Tag: ایپس

  • وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    واٹس ایپ رابطوں کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اسمارٹ فون ایپ ہے، تاہم اس کے سخت سیکیورٹی فیچرز سے بعض افراد کو تحفظات لاحق ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو پھر آج آپ کو واٹس ایپ کے متبادل ایپس کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

    ٹیلی گرام

    واٹس ایپ کے بعد ٹیلی گرام دوسری بڑی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کے ساتھ مختلف سیکیورٹی آپشنز موجود ہیں۔

    سگنل

    پرائیویسی کے شعبے میں کوئی بھی ایپ بمشکل ہی سگنل کو شکست دے سکتی ہے کیونکہ یہ صارف کا ڈیٹا جمع نہیں کرتی جبکہ انکرپشن کے ساتھ اضافی آن اسکرین پرائیویسی آپشنز بھی فراہم کرتی ہے۔

    فیس بک میسنجر

    اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ میسجنگ کے ساتھ ساتھ اسٹیکرز، جی آئی ایف اور دیگر ایسے متعدد فیچرز دستیاب ہیں جو واٹس ایپ میں بھی موجود ہیں، یہ دونوں ویسے ایک ہی کمپنی کی ایپس ہیں۔

    اسکائپ

    یہ فل فیچر کمیونیکیشن ایپ ہے جس سے وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹس کرنا ممکن ہے جبکہ فائلز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر اسکائپ میں ویڈیو اور وائس کالز کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    وائبر

    یہ موبائل فونز اور لینڈ لائن کالز کے لیے ایک اچھی ایپ ہے جبکہ ٹیکسٹ چیٹس کرنا بھی ممکن ہے، اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ فیچرز موجود ہیں جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

  • ایپلیکیشنز پر پابندی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا

    ایپلیکیشنز پر پابندی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ چین سے تعاون میں کمی بھارت کے اپنے مفاد کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے 59چینی ایپلیکیشنز پر پابندی پر شدید تشویش ہے، صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کا تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے، معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس اقدام سے بھارت کو نقصان ہوگا، اُس کے اپنے ہی مفاد کے خلاف ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی ہے جو اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

    مودی سرکار کے مطابق 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی سے بھارت کو بڑا دھچکا

    دوسری جانب بھارت نے پابندیوں کے بعد متبادل کے طور پر جن ایپس سے متعلق صارفین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اسے شہری مسترد کرچکے ہیں، انہوں نے بھارتی ایپلیکیشنز کو غیرضروری اور فضول قرار دیا ہے، صارفین کی بہت بڑی تعداد حکومتی اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کررہی ہے۔

  • سعودی حکومت نے شہریوں کو بڑے فراڈ سے خبردار کر دیا

    سعودی حکومت نے شہریوں کو بڑے فراڈ سے خبردار کر دیا

    ریاض:سعودی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے فرضی بینک ایپ اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بینکوں کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے بینکوں کی منظور شدہ ایپس کا ہی انتخاب کیا جائے جس کے لیے یہ لنک استعمال کیا جائے۔

    ویب نیوز سبق نے بینکس کے ذرائع سے متعلق کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر معروف اور جعلی بینک ایپ کے بارے میں پتہ چلا جس کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک ہوجاتے ہیں اور ان کا پن کوڈ بھی محفوظ نہیں رہتا۔ایسی جعلی ایپس سے محفوظ رہنے کے لیے مصدقہ ایپ ہی استعمال کی جائیں جو بینکوں کی جانب سے لانچ کی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ویپ پر ایسی بے شمار فرضی ایپس موجود ہیں جن کے ذریعے ہیکرز کسی اکاؤنٹ ہیک کرکے صارف کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم اپنے پاس منتقل کر لیے ہیں۔