Tag: ایون فیلڈ اپارٹمنٹس

  • نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے احتجاج  کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا

    نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنےاحتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔

    اس دوران نواز شریف کے پوتے زکریا حسین نواز مظاہرین پر ٹوٹ پڑے، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں زکریا حسین نواز کو ایک شخص پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں ایون فیلڈ آمد پر شدید بدنظمی ہوئی تھی ، جہاں ن لیگی کارکن اور اوور سیز پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے گارڈز نے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کو دھکے بھی دیے تھے۔

  • ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرسے ن لیگی رہنما ناصربٹ گرفتار

    ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرسے ن لیگی رہنما ناصربٹ گرفتار

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو لندن پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج ابھی جاری ہی تھا کہ اسی دوران مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر ناصربٹ کی قیادت میں ن لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اوران سے موبائل فون چھین لیے۔

    واقعے کے فوراََ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جھگڑنے کے جرم میں گرفتار کرکے چیئرنگ کراس پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

    لندن پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پرتشدد کرنے میں ملوث ایک اور ن لیگی رہنما کو حراست میں لیا گیا اور بعدازں اسے وارننگ دے کر چھوڑدیا گیا۔

    نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اورجرمانہ

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سائی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔


  • نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے اصل مالک نکلے،  ضمنی ریفرنس میں اہم انکشافات

    نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے اصل مالک نکلے، ضمنی ریفرنس میں اہم انکشافات

    اسلام آباد:ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضمنی ریفرنس میں اہم انکشاف ہوا کہ نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے اصل مالک ہے اور مریم ،حسین نےجےآئی ٹی کےسامنے جعلی دستاویزات پیش کیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضمنی ریفرنس میں اہم انکشافات سامنے آئے، جن کے مطابق نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے اصل مالک ہے جبکہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر جائیداد خریدی اور مریم ،حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں۔

    نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس 5 صفحات پر مشتمل ہے۔

    ضمنی ریفرنس کے مطابق جے آئی ٹی میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ شریف خاندان کی ملکیت کا انکشاف ہوا، جےآئی ٹی میں ملزمان فلیٹس کی خریداری کی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کو2بارسمن جاری کئے گئے تاہم نیب تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، مریم،حسن ،حسین کی طرف سےطارق شفیع کے2بیان حلفی جمع کرائےگئے جبکہ مریم ،حسین کی طرف سے پیش ٹرسٹ ڈیڈ،ورک شیٹ جعلی ثابت ہوئیں۔

    دائر ضمنی ریفرنس میں مؤقف ہے کہ ملزمان کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں،نیب کی سیکشن10کےتحت یہ قابل سزا جرم ہے، طارق شفیع،موسیٰ غنی،سعیداحمدکےجوابات موصول نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موسیٰ غنی، سعید احمد، جاوید کیانی، طارق شفیع و دیگر کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا ، ضمنی ریفرنس میں سات نئےگواہان شامل تھے، جن میں دو کاتعلق برطانیہ سے ہے۔

    نیب کی جانب سے مزید شواہد ضمنی ریفرنس کاحصہ بنائے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 19 اکتوبر 2017 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نااہل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب پاناما پیپرز کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایون فیلڈ ایونیو میں موجود فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔