Tag: ایپل واچ

  • نئی ایپل واچ الٹرا 2 میں کئی منفرد خوبیاں؛ قیمت کیا ہے؟

    نئی ایپل واچ الٹرا 2 میں کئی منفرد خوبیاں؛ قیمت کیا ہے؟

    ایپل واچ سیریز 10 کے ساتھ ایپل نے اپنی نئی پریمیم واچ الٹرا 2 کو بھی لانچ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس گھڑی میں بہت سے جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منفرد گھڑی میں اب صارفین کو خودکار اسٹروک کا پتہ لگانے کا فیچر بھی میسر ہے، اس میں باری باری نیویگیشن فیچر بھی صارفین کو دیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کی پری آرڈر بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، اس کا ڈیزائن بھی کافی دلکش ہے۔

    ایپل واچ 10 سیریز کے ساتھ ایپل نے اپنی نئی واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی ہے۔ اس ڈیوائس میں ایک ناہموار ٹائٹینیم کیس ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں ا سکریچ مزاحم فرنٹ کرسٹل بھی موجود ہے۔

    واچ الٹرا 2 میں ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس کے ساتھ جدید پوزیشننگ سافٹ ویئر ہے جو کسی بھی کھیل کی گھڑی میں موجود نہیں ہوتا۔

    اس فیچر کے باعث اسے استعمال کرنے والے صارفین کو نیویگیشن کی بہتر سہولت میسر آئے گی، اس میں ایتھلیٹکس کی سرگرمیاں ہیں جو دوڑنے والوں، سائیکل سواروں اور تیراکوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

    اس میں ایک ایکشن بٹن بھی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی رپورٹس فوراً حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس گھڑی میں خودکار فالج کا پتہ لگانے، لیپ ا کاؤنٹ، نیا ٹریننگ لوڈ انسائٹس سسٹم بھی موجود ہے۔

    یہی نہیں ایپل واچ الٹرا 2 میں آف لائن میپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس میں باری باری نیویگیشن کی خصوصیت بھی ہیں۔ اس میں ایک جدید کمپاس ہے جو سمت دکھانے میں بہت کارآمد ہے، یہ گھڑی تیراکوں کے لیے ڈیپتھ سینسر ہے۔

    کمپنی نے اس گھڑی کو ساٹن بلیک فنش کے ساتھ لانچ کیا ہے جو کاربن پی وی ڈی کوٹنگ کے ساتھ لایا گیا ہے جو اسکریچ مزاحم ہے اور زبردست طاقت فراہم کرتی ہے۔ یہ 95 فیصد ری سائیکل شدہ گریڈ 5 ٹائٹینیم سے بنایا گیا ہے، جو زیادہ تر ایرو اسپیس انڈسٹری سے آتا ہے۔

    ٹیلی گرام صارفین ہوشیار، پالیسی تبدیل کردی گئی

    واضح رہے کہ اس پریمیم گھڑی کی پری آرڈر بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ کمپنی کی جانب سے پریمیم ایپل واچ الٹرا 2 کو امریکی ڈالر 799 میں لانچ کیا ہے۔ اس کی ترسیل 20 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوجائے گی۔

  • آئی فون 16 کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    آئی فون 16 کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    کیلیفورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے نئی آئی فون ڈیوائسز اور ایپل واچ کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے نئی جنریشن کی فلیگ شپ ڈیوائس کی رونمائی کیلیفورنیا میں قائم ہیڈ کوارٹرز میں 9 ستمبر کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ایپل کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق رواں برس ’ایپل ایونٹ‘ 9 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تقریب رات 10 بجے شروع ہوگی۔

    ایپل پارک میں منعقد ہونے والی یہ براہ راست تقریب ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی اور ایپل کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جا سکے گی۔

    Iphone 16

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل 10 ستمبر کو اپنے ایونٹ کا اعلان کرے گا، اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایپل نے ایک دن پہلے کا اعلان کر کے کافی ٹیک ایکسپرٹس کو ’سرپرائز‘ دیا ہے۔

    9 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے اور ان سب کی خاس بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کے ڈسپلے پہلے سے زیادہ بڑے ہوں گے۔

    آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

    Apple iPhone

    اس کے علاوہ ان ڈیوائسز میں نیا ڈیزائن کردہ کیمرا بمپ اور ایک نئے رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سال کے ایپل ورژن کو iOS 18 کہا جارہا ہے جس میں ایپل انٹیلی جنس یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ تاہم یہ فیچرز ڈیوائسز کی رونمائی کے کچھ عرصہ بعد لانچ کیے جائیں گے۔

    دیگر فون ساز حریفوں کے برعکس ایپل اپنے فون میں پیش کیے جانے فیچرز کی معلومات خفیہ رکھتا ہے۔

    عموماً نئے آئی فونز میں تیز رفتار چپس اور بہتر کیمرہ سمیت کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں لیکن بلومبرگ کی فنانشل وائر کے مطابق آئی فون 16 کے ڈیزائن میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

  • زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی

    زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی

    واشنگٹن: امریکا میں اپنے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص نے اپنی بیوی کو شدید طور پر زخمی کر کے اسے ایک قبر کھود کر زندہ دفن کر دیا۔

    تاہم، 42 سالہ ینگ سوک آن نامی خاتون نے جدوجہد کر کے خود کو اتھلی قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر 911 پر کال کر کے مدد طلب کر لی، اور اس طرح ان کی جان بچ گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق 16 اکتوبر کی دوپہر کو ینگ سوک آن کو ان کے شوہر 53 سالہ چائے کیونگ این نے چھرا بھی گھونپا تھا، اس کے بعد گلے، منہ اور ٹانگوں کو ٹیپ سے باندھ دیا تھا اور جنگل میں دفن کر دیا۔

    خاتون کو بازیاب کرنے والے اہل کاروں کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے گھر سے اغوا کیا تھا، شوہر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اسے ریٹائرمنٹ کی رقم دینے کی بجائے جان سے مار ڈالے گا۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے جدوجہد کر کے مٹی کھودی اور خود کو قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر ایمرجنسی کال کر کے مدد طلب کر لی۔

    حملہ آور شوہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔