Tag: ایوان فیلڈ ریفرنس

  • لاہور ہائی کورٹ: نوازشریف اور مریم کی سزاؤں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائی کورٹ: نوازشریف اور مریم کی سزاؤں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور: ہائی کورٹ نے  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو دی جانے والی سزاوں پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی کو ملنے والی سزاؤں پر فوری عملدرآمد روکا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران لائینز فاؤنڈیشن کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت متروک شدہ قانون میں کسی بھی ملزم کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا جبکہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد نیب کا قانون ختم ہوچکا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اُس قانون کے تحت سزا دی گئی جو قانون ہی آئین کے مطابق ختم ہوچکا، نوازشریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر کو دی جانے الی سزائیں آئین کے آرٹیکل 10 (شفاف ٹرائل) سے متصادم ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت  نیب قانون کے تحت دی جانے والی سزائیں کالعدم قرار دے۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ

    عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو دی جانے والی سزاوں پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو احتساب عدالت کے فیصلے کی مصدقہ کاپی پٹیشن کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔

    بعد ازاں معزز جج نے درخواست پر مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ نیب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس کے تحت نوازشریف کو 10 سال قید، 8 ملین پاؤنڈ جرمانے ادا کرنے جبکہ اُن کی جائیداد اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔

    احتساب عدالت نے مریم نواز کو مجموعی طور پر8 سال قید، دو ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، جرم کی معاونت میں 7 سال قید، جب کہ مریم نواز کو ایک سال کیلبری فونٹ سے متعلق سزاسنائی گئی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: جرمانے کی رقم اگر تقسیم ہو تو ہر پاکستانی کو کتنے روپے مل سکتے ہیں؟

    نیب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکو ایک سال قیدکی سزا سنائی تھی کیونکہ انہوں نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پردستخط کیے تھے اور مجرمان کو معاونت فراہم کی، تھی تحریری فیصلے کے مطابق نوازشریف کونیب آرڈیننس شیڈول کی دفعہ 9 اے 5 کے تحت سزاسنائی گئی جبکہ مریم نواز کو نیب آرڈیننس سیکشن 9 اے پانچ، سات کے تحت سزا ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نواز شریف اور مریم  نواز کا نام ای سی ایل میں  ڈال  دیا گیا، ذرائع

    نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، دونوں کا نام سزا ہونے پر ڈالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی، جس کے بعد دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف اور مریم نواز کا نام سزا ہونے پرای سی ایل میں ڈالا گیا۔

    یاد رہے نیب ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نواز شریف،مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ، جس میں وزارت داخلہ کو شریف خاندان کیخلاف فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  طیارے میں ہی امیگریشن ہوگی اور  جج کوبھی اڈیالہ جیل بلانےکی تجویزپیش کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ


    ڈی جی نیب لاہورنے چیئرمین کو خط میں لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  لاہور ایئرپورٹ پرہیلی کاپٹردرکار ہے۔

    اس سے قبل جون میں بھی نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں‌ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کرپشن کا گاڈ فادر اپنے انجام کو پہنچ گیا، طاہر القادری

    کرپشن کا گاڈ فادر اپنے انجام کو پہنچ گیا، طاہر القادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے نواز شریف کو دس سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کا گاڈفادرانجام کوپہنچ گیا، سرکس کےشیرکوفیصلےکاعلم تھا اس لیےبھاگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سزائیں اچھی روایت ہے مگر اصل چیلنج غریب پاکستانیوں کی لوٹی دولت ملک واپس لانا ہے۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن پرجوکہا اس پرعدالت کی مہرلگ گئی، جسے28سال پہلےجیل میں ہوناچاہیےتھاوہ وزیراعظم بنارہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ آئین وقانون کی بالادستی کی طرف اہم پیشرفت ہے، جج اورنیب پراسیکیوٹرزمبارکبادکے مستحق ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو دس سال قید جبکہ مریم نواز کو سات سال کے ساتھ کیپٹن صفدر کو بھی ایک سال قیدکی سزا سنائی۔

    نیب نے فیصلےمیں مزید لکھا کہنواز شریف کو آٹھ ملین پاؤنڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو دو ملین پاؤنڈ جرمانے کا حکم سنایا ہے، ایون فیلڈز فلیٹ  کی قرقی کا بھی حکم صادر کیا گیا ہے۔

    عدالت نے مانسہرہ میں موجود نوازشریف کے داماد کپٹن (ر) صفدر کو فوری حراست میں لے کر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ ہلکی پھلکی موسیقی گائے گی، پکا راگ نہیں گایا جائے گا،شیخ رشید

    نوازشریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ ہلکی پھلکی موسیقی گائے گی، پکا راگ نہیں گایا جائے گا،شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ ہلکی پھلکی موسیقی گائے گی، پکا راگ نہیں گایا جائے گا، نوازشریف اورمریم نوازدونوں کو جیل ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑا ملک ہے، یہاں پر ہر روز اہم ہے،  لوگ آتے جاتے ہیں، پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے، کوئی ملزم ہے تو قانون کی گرفت میں آنا چاہئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو  ہر صورت پاکستان آنا ہوگا، اگر فیصلہ نواز شریف کیخلاف آیا تب بھی اپیل کرنے کیلئے انہیں دس دن کے اندر پاکستان  آنا ہوگا، نوازشریف اور  مریم نواز  دونوں کو  جیل ہوسکتی ہے، جیل میں نوازشریف کے ساتھ کیا ہوگا معلوم نہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ہوئی تو  ن لیگ ہلکی  پھلکی موسیقی گائے گی پکا راگ نہیں گایا جائے گا ، 10 روز  میں صورتحال واضح ہو جائے گی لیکن کبھی کبھی شک ہوتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان ہیں پارٹیاں آتی اورچلی جاتی ہیں، آج اہم فیصلہ آنے والا ہے، قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، راولپنڈی کوآگےلے کر جانا ہے، ہم نے بہت پہلےہی تعلیم عام کی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں عمران خان کے ساتھ حکومت بنائیں گے، قبضہ گروپ مافیا کو ن لیگ والوں نے ٹکٹ دے دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔