Tag: ایپکا

  • لاہور: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کردیا

    لاہور: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کردیا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے سامنےحکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرنگ کراس پر کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پندرہ گھنٹوں تک جاری رہنے والا احتجاجی دھر نا حکومتی ٹیم کے ساتھ مزاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

    ایپکا کاچھ رکنی وفد پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں رات گئے ایڈیشنل چیف سیکٹری سے مزکرات کے لیے ڈی سی او کیمپ آفس پہنچاجہاں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مزاکرات میں طے پایاکہ آج صبح گیارہ بجے سیکٹریایٹ میں دوبارہ ملاقات ہوگی.

    ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد کا کہنا ہے سیکرٹریٹ میں ہمارے سامنے مطالبات کی سمری تیار کی جائے گی.

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت پنجاب کے بجٹ کو اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے بجٹ کو ظالمانہ اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا تھا جبکہ ایپکا ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے حقوق کے لیے شدید گرمی میں احتجاجی دھرنادیا اور بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے مال روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا.

  • لاہور:ایپکا کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لاہور:ایپکا کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لاہور میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کیا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 مارچ کو صوبے بھر میں دھرنے دینگے۔ آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد نے کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں سال میں صرف ایک بار بجٹ کے موقعے پر بڑھائی جاتی ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 مارچ کو پنجاب بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔