Tag: ایپکس کمیٹی کا اجلاس

  • گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے انٹرویو کے حوالے سے گفتگو کی اور اسی سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے ایک بندہ جب جھوٹ بولے تو پھر کیا کرسکتے ہیں، میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

    میں نے اجلاس میں سوال اٹھایا تھا کہ اب تک پولیس کو کیوں اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کے پی حکومت کو 500ارب ملے جو عیاشیوں اور دھرنے کی نذر ہوگئے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، وہ اس دن میٹنگ سے اٹھ کر سگریٹ پینے چلے گئے تھے۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے پولیس اپ گریڈ کرنے کے پیسے ملے جو انہوں نے کھالیے۔

    خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے روزانہ پیسے طلب ہے لیکن جو پیسے ملے ہیں وہ کہاں خرچ کیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

    فیصل کریم کنڈی وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو پیسے دھرنوں کے لیے نہیں پولیس کے لیے ملے تھے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، گنڈا پور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں علی امین گنڈا پورمیں کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ سخت گفتگو ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، میں نے چھبیس نومبرسے متعلق بات کرنا تھی، اسحاق ڈارمیٹنگ میں موجود تھے،انہوں نے معاملہ اٹھایا تو میں نے تمام باتیں کردیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی فنڈز سے متعلق غلط بیانی کی تو میں نے انہیں ٹوکا، وہ کہنے لگے مجھے گفتگو سے نہ روکیں، میں نے کہا گورنر کے پی گفتگو کرلیں تو اجلاس میں شریک ہوجاؤں گا پھر میں اٹھ کر چلا گیا۔

  • ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، آرمی چیف خصوصی شرکت کریں گے

    ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، آرمی چیف خصوصی شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیش کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔

    ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورنگراں کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس آج (جمعرات) دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

  • پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

    پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ، غیرقانونی مقیم غیرملکی متوقع ڈیڈلائن تک اثاثے فروخت اور اپنے وطن واپس جانے کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیراور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی۔

    شرکا کو دہشت گردی کی روک تھام کےلیے اقدامات اور غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کےخلاف کارروائی پر بریفنگ دی گئی اور امن و امان کے قیام کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    یپکس کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی غیرملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کوملک سے نکالنےکیلئےحتمی ڈیڈ لائن دینےکاامکان ہے ، غیرقانونی مقیم غیرملکی متوقع ڈیڈلائن تک اثاثےفروخت ،اپنےوطن واپسی کے پابند ہوں گے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر، جائیدادیں ضبط کر دی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق افغان شہری قانونی طورپر اجراکردہ ڈیجیٹائزڈ ’’ای تزکیرہ‘‘پرہی پاکستان کاسفرکرسکیں گے اور پاکستان میں صرف ’’پروف آف رجسٹریشن‘‘کےحامل افغانی سکونت کےاہل ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ قانونی ویزاکےحامل افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے جبکہ پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغانی، شہریوں کوبھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک اپنے ملک جاناہو گا۔

  • اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،آرمی چیف شرکت کریں گے

    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،آرمی چیف شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، جس میں اجلاس میں آرمی چیف شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

    ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، آرمی چیف اور مسلح افواج کے دیگر افسران بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    وزیر منصوبہ بندی، وزیر اطلاعات وزیر پاور ڈویژن سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیشرفت سےآگاہ کیا جائے گا اور جی سی سی ممالک سے انویسٹمنٹ پلان پر بات ہوگی۔

    پیٹرولیم سمٹ ،آئی ٹی کانفرنس اور زرعی فارمز کے اجراکےبعدکی صورتحال پربات ہوگی جبکہ وزیراعظم ایپکس کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری بھی دیں گے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا آج  اہم اجلاس، آرمی چیف شرکت کریں گے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا آج اہم اجلاس، آرمی چیف شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرشرکت کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرشرکت کریں گے جبکہ چارو ں صوبائی وزرائےاعلیٰ اوروفاقی وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ عملدرآمد کمیٹی کے ہونے والے 2 اجلاسوں کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ رواں ماہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیلئےوفودکی آمد کا امکان ہے، وفود کی آمد اور سہولت کاری کیلئے ایپکس کمیٹی لائحہ عمل کی منظوری دےگی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں افغانستان کی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داخلی وخارجی چیلنجز، قومی سلامتی، سرحدی امور اور امن وامان کے معاملے پر آج اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا،اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ،ملکی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا اور پلان آف ایکشن بارڈرکی صورتحال سمیت مجموعی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں معیدیوسف سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ بھی ایپکس کمیٹی کوبریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز، دفاعی امور اور حکومتی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

  • ایپکس کمیٹی کااجلاس : امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ

    ایپکس کمیٹی کااجلاس : امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کورکمانڈر کراچی نوید مختار، ڈی جی رینجرز بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اور صوبائی وزراء شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز نے سندھ پولیس کے تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا سانحہ صفورہ کے بعد پولیس نے جتنی تیزی سے ملزمان کو گرفتار کیا ،وہ قابل تعریف ہے۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا تھا سندھ میں اڑتالیس مدرسوں کو مشکوک قراردیا گیا ہے، اجلاس کے بارے میں ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر تفصیلی غور کیا گیا اور اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ مختار سومرو پر برہمی کا اظہار کیا کہ کالعدم تنظیموں کے 61 افراد کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز کی طرف سے سندھ پولیس کے تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس تبادلوں سے قبل ایپکس کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، خصوصی طور پر سانحہ صفورہ کے بعد پولیس نے جتنی تیزی سے ملزمان کو گرفتار کیا ،وہ قابل تعریف ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں کاررائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور مشکوک مدرسہ جات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت حالت جنگ میں ہیں دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں امن و امان کیلئے 70 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جارہا ہے ،ا جلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے کارروائی کی جائے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 48 مدرسوں کو مشکوک قراردیا گیا ہے اور دیگر مدرسوں کی بھی چھان بین کی جائے گی، شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی نے کراچی میں امن وامان اور کراچی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں اور تمام اداروں کے درمیان مضبوط رابطے ہیں، کوآرڈینیشن کا کوئی فقدان نہیں ہے ۔

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس: سندھ میں اسلحےکی نمائش پرپابندی کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس: سندھ میں اسلحےکی نمائش پرپابندی کا فیصلہ

    کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی نے صوبےمیں اسلحےکی نمائش پرپابندی عائد کرنے کافیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق
    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں مزید کیس بھجوانے پر غور کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کیلئےفنڈنگ کرنےوالے تمام ذرائع روکےجائیں گے،غیرقانونی اسلحہ رکھنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فوجی عدالتوں کےمقدمات کی بہترطریقےسےنگرانی کی جائےگی، جبکہ سندھ کےسرحدی علاقوں کی فورس کوفعال کیاجائےگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کےکام میں تیزی لائی جائےگی،غیر ملکی تارکین وطن کےخلاف مؤثرکارروائی ہوگی۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی شرکت کی جس میں صوبے خصوصا کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔