Tag: ایٹمی حملہ

  • ایٹمی حملے کی روسی دھمکی کے بعد بیلجیم میں‌ آیوڈین کی گولیاں‌ مفت بٹنے لگیں

    ایٹمی حملے کی روسی دھمکی کے بعد بیلجیم میں‌ آیوڈین کی گولیاں‌ مفت بٹنے لگیں

    برسلز: ایٹمی حملے کی روسی دھمکی کے بعد بیلجیم میں‌ آیوڈین کی گولیاں‌ مفت بٹنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے ایٹمی حملے کے خدشے کے شکار یورپ کے دیگر ممالک کی طرح بیلجیم میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    یوکرین پر روسی ایٹمی حملے کے خدشے کے پیش نظر بیلجیم میں آیوڈین کی گولیاں فارمیسیز میں مفت فراہم کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز 30 ہزار سے زائد افراد نے گولیاں حاصل کیں۔

    ماہرین کے مطابق ایٹمی حملے کی صورت میں یہ گولیاں تھائیرائڈ کی حفاظت کریں گی۔

    زپورئیژا جوہری پلانٹ کب سے کنٹرول میں ہے؟ روس نے بتا دیا

    واضح رہے کہ عالمی رہنماؤں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین میں زپورئیژا جوہری پاور پلانٹ پر گولہ باری کر کے پورے براعظم کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ حملہ پورے یورپ کی سلامتی کو براہ راست متاثر کر سکتا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر زور دیا کہ وہ جوہری پلانٹ کے ارد گرد اپنی فوجی سرگرمیاں روک دے۔

    تاہم دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے اس حملے کا الزام یوکرین کے تخریب کاروں پر عائد کرتے ہوئے اسے ایک ’بدمعاشی اشتعال انگیزی‘ قرار دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ زپورئیژا جوہری پلانٹ پانچ دنوں سے روسی فوج کے قبضے میں ہے۔

  • ہیرو شیما: دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے 75 سال

    ہیرو شیما: دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے 75 سال

    جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 برس بیت گئے، رواں برس کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب میں بہت کم افراد نے شرکت کی۔

    آج سے 75 برس قبل 6 اگست 1945 کی صبح امریکا نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے اور ہزاروں افراد معذور و زخمی ہوگئے تھے۔

    6 اگست کی صبح جاپان اور اس زندگی سے بھرپور شہر کے کسی باسی کو اس تباہی کا ادراک نہ تھا جو امریکی ہوائی جہاز کے ذریعے ایٹم بم کی صورت اس شہر پر منڈلا رہی تھی۔

    جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح کے 8 بج کر 16 منٹ پر امریکی بی 29 بمبار طیارے نے لٹل بوائے ہیرو شیما پر گرا دیا۔ لٹل بوائے اس پہلے ایٹم بم کا کوڈ نام تھا۔

    ہیرو شیما پر قیامت ڈھانے والا ایٹم بم

    بم گرائے جاتے ہی لمحے بھر میں 80 ہزار افراد موت کی نیند سوگئے، 35 ہزار زخمی ہوئے اور سال کے اختتام تک مزید 80 ہزار لوگ تابکاری کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔

    اس واقعے کے ٹھیک 6 دن بعد یعنی 15 اگست 1945 کو جاپانی افواج نے ہتھیار ڈال دیے اور دنیا کی تاریخ کی ہولناک ترین جنگ یعنی جنگ عظیم دوئم اپنے منطقی انجام کو پہنچی۔

    ہیرو شیما کے واقعے کے 3 دن بعد امریکہ نے ناگا ساکی پر بھی حملہ کیا، 9 اگست 1945 کو بی 29 طیارے کے ذریعے ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا گیا جس کا کوڈ نام ’فیٹ مین‘ رکھا گیا تھا۔

    جاپانی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں لگ بھگ 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں 23 سے 28 ہزار افراد جاپانی امدادی کارکن تھے جبکہ ایک بڑی تعداد جبری مشقت کرنے والے کورین نژاد افراد کی بھی تھی۔

    جاپان میں وہ افراد جن کے پاس ایٹمی حملوں میں بچ جانے کا سرٹیفیکٹ تھا انہیں ہباکشا کہا جاتا ہے، صرف ناگا ساکی میں ان کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 80 بتائی جاتی ہے اور ان کی اوسط عمر 80 برس ہے۔

    ہیرو شیما میں 3 لاکھ 3 ہزار 195 افراد کو ہباکشا کا درجہ حاصل تھا اور ان کی تعداد بھی انتہائی تیزی سے کم ہو رہی ہے، یعنی اب اس واقعے کے عینی شاہد انتہائی قلیل تعداد میں رہ گئے ہیں۔

    ہیرو شیما کی تباہی کی یاد عالمی طور پر منائی جاتی ہے۔ اس روز خصوصی ریلی کے شرکا پیس میموریل تک جاتے ہیں اور مرحومین کی یاد میں پھول رکھے جاتے ہیں۔ آج کے دن کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عالمی دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

  • امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اتحادیوں کو شمالی کوریا سے خطرہ ہوا توا ایٹمی آپشن استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ فوجی طاقت سےاس کا جواب دے گا۔

    جمیزمیٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جبکہ تمام ممالک کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پراتفاق کرچکے ہیں۔


    شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔