے کا سوچا۔

    ام کلثوم کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے اسٹیچنگ (سلائی) ڈپارٹمنٹ سے ٹی شرٹس بنانے کے دوران بے تحاشہ کچرا نکلتا ہے جو کترنوں کی شکل میں ہوتا ہے، انہوں نے اس سے دھاگہ بنایا اور اس سے خوبصورت دریاں بنائیں۔

    حال ہی میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی ایک نمائش میں ام کلثوم کے اس آئیڈیے کو بے حد سراہا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ام کلثوم کا کہنا ہے کہ وہاں ان سے کچھ بین الاقوامی برانڈز نے بھی رابطہ کیا جو اسی طرح سے ری سائیکلنگ کے ذریعے وال پیپرز بنوانا چاہ رہے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں بھی ایک نمائش میں حصہ لیں گی اور اپنی اس ماحول دوست تخلیق کو پیش کریں گی۔

  • جیمز کیمرون کو بھی ساؤتھ انڈین فلم پسند آگئی

    بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ساؤتھ انڈین فلم آر آر آر، ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو بھی پسند آگئی۔

    حال ہی میں آر آر آر فلم نے کریٹکس چوائس ایوارڈ میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے جبکہ فلم کے گانو ناٹو ناٹو کو بہترین گانے کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اس سے چند روز قبل ناٹو ناٹو کو بہترین گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

    کریٹکس چوائس ایوارڈ کی تقریب میں جیمز کیمرون نے فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجا مولی سے ملاقات کی اور فلم کی بے حد تعریف کی۔

    راجا مولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیمرون کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم جیمز کیمرون نے فلم دیکھی اور انہیں وہ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بھی اسے دیکھنے کے لیے کہا، اور پھر اہلیہ کے ساتھ خود بھی دوبارہ فلم دیکھی۔

    انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ وہ پورے 10 منٹ تک میرے ساتھ فلم کا تجزیہ کرتے رہے۔

    آر آر آر کے لیے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ پر راجا مولی اور فلم کے اداکاروں کو دنیا بھر سے مبارک بادیں موصول ہورہی ہیں۔