Tag: ایوارڈ

  • نیلسن منڈیلا ایوارڈ پاکستانی خاتون تبسم عدنان کے نام

    نیلسن منڈیلا ایوارڈ پاکستانی خاتون تبسم عدنان کے نام

    پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد پر کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    بلند حوصلہ اور ہر مشکل کو زیر کرنے کا عزم پاکستانی خواتین کو دنیا بھر میں نمایاں مقام دلا رہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات کی ایک اور بیٹی نے اپنے کام سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    tabassum-adnan-post2

    تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے پر نیلسن منڈیلا ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا۔ عدنان تبسم نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کی شکر گزار ہیں جن کی بھرپور حمایت اور تعاون سے وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ بطور پاکستانی خاتون نیلسن منڈیلا ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے۔

    تبسم عدنان سوات میں ’خوندے جرگہ‘ کے نام سے تنظیم چلا رہی ہیں جو صرف خواتین پر مشتمل جرگے کی ایک قسم ہے۔ یہ جرگہ ہفتے میں ایک بار اپنی میٹنگ کرتا ہے جس میں خواتین کے مختلف مسائل جیسے غیرت کے نام پر قتل، تیزاب گردی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے۔ اس جرگے نے سوات کے کچھ علاقوں میں خواتین کے ووٹ کے حق کے حوالے سے بھی مہم چلائی۔ جرگہ تشدد کا شکار خواتین کو قانونی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

    tabassum-adnan-post1

    13 تیرہ سال کی عمر میں بیاہی جانے والی تبسم عدنان 20 سال تک اپنے شوہر کی جانب سے ذہنی و جسمانی تشدد برداشت کرتی رہی۔ 20 سال بعد اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی لیکن بدلے میں اسے اپنے بچے اور گھر چھوڑنے پڑے۔

    تبسم عدنان 2015 میں سیکریٹری آف اسٹیٹس انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تبسم عدنان کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی بہادری پر فخر کا اظہار کیا۔

  • آئی سی سی ایوارڈ: کوئی پاکستانی کرکٹرنامزد نہیں کیا گیا

    آئی سی سی ایوارڈ: کوئی پاکستانی کرکٹرنامزد نہیں کیا گیا

    دبئی:آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کے لئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایوارڈ کیلئے نامزد نہیں کیا گیا۔ جبکہ محمد حفیظ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی ایوارڈز کے لئے چار ممالک کے کھلاڑی نمایاں ہیں۔ سال کے بہترین کرکٹر آف دی ائیر میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز، مچل جونسن، اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا کو نامزد کیا ہے۔

    ون ڈے کرکٹر کیلئے جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک، اے بی ڈولئیرز، ڈیل اسٹائن، بھارت کے ویرات کوہلی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر میں آسٹریلیا کے مچل جونسن، ڈیوڈ وارنر، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔

    پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ایوارڈز کی کیٹگریز میں نامزد نہیں کیا گیا۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈ کے لئے ون ڈے کی تیز ترین سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن مضبوط امید وار ہیں۔

    بھارت کے بھونیشور کمار نے آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا۔ آئی سی سی نے سال کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم کا بھی اعلان کردیا۔ پاکستان کے محمد حفیظ ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں کیا گیا۔ ایوارڈز کے فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چودہ نومبر کو کیا جائے گا۔

  • کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    موناکو: اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال کے بہترین یورپئین فٹبالر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 4251کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ مونٹی کارلو میں یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے رونالڈو کو یورپ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ پیش کیا۔

    اس ایوارڈ کے لئے بائرن میونخ کے آرجن روبن اور مینول نیور بھی امیدواروں میں شامل تھے۔ ریال کو چیمپئینز بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر رونالڈو یورپ کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔ رونالڈو نے سیزن میں سترہ گول بنائے،ریال کی ٹیم دسویں مرتبہ چیمپئینز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔

    ایوارڈ ملنے پر رونالڈو نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے سپورٹ کے بغیر وہ کبھی یہ ایوارڈ نہیں جیت سکتے تھے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

    پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ رونالڈو نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی تقریب میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال دوہزار تیرہ کے بہترین فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے رونالڈو کو ٹرافی پیش کی۔ جنرل ساؤنڈ ارجنٹائن کے لائنل میسی مسلسل پانچویں مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے سے محروم رہے۔ رونالڈو ایک ہزار تین سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ فیفا فٹبال آف دی ائیر قرار دیئے گئے۔ ایوارڈ ملنے پر رونالڈو بہت خوش دکھائی دیئے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک سب کا ساتھ نہ ہوتا وہ یہ ایوارڈ کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اٹھائیس سالہ رونالڈو نے کیرئیر میں دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ رونالڈو نے سیزن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے اٹھائیس گول اسکور کئے۔

    ورلڈٖ کپ پلے آف ٹائی میں رونالڈو نے سوئیڈن کے خلاف ناقابل فراموش ہیٹرک بھی بنائی تھی۔ جرمنی کی گول کیپر نیدین اینگرر ویمنز پلئیر آف ائیر قرار پائیں۔ برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔