Tag: ایوشمان کھرانہ

  • شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے ماضی میں کی جانے والی بڑی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

    بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت مل جائے تو سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا، اسی شہرت کے نشے میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کردیا تھا۔

    ایوشمان نے کہا کہ ’ میں نے طاہرہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں اور یہ کہہ کر میں نے اس سے رشتہ ختم کردیا تھا لیکن 6 ماہ کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا ‘۔

    واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

  • ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    دہلی: بالی وڈ اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ بھی سوشل میڈیا موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

    سوشل میڈیا پر کوئی چیز وائرل ہوتی ہیں تو صارفین اس پر دلچسپ ریلز بنانا شروع کردیتے ہیں اور اس وائرل ٹرینڈ کو فنکاروں سمیت ہر کوئی فالو بھی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ’لوکنگ لائک آ واؤ‘ وائرل ہوا جسے دیکھ کر شوبز شخصیات نے بھی اس پر ریلیز بنائیں اب یہ ٹرینڈ پرانا ہوا تو اس کی جگہ ’موئے موئے‘ نے لے لی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ ریلز بناکر شیئر کررہے ہیں۔

    ’موئے موئے کیا ہے‘ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

    اب بھارت کے گلوکار ایوشمان کھرانہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ پر’موئے موئے‘ پرفارم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اسٹیج پر لائیو پرفارم  کررہے ہیں تاہم اس دوران ایک دلچسپ موڑ آیا اور  ایوشمان کھرانہ نے ’’موئے موئے‘‘ گانا گانا شروع کردیا۔

    اس وائرل ٹرینڈ گانے پر اداکار و گلوکار  کے جوش و خروش ویڈیو پر صارفین نے اپنے ردعمل اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا ’’ایوشمان کے لیے موئے موئے کا اپنا ورژن ریلیز کرنے کی درخواست سرکاری طور پر کی جاتی ہے‘‘۔

    ایک اور پرستار نے تبصرہ کیا ’’گوزبمپس ہو گئے، کنسرٹ میں موئے موئے غیر متوقع تھا، ایک اور صارف نے لکھا ’’یہ جادوئی تھا‘‘۔

  • پاک جنوبی افریقہ میچ: بالی وڈ اداکار ایوشمان پاکستان کے حق میں بول پڑے

    پاک جنوبی افریقہ میچ: بالی وڈ اداکار ایوشمان پاکستان کے حق میں بول پڑے

    پاکستان کی شکست پر بالی وڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ بھی افسردہ ہوگئے، امپائر کے آؤٹ نہ دینے پر دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکال دی۔

    پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پروٹیز نے گرتے پڑتے 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ تاہم میچ کے آخری لمحات میں حارث رؤف کی پروٹیز بیٹر کےخلاف زور دار اپیل کو امپائر نے مسترد کردیا تھا۔

    میچ کے دوران ہی ایوشمان کھرانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی بیٹر تبریز شمسی کو آؤٹ نہ دینے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’بھائی یہ شمسی آؤٹ تھا‘۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو ان کے پیڈ پر لگی۔

    پاکستانی ٹیم نے اس پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا، تاہم گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا مگر تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

    ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا۔

    اس میچ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی نہایت مشکل ہوگئی ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کو اب دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔