Tag: ایوانکا ٹرمپ

  • ایوانکا ٹرمپ والد کے صدر بننے کے بعد کیا کریں گی؟ بتادیا

    ایوانکا ٹرمپ والد کے صدر بننے کے بعد کیا کریں گی؟ بتادیا

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ایک بار پھر صدر بننے کے بعد اپنے منصوبوں سے متعلق بتایا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔

    ایوانکا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی تنہا ترین پوزیشن ہے جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں، اپنے والد کا دیہان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا اسپورٹس میچ دیکھوں۔

    ایوانکا کا مزید کہنا تھا کہ یہ 4 سال بہت اچھے ہوں گے، میرے والد اور ہم پُرجوش ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس ملک میں ایک عمومی جوش و خروش ہے۔

    دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس آنے کے بعد تقریباً 100 انتظامی احکامات (ایگزیکٹو آرڈرز)جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

    غزہ میں کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

    اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی سزا پر بیٹی نے کیا کہا؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی سزا پر بیٹی نے کیا کہا؟

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی گود میں بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں کسی سابق امریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا ہوئی ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دے دیا۔

    11 جولائی کو جج سابق صدر کی سزا کا اعلان کریں گے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنائی گئی ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو مجرم قرار دیا۔

    ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سابق صدر انتخابات میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    ٹرمپ کا مجرم قرار دینے والی جیوری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میرا کوئی قصور نہیں ہے، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

    بھارت میں آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے، 33 افراد ہلاک

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

  • ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا دیسی اسٹائل سوشل میڈیا پر مقبول

    ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا دیسی اسٹائل سوشل میڈیا پر مقبول

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی دیسی انداز میں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے ’پری ویڈیگ ایونٹ‘میں اپنے شوہر جیرڈ کشنر اور بیٹی عربیلا روز کشنر کے ساتھ شریک ہوئیں۔

    آننت امبانی کے’پری ویڈیگ ایونٹ‘ کے دوران اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ لی گئی چند تصاویر کو شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump)

    سابق امریکی صدر کی بیٹی کو ان تصاویر میں مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ہوئی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں پہلی رات بہت شاندار تھی!‘

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے اب تک 2 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

    ’امبانی نے سب کو نچادیا‘ اننت امبانی کی پرتعیش ویڈنگ پارٹی پر میمز کی بھرمار

    یاد رہے کہ 28 سالہ آننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

  • ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی کروناوائرس کے پیش نظر گھر سے حکومتی امور دیکھ رہی تھیں تاہم کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ’’نیگیٹو‘‘ آنے کے انہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

    ایوانکا ٹرمپ نے امریکی وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ دو ہفتے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے کروناوائرس کا مرض لاحق ہے۔ اسی تناظر میں ایوانکا نے اپنا ٹیسٹ بھی کروایا۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے کئی عہدیداروں نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے امریکی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ایوانکا امریکی صدر کی خصوصی معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کروناوائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی۔ ایوانکا ٹرمپ میں کروناوائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا تھا۔

  • عمران خان کی متاثر کن شخصیت، امریکی صدر کی بیٹی بھی ملنے آ گئیں

    عمران خان کی متاثر کن شخصیت، امریکی صدر کی بیٹی بھی ملنے آ گئیں

    ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی متاثر کن شخصیت عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی شخصیت عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، عمران خان سے امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں پاکستان میں تعلیم و تربیت سے متعلق ایوانکا ٹرمپ کے ممکنہ پروگرام کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی امریکی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ سے بھی بات چیت ہوئی، فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ نے بھی وفد کے ہم راہ وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے مؤثر استعمال پر گفتگو کی گئی، انھوں نے عمران خان کو کیلی فورنیا میں واقع فیس بک ہیڈکوارٹرز کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    وزیر اعظم سے ٹیلی نار کی چیئرپرسن گن ویئرسٹیڈ کی ملاقات

    وزیراعظم کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت

    وزیر اعظم سے ٹیلی نار کی چیئرپرسن گن ویئرسٹیڈ اور سی ای او سگوے بریکے نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران گورننس کی ڈیجیٹل طریقوں سے بہتری پر مشاورت کی گئی، وزیر اعظم نے پاکستان میں 2005 سے 3.5 بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ موجودی کے ٹیلی نار کے اعتماد کو سراہا، اور کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ موبائل کے ذریعے اقتصادی ٹرانزیکشنز بڑھائی جائیں اور اس طرح غربت میں کمی واقع ہو۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ سسولی نے بھی ملاقات کی، جس میں جی ایس پی پلس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کی سہولت میں توسیع چاہتا ہے، یہ سہولت پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے اہم ہے۔

  • ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر ہزیمت کا سامنا، صارفین کی شدید تنقید

    ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر ہزیمت کا سامنا، صارفین کی شدید تنقید

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر اس وقت ہزیمت اور شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک اسٹوری پوسٹ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانکا ٹرمپ افریقی ملک اتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو نوبل انعال جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر املا کی غلطی کر بیٹھیں، جس پر انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آبے احمد کو مبارکباد دینے کے لیے ایوانکا نے اسٹوری لگائی، جہاں انہوں نے ’’Nobel‘‘ کی جگہ ’’Noble‘‘ لکھ دیا جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ایوانکا ٹرمپ کو بھی احمق قرار دیا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ایوانکا ٹرمپ نے ایسے شخص کو نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دی جو انہیں انسٹاگرام پر فولو ہی نہیں کرتا‘۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایوانکا ٹرمپ متعدد بار سوشل میڈیا پر املا کی غلطیاں کرچکی ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں متازع لباس زیب تن کرنے پر بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

    امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

    واضح رہے کہ حال ہی میں افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو دوملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر نوبل انعام کاحقدار قرار دیا گیا ہے۔

  • امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر وائرل

    امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر وائرل

    واشنگٹن: امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ گزشتہ روز کولمبیا کے شہر بگوٹا پہنچیں اس دورے کے لیے انہوں نے نیا ہئراسٹائل اپنایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔

    سینتیس سالہ ایوانکا ٹرمپ نے کولمبیا کے دورے کے دوران سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا اور اسی کلر کی جوتے بھی پہن رکھے تھے، ایوانکا نے سلور رنگ کے ایئررنگ بھی پہنے ہوئے تھے۔

    ایوانکا ٹرمپ ویمن گلوبل ڈیولپمنٹ (ڈبلیو جی ڈی پی) کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گی، وہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو معاشی طور پر باختیار بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گی، ایوانکا نے ایک موقع پر سیاہ رنگ کا لباس پہنچا اور سیاہ ہینڈ بیگ اور ریڈ بیلٹ لگایا ہوا تھا۔

    رواں برس فروری میں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے ایوانکا کو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کولمبیا، ارجنٹینا اور پیراگوئے کے دورے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

    کولمبیا پہنچنے پر ایوانکا ٹرمپ کا استقبال کولمبیا کی نائب صدر مارتا لویا رمی ریز نے کیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کی صاحبزادی نے 15 سال قبل شارٹ ہیئر کٹ رکھا تھا جب وہ اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ ایوانکا اپنے والد کی ایڈمنسٹریشن میں آنے سے قبل لباس اور لوازمات فروخت کرنے کے کاروبار سے منسلک تھیں۔

    خیال رہے کہ 37 ممالک ایسے بھی ہیں جہاں خواتین کو بغیر اجازت سفر کرنے سے منع کیا جاتا ہے اور وہ پاسپورٹ کے لیے بھی اپلائی نہیں کرسکتی ہیں، خواتین کے لیے کام کے اوقات کار بھی محدود رکھے جاتے ہیں۔

  • باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    واشنگٹن : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔

    زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمیپ کے درمیان ملاقات میں روزگار کی فراہمی، تکنیکی تربیت، معاشی ترقی کے منصوبوں اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود پرپاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں دلچسپی پر شکرگزار ہیں، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی محاذ پرمزید کامیابیاں ملیں گی۔

    امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

  • امریکی صدر نے اپنی بیٹی کو حسینہ اور وزیر خارجہ کو درندہ کہہ دیا

    امریکی صدر نے اپنی بیٹی کو حسینہ اور وزیر خارجہ کو درندہ کہہ دیا

    سیئول: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرارت سے باز نہ آٗئے، اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو حسینہ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو درندہ کہہ دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں سے خطاب کے لیے پہنچے تھے اس موقع پر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی پہنچے۔

    امریکی صدر نے مشہور ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا تعارف کے لیے بیسٹ اور اپنی بیٹی کے لیے بیوٹی کا لفظ استعمال کیا۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو خوشی سے آگے کی جانب بڑھ رہے کہ ٹرمپ کے اس جملے کے استعمال پر جھینپ گئے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کی دعوت پر جنوبی اور شمالی کوریا کے غیرفوجی علاقے میں پہنچے تھے، وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے شمالی کوریا میں قدم رکھا ہے۔

    شمالی کوریا کےچیئرمین کم جون ان نے ٹرمپ کو جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان واقع غیر فوجی علاقے میں ملاقات کی دعوت دی تھی جسے ٹرمپ نے قبول کرتے ملاقات کی تھی۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی، امید نہیں تھی کہ اس مقام پر ملیں گے‘۔

    اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ’یہ بہت مثبت اور اچھی ملاقات ہے، یہ بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ ہم دونوں روز اوّل سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں‘۔