Tag: ایپل فون

  • اپیل نے بھارت میں کتنی نوکریاں فراہم کیں؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

    اپیل نے بھارت میں کتنی نوکریاں فراہم کیں؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

    نئی دہلی: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کیں ان میں 72 فیصد خواتین تھیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نئے خطوں میں اپنی منڈی کی تلاش اور اپنے کچھ مینوفیکچرنگ کاروبار کو انڈین مارکیٹ میں منتقل کرنے کے لیے تگ ودو میں مصروف ہے اپنے اس ٹاسک کو پانے کے لئے ٹیک کمپنی رواں سال کے آخر میں لانچ ہونے والے آئی فون 15 کے بہت سے ماڈلز انڈیا میں تیار کرکے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے کمپنی نے پچھلے دو سالوں میں انڈیا میں اپنے آئی فونز کی تیاری میں ساتھ فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کیں ہیں جن میں 72 فیصد خواتین شامل ہیں۔

    بھارت کے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر راجیو چندر شیکھر کے مطابق ان میں انیس سے چوبیس سال کی 72 فیصد خواتین شامل ہیں جنہوں نے ایپل کپمنی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

    حال ہی میں بلومبرگ نے خبر دی تھی کہ ایپل نے دو ہزار پچیس تک بھارت میں آئی فون کی تیاری کا 25 فیصد شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،سنہ 2021 میں یہ تقریباً 1 فیصد تھی اور موجودہ تعداد 7 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کو مات دینے کے لئے ایپل انڈیا میں کئی ڈیوائسز تیار کرتا ہے، جن میں آئی فون 11، آئی فون 12، آئی فون 13، آئی فون 14، اور ایئر پوڈز شامل ہیں۔

  • ایپل فون لارہا ہے موسیقی کی نئی دنیا

    ایپل فون لارہا ہے موسیقی کی نئی دنیا

    موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف میوزک کلیکشن ایپ شازم اب ایپل موبائل سیٹ کے فیچر ایپل میوزک کا حصہ ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے من پسند گانوں کو فوری طور پر سرچ کر کے لطف اندوز ہو سکیں گے.

    موبائل بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے موسیقی کے دلدادہ صارفین کے لیے معروف میوزک لائبریری ایپلیکشن شازم سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد شازم کی سروس ایپل میوزک اسٹریمنگ کا حصہ بن کر صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ نغموں کو بآسانی ڈھونڈ پائیں گے.

    ترجمان اپیل فونز کا کہنا ہے کہ شازم ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے چنانچہ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے شازم کو ایپل اسٹور میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    خیال رہے میوزک اپلیکیشن شازم اینڈرائیڈ فونز میں بھی کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے اور موسیقی کے دیوانوں کی اولین پسند بھی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اب ایپل موبائل نے بھی اپنے صارفین تک شازم ایپلیکش پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ اس وقت ایپل میوزک کو 27 ملین صارفین استعمال کر رہے ہیں جس کا مقابلہ اسپاٹی فائی لمیٹیٹڈ سے ہے جس کے 60 ملین صارفین ہیں تاہم شاز کی موجودگی سے ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی.

    گو ایپل فون نے شازم ایپلیکشن کے لیے اپنے فون کے فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں تاہم ابھی ان تبدیلیوں کو اپنے صارفین سے خفیہ رکھا ہوا ہے جسے جلد ایک سرپرائز کے طور پر سامنے لایا جائے گا.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور میوزک لائبریری میں سے آگے شازم ایپ کا یہ میلاپ صارفین کے دلوں کے تار کو چھیڑ پاتا ہے کہ نہیں اور کیا صارفین اس سہولت کے ذریعے اپنی ماضی کی خوبصورت یادوں کو بہ صورت نغمہ ڈھونڈ پانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا  انہیں‌ ناکامی کا سامنا ہوگا.

     

  • ایپل کمپنی کے صارفین خطرے میں ہیں

    ایپل کمپنی کے صارفین خطرے میں ہیں

    ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پر ہیکر جعلی ایپ کے ذریعے حملہ آورہوکربھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    اامریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی (فائر آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں جو بالکل اصلی بینکنگ یا ای میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں۔

    ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔

    چونکہ اس کا یوزر انٹرفیس (شکل و صورت) بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں جو ان کے اکاﺅنٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ سٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

  • جدید ترین آئی فون ایپل آئی 6 کی فروخت آج شروع ہوگی

    جدید ترین آئی فون ایپل آئی 6 کی فروخت آج شروع ہوگی

    جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل دنیا کے مشہور ایپل فون کے نئے ورژن آئی سکس کی فروخت کا آغاز آج ہو رہا ہے۔

    بڑی اسکرین ، تیز ترین پراسیسر اور موبائل ایپلیکیشنز کے لئے علیحدہ فنکشنز سے لیس جدید موبائل فون آئی سکس کی فروخت کا دنیا بھر میں آج سے آغازہورہا ہے۔

    آئی فون کے شوقین افراد نے اس کے حصول کےلئے صبح سے ہی قطار لگالی ہے۔

    دوسری جانب آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ایپل کے حکام کا کہنا ہےکہ آئی سکس کی فروخت سے پہلے ہی انہیں چالیس لاکھ ڈالر کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔