Tag: ایچ بی ایل پی ایس ایل

  • گوادر ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا

    گوادر ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا

    بلوچستان کا ساحلی شہر پورٹ سٹی گوادر پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز کرنے والی پلیئر ڈرافٹ کی یہ تقریب 11 جنوری 2025ء بروز ہفتہ منعقد کی جائے گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ایس ایل کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے کی عکاسی کرتا ہے جبکہ گوادر میں تقریب ہونا پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے عزم کی عکاسی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ گوادر اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں 11 جنوری کو خوبصورت شہر گوادر میں تمام فرنچائزز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا خیر مقدم کرنے کا منتظر ہوں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کر کے ہمارا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ساتھ میں ہماری قوم کو متحد رکھنے والے کرکٹ کے کھیل کا جشن بھی منانا ہے۔

    محسن نقوی کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    محسن نقوی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان سپر لیگ کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو ایک رن سے  شکست

    لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست

    پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان کی 75 رنز کی اننگ بھی سلطانز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    شان مسعود 35 رنز بناسکے، ڈیوڈ ملر کو 25 رنز پر حارث رؤف نے بولڈ کیا، کیرون پولارڈ 19 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز نے فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 بلند وبالا چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر بیٹر مرزا طاہر بیگ نے بھی 32 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،حسین طلعت نے20،سکندراورہوپ نے19،19رنزبنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میراوراحسان اللہ نے2،2وکٹیں حاصل کیں، شاہنواز ڈاہانی اور عقیل حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، شائےہوپ، کامران غلام،شاہین آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے،سکندررضا،زمان خان،لیام ڈوسن کو شامل کیا گیا ۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اُسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز ڈاہانی اور احسن اللّٰہ میدان میں اترے۔

    ملتان میں پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا میچ ہونےپر شائقین کرکٹ کا جوش قابل دید تھا، دونوں ٹیموں کے مداحوں سے میدان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    کرکٹ شائقین میچ کے دوران اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرتے نظر آئے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 13 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ان میں سے 7 بار ملتان سلطانز فاتح بنا جب کہ 6 بار جیت نے لاہور قلندرز کے قدم چومے۔

    ان 13 میچز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز جیت رکھے ہیں جب کہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کا ریکارڈ لاہور قلندرز سے قدرے بہتر ہے اور وہ 4 بار ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہی۔