Tag: ایپ ٹیکسی ڈرائیور

  • سعودی عرب میں بڑی پابندی

    سعودی عرب میں بڑی پابندی

    سعودی عرب میں انتظامیہ کی جانب سے ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا مقصد مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگراں کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اگر ایپ ٹیکسی کا ڈرائیور ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے“۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    ٹیکسی سروس ریگولیشنز کی شق 42 میں سروے رپورٹ کے بعدکچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

    سعودی عرب میں شدید برفباری، سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے

    ضوابط میں تبدیلی نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاروں، صارفین اور ٹیکسی کے ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ بلکہ اس تبدیلی کے باعث اس شعبے میں مزید بہتری سامنے آئے گی، جس سے سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔