Tag: ایپوہ

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ جو ٹیم دباؤ میں آئے بغیر کھیلی وہ فاتح ہوگی۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا ہے اعصاب شکن مقابلہ، آمنے سامنے ہونگے روایتی حریف، ، یہ میچ دونوں ٹیمیں ہارنے کو تیار نہیں۔

    پاکستان اور بھارت اہم معرکے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہونگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں ہمیشہ سے دباؤ میں کھیلتی آئی ہیں۔

    کھلاڑیوں کو جذباتی انداز سے نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک نمبر ون ٹیم ہے،ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں کافی خامیاں ہیں جو سامنے آرہی ہیں۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین گول سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین گول سے ہرا دیا

    ایپوہ : اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلےپانچ گول سے شکست دےدی۔ گرین شرٹس نے سات پینلٹی کارنرضائع کئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بلیک کیپس نےگرین شرٹس کواونچی اڑان بھرنے سے روک دیا۔ میچ کاآغاز ہواتوشاہینوں کےتابڑتوڑ حملوں نےکیویز کوہلنےنہ دیا۔

    محمدارسلان نےآٹھویں منٹ میں گیند جال میں پھنک دی۔ نیوزی لینڈ نےچند منٹ بعد مقابلہ برابرکردیا۔ دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈنےپاکستان پرپہلی باربرتری حاصل کی۔

    محمدعرفان نے پینلٹی کارنر داغ کرمقابلہ پھرسے برابرکردیا۔ پہلےاوردوسرےہاف میں جان اورپسینہ بہانےکے بعد تیسرے ہاف میں قومی کھلاڑی بےجان نظرآئے۔جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم نے مزید تین گول جڑڈالے۔

    دوکےمقابلےپانچ گول میں خسارےسےجانےکےبعد محمد ارسلان نے گیندایک بارپھرجال میں پھنکی لیکن اس وقت تک بہت دیرہوچکی تھی۔ میچ میں پاکستان نے سات پینلٹی کارنرضائع کئے اور ناکام ہوگئے۔