Tag: ایوب میڈیکل کمپلیکس

  • ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 9 مریض انجیکشن لگتے ہی بینائی سے محروم

    ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 9 مریض انجیکشن لگتے ہی بینائی سے محروم

    ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 9 مریض بینائی سے محروم ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ چشم میں 9 مریض کو انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کی بینائی غائب ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فٹبالر افسر حسین بھی بینائی سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو لگنے والا انجیکشن اویسٹین کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کے مطابق انجیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بینائی سے محروم ہونے والے سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انجیکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ہم بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غلط انجیکشن لگانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

  • ایبٹ آباد: 4 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ایبٹ آباد: 4 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس کے 4 ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے چار ڈاکٹرز بھی کو وِڈ نائنٹین کا شکار ہو گئے ہیں، میڈیکل کمپلیکس کے ڈین ڈاکٹر عمر نے عملے میں وائرس کی تصدیق کر دی۔

    ڈین ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ 2 انتظامی امور اور 2 ٹی ایم اوز میں کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، چاروں ڈاکٹرز کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا۔

    ملک میں کرونا سے متاثرہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 245 تک جا پہنچی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد سے متعلق رپورٹ تیار کر کے وزارت صحت کو ارسال کی تھی، اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 245 ہے، جن میں 119 ڈاکٹرز اور 37 نرسز شامل ہیں جب کہ 3 ہیلتھ پروفیشنلز وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

    ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں موجود کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی PCR مشین، اور اس کے ساتھ بائیو سیفٹی کیبنٹ

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز اور نرسز کے علاوہ دیگر عملے کے 89 افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا وائرس کے شکار 131 ہیلتھ پروفیشنلز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 130 کی حالت تسلی بخش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 78 ہیلتھ پروفیشنلز آئسولیشن میں داخل ہیں، جب کہ کرونا سے جاں بحق تین ہیلتھ پروفیشنلز میں سے 2 کا تعلق گلگت بلتستان اور ایک کا اسلام آباد سے تھا۔ اب تک 33 ہیلتھ پروفیشنلز صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق

    ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال بے شمار لوگوں کی جانیں لینے لگی۔ 6 روز میں 76 مریض دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ 6 روز سے جاری ہے۔

    ڈاکٹرز نے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں پروفیسرز, ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شریک ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے حکومت سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز جاوید پنی، سیکریٹری بورڈ میجر (ر) صدیق، اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) اجمل اور کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النسا عباسی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

    ڈاکٹروں نے احتجاج کے بعد ایوب میڈیکل کالج بھی بند کروا دیا اور کلاسز اور لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے۔

    جانیں بچانے والے مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی نے بے شمار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 6 روز میں 76 مریض علاج نہ ہو سکنے کے باعث تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے جس کی تصدیق اسپتال انتظامیہ نے خود کی۔

    تاحال کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔


  • ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، 40 مریض دم توڑ گئے

    ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، 40 مریض دم توڑ گئے

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔ ہڑتال کے باعث 4 روز کے دوران 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ 5 روز سے جاری ہے۔

    ڈاکٹرز نے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں پروفیسرز, ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شریک ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے حکومت سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز جاوید پنی، سیکریٹری بورڈ میجر (ر) صدیق، اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) اجمل اور کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النسا عباسی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

    ڈاکٹروں نے احتجاج کے بعد ایوب میڈیکل کالج بھی بند کروا دیا اور کلاسز اور لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے۔

    مسیحاؤں اور انتظامیہ کے درمیان اس جنگ نے بے شمار مریضوں کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور علاج نہ ہونے کے سبب اب تک 40 مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ چکے ہیں۔

    تاحال کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔